ہمارے پاس 15-16 تولہ سونا موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ تولے بچوں/بچیوں کی شادی کے موقع پر جہیز میں دینے کے لیے رکھے ہوئے ہیں اور کچھ ماں کے ہیں۔ تو کیا ان پر خمس ہوگا؟ ہمارے انڈیا میں اس وقت سونے کی قیمت فی تولہ 60ہزار کےحساب سے چل رہا ہے۔ تو اس حساب سے اگر خمس واجب ہوگا تو خمس کی رقم کتنی بنے گی؟ اور ہم نے سنا ہے کہ بچیوں کی شادی کی جہیز کے لیے تیار کیے ہوئے سامان پر خمس نہیں ہوتا، تو کیابچیوں کی جہیز والا حصہ نکال کر بقیہ سونے پر خمس ہوگا تو کس حساب سے ہوگا؟ اور اگر خمس واجب ہوگا تو کیا ہم خمس کی رقم قسط وار ادا کر سکیں گے؟ مثلا ایک لاکھ خمس کی رقم ہے تو ہم اسے قسطوں میں تقسیم کر کے پہلے کوئی بیس ہزار روپے ادا کرے پھر ایک عرصہ بعد چالیس ہزار ادا کرے وغیرہ۔۔۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ یا یکمشت ادا کرنا ضروری ہے؟

بھائی، میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی اہل بیت (علیہم السلام) کے راستے پر چلنا چاہتا ہوں۔ میں نے ویسے نماز شیعوں کے طریقے کے مطابق پڑھنا شروع کیا ہے۔ میں نے بہت تحقیق کی مگر مجھے اس چیز کا جواب نہیں ملا کہ شیعوں کی نماز کا طریقہ وہی طریقہ ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مولا علی علیہ السلام و اہل بیت علیہم السلام کا طریقہ ہے۔ آپ مجھے بتا دیں کہ یہ کہاں سے ثابت ہے تو مجھے دوسروں کو سمجھانے میں آسانی ہوگی۔ شکریہ

اگر کسی خاتون کو سکالرشپ پہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے باہر کےممالک جانا ہو اور کاغذی کاروائی میں کسی بندے کو اپنا شوہر نامزد کرنا ضروری ہو تو کیا وہ کسی کو شادی کے غرض سے نہیں بلکہ صرف ویزہ وغیرہ جیسے کاغذی کاروائی میں کسی کو اپنا شوہر نامزد کرنا اور اس کا نام اپنے شوہر کے طور پرلکھ دینا، کیا حکم ہے؟ اگر وہ خاتون پہلے شادی شدہ ہو تو کیا حکم ہے اور اگر وہ کسی کے ساتھ نکاح میں نہ ہو تو کیا حکم ہے؟

آج کل بینکوں نے ایک سلسلہ جاری کر رکھا ہے وہ لوگ اپنی رقم رکھتے ہیں ماہانہ بینک انہیں منافع دیتا ہے۔ تو اس کے متعلق کیا حکم ہے کہ وہ منافع اس طرح فکس کر کے بینک انہیں دیتا ہے ان کا وصول کرنا کیسا ہے؟ یعنی لوگ بینک میں اپنی کچھ رقم رکھ دیتے ہیں اور بینک انہیں ہر ماہ کچھ منافع دیتا ہے، اس کے متعلق وضاحت فرمائیے گا۔

لڑکیوں کے منہ، ماتھے وغیرہ پہ اضافی بال جو آتے ہیں، ان بالوں کو ختم کرنے کے لیے مارکیٹ میں فیشل ریزر ملتا ہے۔ تو میں نے سنا ہے کہ لڑکیاں ریزر وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں۔ آپ مہربانی کر کے بتا دیجیے گا کہ کیا واقعا ایسا ہے کہ لڑکیا ریزر وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں یا اجازت ہے؟ اور اسی طرح بازوؤں پر جو بال ہوتے ہیں ان کو ختم کرنے کے بارے میں بھی بتا دیجیے۔ شکریہ

سوال میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک ٹیچر تھی جب میں جاب کرتی تھی تو ہمارے ایک دوست نے یہ مشورہ دیا کہ آپ مرکز قومی بچت میں ماہانہ دو دو ہزار جمع کرے سات سال تک اور میں نے ایسا کیا اورسات سال پورا ہونے کے بعد سے ان کا ٹکس کاٹ کر مجھے ہر ماہ اٹھارہ سو روپیہ دیتا رہا اور میں یہ لیتی رہی لیکن کچھ مدت بعد مجھے پتہ چلا کہ یہ سودہے تو میری ضمیر میری ملامت کرتی رہی لیکن میں نے پھر بھی لیتی رہے لیکن ابھی میں نے اپنا اصل پیسہ نکال لیا اور وہ کام چھوڑ دیاہے اور میر ا دوسرا سوال یہ ہے کہ میں کمیٹی ڈالی تھی فکس کرے کے فرض کرے پچاس ہزار کی اور وہ دس کے بعد ڈبل ہوکے ملی ہے مجھے اور وہ میں نے گھر پر خرچ کیا ہے اور میں نے ریٹائرڈ مند کے جو رقم ہے وہ مرکز قومی بچت میں جمع کی تھی اور اس کے مجھے ایک لاکھ پر گیارہ سو روپے ملتی تھی اور دومیان میں جب معیشت کم ہوئی تو ٹھورا کم ہوا اور ابھی زیادہ ہواہے اور یہ کم اور زیادہ ہوتا رہتاہے اور ابھی دوسالوں سے میں یہ رقم نہیں نکالا ہے کیونکہ میرا دل مطمئن نہیں تھا اس سے اور میرا ایک سوال یہ بھی ہے کہ میرا لڑکا جاب کرتاہے اور ہم ایک کرایہ کے گھر میں رہتاہے اور اس کے تنخواہ سے کچھ بچتاہے لیکن اور جب بینک سے پیسہ نکالتاہے تو وہ اس نیت سے نکالتاہے کہ وہ اس سے پہلے والا کا ہے ؟

سوال یک سوال ہے کہ علاج کس حد تک کرنا جائز ہے ؟ سوال یوں پیدا ہوا کہ والد محترم ہسپتال میں ہیں، 91 سال کی عمر اور علاج کی تکالیف سے گذر رہے ہیں، ڈاکٹر نلکیاں لگا کر کھانا اور دوا دے رہے ہیں ، آکسیجن لگی ہوئی ہے ، دواؤں کی سپورٹ سے بلڈ پریشر کنٹرول کیا ہوا ہے۔ جیسے ہی ہم کو دیکھتے ہیں کہتے ہیں کہ نلکیاں نکالو اور مجھے یہاں سے نکالو، جب کہ وہاں سے نکالنے کی صورت میں وہ شاید اور زیادہ مشکل میں پڑ جائیں۔۔ اب ہم اگر ہم ان کو ہسپتال میں رکھیں تو ان کو علاج کی تکالیف سے گذرنا ہوگا، اور اگر گھر لے آئیں تو کیا ان کو مرتا ہوا دیکھیں اور خاموش بیٹھے رہیں ؟؟ کیا اس سلسلہ میں ہمارا دین کوئی قطعی بات کرتا ہے یا ہمارے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی کوئی ہدایت یا فتوی موجود ہے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ ایک بندے نے مجھ سے دو سال پہلے دو لاکھ روپے بطور قرض لیا تھا لیکن ابھی وہ انکار کررہاہے اور وہ مجھ دینانہیں چاہتاہے اور میرے مال پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے تو کیا اس صورت میں میرے اوپر ان پیسوں کا خمس واجب ہے یا نہیں میں اس کو بار ہا کہ چکا ہوں اس کو میرا پیسہ مجھ لوٹا دو لیکن وہ کہتاہے کہ نہیں دوں گا تو اس صورت میں میر ا کیا وظیفہ ہے ؟

سوال میرا دو سوال ہے میر اپہلا سوال یہ ہے کہ اکثر مریض سیراب وغیرہ کو نہیں پیتاہے کہ اس میں الکحل ہے کہ کر جہاں تک میرے علم میں ہے دوائی میں جو الکحل مکس ہوتا اس سے عام حالت میں جو نشہ وغیرہ ہوجاتا ہے وہ نہیں ہوتاہے تو کیا یہ استعمال کرسکتاہے یا کسی دوائی میں اتنی مقدار میں الکحل پایاجاتاہو جو انسان کے عقل کےاندر فطور پیدا نہیں کرتاہے تو کیا ا سکااستعمال جائز ہے ؟ اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کہتے ہیں کہ ماں باپ کو اف تک نہ کہو لیکن ابھی میں باہر ملک جارہاہوں لیکن میری ماں اس پر راضی نہیں ہے تو کیا یہ ماں باپ کی نافرمانی کے زمرے میں آتاہے کیا ؟

سوال اگر کسی شخص نے نذر کی (اگر میرا یہ کام ہوجاۓ تو میں فلان کام کرونگا)لیکن نذر پورا ہونے سے پہلے وہ شخص اپنے ارادے سے منحرف ہوگیا اب اس کا ارادہ یہ ہے کہ یہ کام ہوجاۓ یا نہ ہوجاۓ وہ نذر کو اداکرنے کی حق میں نہیں ہے تو کیا اس شخص کو اپنے طرف سے نذر کو ختم کرسکتا ہے؟

سوال ایک سال سے میرے ساتھ یہ مسئلہ بہت زیادہ پیش ارہی ہے کہ میں ہر چیز مجھے پر چیز کے بارے میں پاک اور نجس ہونے کے بارے میں پریشان رہتاہوں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگاؤ مجھے لگتاہے کہ وہ چیز نجس ہو باتھ روم میں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگاؤ یا واش بیسن سے جو چھینٹے لگتاہے ان کے بارے میں بھی شک رہتاہے کہ پاک ہے یانجس اور طہارت کرتے وقت میرے پاوں پر چھینٹے پڑھتاہے فلش سے ٹکرا کرے ان کیا حکم ہے ان سب باتوں کی وجہ سے میں پریشان رہتاہوں اور میر اٹائم بھی ضائع ہوجاتا ہے شرعی لحاظ سے ان کا کیا حکم ہے اور ان سے بچنے کا کیا طریقہ ہے وہ بھی بتادے ؟

سوال ایک خاتوں ہے اس کا بھائی کسی کمپنی کام کرتاہے اور اس کا بھائی روز اس کے اکاونٹ میں پیسہ ڈالتاہے کمپنی کا اور مہینہ کے آخر میں وہ عورت بلا ناغہ وہ پیسے کمپنی کو ٹرانسفر کرتاہے جیز کیش سے تو کمپنی والے خوش ہوکر اس عورت کو پچاس روپیہ دیتاہے تو کیا یہ رقم یہ عورت اور اس کابھائی دونوں استعمال کرسکتاہے اور اگر نہیں کرسکتاہے تو کیا کمپنی کوہی واپس کرنا ہوگا ؟

سوال وضو میں ہم سر اور پاوں کامسح کرتے ہیں تو دونوں ہاتھوں سے یادونوں بازوں کے کوئی بھی حصے سے کرتاہے لیکن چہرا دھوتے وقت ایک ہاتھ سے پانی ڈالتاہے اور دھوتے ہیں کیا چہرہ دھوتے وقت اگر دونوں پاتھ سے پانی ڈالے تو کیا حکم ہے اور دونوں ہاتھ سے چہرے کودھوئے تو کیایہ صحیح ہے ؟

سوال ایک ادمی ہے جس کی کسی بیوہ عورت سے شادی ہے اور شادی کرنے کے بیس دن بعد وہ بیروں ملک چلاگیا ہے اور اس کی وہاں پر دوسری بیوی بھی ہے اور ابھی وہ اس بیوی کے ساتھ صرف فون پے بات کرتاہے اور ہمیشہ اپنی دوسری بیوی اور بچوں کے ساتھ ہوتاہے اس دوسری بیوی کو ٹائم ہی نہیں دیتاہے یہ اس سے کہتی ہے کہ تم ویکینٹ کی چھٹی پر اگر ایک دفعہ پہلی بیوی کے ساتھ ہوتاہے تو دوسری دفعہ میرے ساتھ گزار لوتو یہ ادمی یہ بھی نہیں کرتاہے اور آخر اس عورت کی بھی خواھش ہوتی ہے کہ اس کا شوہراس کے ساتھ رہے تو اس صورت میں شریعت کیا کہتی ہے بیاں فرمائے ؟

سوال میر ا سوال یہ ہے کہ میر اایک دوست ہے جو آئس کریم کا کابار کرتاہے کئی دن پہلے اس نے مجھ سے کچھ پیسے بطور قرٖض لیا تھا اور اس نے یہ کہا تھا کہ اپ مجھے کچھ پیسہ دے دے میں اس کو کاربار میں لگاوں گا اور پھر فائدہ میں سے آپ کو بھی حصہ دے گا تو کیا میر ا یہ کام سود کے زمرے میں تو نہیں اتاہے ہے نا ؟

سوال ہم ایک دیہات میں رہتے ہیں جہاں پر ہم سب جوانوں نے ملکر اک تنظیم بنائی ہے جس میں ہم سلانہ فیس جمع کرتے ہیں جو کہ تقریبا پچاس ہزار ہے اور ہم ہر ایام شہادت یاولادت میں کسی ذاکر یامولانہ کو بولتے ہیں تو کیا ہمارے اتفاق اور اتحاد کی خاطر مولانہ کے ساتھ ذاکر کو بھی بولائے یااگر زاکر کو بولائے تو اس کو پہلے ہی یہ بتاکے لائے کہ آپ نے گانے کی طرز پر قصیدہ نہیں پڑھنی یا غلط روایت نہیں پڑھنی لیکن آنےکے بعد غلط روایت پڑھے تو کیا ہمارا زمہ بری ہوگا اور اس حوالے سے ہمارا وظیفہ کیا ہے ؟

سوال ایک بیوی ہے جس کے پاس شوہر کا مال ہے کافی سارے کیا وہ عورت شوہر کی اجازت کے بغیر اس مال میں تصرف کرسکتی ہےاور اس کے پاس بھی مال ہے اس سے وہ اپنی شوہر کو دیتی ہے تو کیا شوہر کی مال سے اس عورت کی ایک غیریب بھائی ہے اس کو کچھ مال دےسکتی ہے شوہر کی اجازت کے بغیر یا شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے ؟

سوال منی کی خارج ہونے سے پہلے وہ جگہے نجس ہوتاہے یا نہیں دخول تو ہوا ہے لیکن ابھی منی خارج نہیں ہوا ہے اس صورت میں ان اعضا کا کیا حکم ہے نجس ہے یا پاک کیوںکہ بسا اوقات ایسا بھی ہوتاہے کہ منی نکلنے سے پہلے مرد اور عورت کے اعضا مخصوص کے ساتھ کپڑے وغیرہ بھی مس ہوتاہے َ

سوال میں جب بھی صبح ننید سے اٹھتا ہو اور ایک دو قدم چلتا ہوں تو ہمیشہ پیشاب کی نالی سے کچھ قطرہ نکلتا ہے اور وہ کپڑے پر گرتا ہے اور اکثر یہ پانی کی طرح ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجھے کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہر صبح کپڑے تبدیل کرنا مشکل ہوتا ہے اور اگر نماز کے بعد سوجاے تو بھی دوبارہ کھبی یہ مسٸلہ پیش اتا ہے تو کیا یہ رطوبت نجس ہے یا پاک اور اس حوالے سے میرا کیا وظیفہ ہے

سوال میر امرحومہ ایک جگہ دفن تھی لیکن ابھ ی اس کے ساتھ ایک اور قبر بن گئی ہے وہ بھی اسی کی طرح ہے ایک ہی شکل میں بنایاہے تو پتہ نہیں ہوتاہے کہ میرے مرحومہ کا قبر کونسی ہے ابھی میں یہ چاہ رہا ہوں کہ اس کے نام پے ایک قبر کا کتبہ دوسرں جگہ جہاں ہمارے دوسرے مرحومیں دفن ہے رکھوں تا کہ یادہانی ہوجائے اور اس کے نام پر فاتحہ وغیرہ پڑھے اس حوالے سے کیا فتویٰ ہے تاکہ کوئی یہ نہ کہیں کہ یہ کیا کیا ہے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک جگہ پر استاد ہو ااور کئی طلبہ بھی ہواور باہر سے انے والے طالب علم استاد کو سلام کرے اور استاد نماز وغیرہ میں مصروف ہوتو وہ کیا کرے چونکہ طالب علم نے استاد کو سلام کیا ہے تو باقی طلبہ کی جواب دینے کا فائدہ نہیں ہے تو اس صورت میں استاد جواب دے گا یا نہیں ؟

سوال مجھے یہ معلوم کرناتھا کہ دادا دادی کا مال ہو اور وہ وفات پائے اور ان کے باقی اولاد بھی وفات پاچکی ہے اور صرف دوبہنوں ہو اور اور بڑی بیٹی نے اس کے گھر کو بیچ کر جو رقم ملا وہ خود نے رکھی اور اس کے کچھ عرصہ بعد اس کا بھی انتقال ہوگیا تو اس کے بیٹے نے یعنی نواسے جو مال اسکی ماں نے خرچ کرکے بچ گیاتھا اس کو باقی پوتا،پوتی اور نواسا،نواسی میں تقسیم کیا لیکن جو مال بڑے بیٹی سے خرچ ہواہے اس کا بیٹا کو بھی ادا کرناچاہتاہے لیکن وہ ہی کہتے ہے کہ اس مال کو باقی وارثوں میں تقسیم کرنے کے بدلے وہ مال سے اپنی ماں کی اوپر جو قرض ہے اس کو اتارنا چاہتاہے تو کیا یہ ہوسکتاہے کہ وہ اس پیسے سے ماں کاقرض ادا کرے جبکہ اس میں دوسرے پوتا،پوتیوں کا بھی حق ہے اس بارے میں وضاحت کرے ؟

سوال جب ہم امام زادوں یا نبیوں کو نوافل ہدیہ کرتے ہیں تو ہر ایک کو دو الگ الگ کر کے کرنے ہوتے ہیں. ایسا ہمیں زیارت پہ بتایا گیا تھا اور دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز جعفر طیار کے دو نفل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اور باقی دو مولا علی علیہ السلام کو ہدیہ کر سکتے ہیں ؟یایہ کہ پوری نماز جعفر طیار ہی ایک کو ہدیہ کرنی ہے.؟

سوال کو چیز تحفے میں ملتی ہے اس پر کیا خمس واجب ہے اور جو چیز کوئی مفت میں دے دے تو اس پر بھی کیا خمس واجب ہے ؟اور جو زیورات وغیرہ پہنے ہوتے ہے سونے کی ان پر بھی خمس واجب ہے ؟اور اچھا آغا یہ جو ہم اکثر عرفاء کو بڑھتے ہیں کہ چیز خریدتے ہی اس کا خمس نکال دیتے تھے. حتیٰ کہ جرابوں کا جوڑا تک... اس کے بارے میں کچھ فرمائیں.

سوال دنیا میں ایک شعار بن چکا ھے کہ جہاں بھی اہل تشیع رہائش پذیر ہوں ان کے گھروں پر علم لگا ھوتا ھے اس علم کو گھر پر لگانے کی معقول تاریخ و سبب کیا ھے ؟ کس مقصد کی خاطر لگایا جاتا ھے؟ آیا اس کے لگانے سے کوئی فائدہ بھی ھے؟ ایسے ہی ھم بازاروں کی چوک پر اور آپ کی امام بارگاہوں میں بھی لگا ھوا دیکھتے ہیں ۔ 2۔ اس کے اوپر ایک چیز کا اضافہ کیا جاتا ھے ہاتھ کا نشان جو کہ لوہے ، پیتل یا سٹیل کا بنا ھوا ھوتا ھے جس کو آپ حضرات پنجہ بھی بولتے ہیں اس کا مقصد بھی بیان کیجئے۔ یہ آپ کے فقہ میں سے کسی چیز کی کوئی indication ھے یا کیا؟ دراصل میں اہلسنت گھرانے سے وابستہ ھوں مگر محب اہلیبیت ہوں لیکن جاننا چاہتا ھوں آخر اس کی تاریخی حیثیت و سبب کیا ھے؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی نے اپنے بڑے جو ظالم ہے ان کے ساتھ مختلف لوگوں پر ظلم کیا ہے یعنی بڑوں کی ظلم میں شریک ہواہے جیسے باب ظالم تھا تو بیٹا یا بیٹی بھی اس کے ساتھ ظلم میں شریک ہوجائے لیکن ابھی اس کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ اس نے کن کن پر ظلم کیاہے اور کہاں کہاں پر کیا تاکہ اس کا کفارہ وغیرہ ادا کرے تو یہ شخص کسیسے اپنے آپ کو ان ظلم سے نجات پاسکتاہے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قران میں فرمایا کہ والدین کے لیے اف تک نہ کہو اور دوسری جگہ کہاہےکہ خدا کی معصیت میں بندوں کی اطاعت نہیں ہوسکتی یعنی اگر کوئی بندہ حکم خدا کے مخالف کوئی حکم کرے تو اس کو نہیں مانناچاہئے تو اس صورت میں اگر والدین بچوں پر یا کسی اور پر ظلم کرے تو کیا اولاد کو ان کوروکنا نہیں چاہئے کیا ان کو روکنا حکم خدا کے مخالف ہوگا ؟اور دوسرا سوال یہ ہے کہ اللہ نے فرمایاکہ ظالم کو ہدایت نہیں ملے گا یا ظالم فلاح نہیں پائیں گا تو اگر کسی نے پہلے کسی انسان پر ظلم کیاہواور ابھی وہ کیا کرے کیا وہ ظلم کا کفارہ ادا کرے یا اس ادمی کے ساتھ جس پر اس نے ظلم کیا ہے اچھا سلوک کرناشروع کرے اور کیا کرے جس سے وہ ظالم کہنے سے اپنے آپ کو بچاسکے ؟اور ظلم کرنے کے بعد اس کو اپنی غلطی کا احسا س ہوا ہے اب وہ کیا کرے یہ بتادے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے اگر کسی کمرے میں ایک مرد اور ایک نامحرم عورت نماز پڑھ رہیں ہوں تو اگر دونوں ایک ساتھ جانماز بچھائی ہوئی ہوتو کیا اس صورت میں عورت کی سجدہ کرنےکی جگہ مرد کی گھٹنون کے برابر ہونا چائے اور یا اگر دونون فاصلےپر نماز پڑھ رہیں ہوں تو کیا فاصلہ ہونا چائے ان کی درمیاں ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ کسی شادی شدہ لڑکی سے میری محبت ہوگی اور اس کے کافی دنون بعد اس دونوں گھر والوں کی رضایت سے اس لڑکی نے اپنی پہلی شوہرسے کورٹ سے طلاق لی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت عدالت میں صیغہ طلاق جاری نہیں کیاتھا بلکہ عدالت کا جو طریقہ ہے اس طریقے کے مطابق طلاق دیا اور میں خود سنی فرقے سے تعلق رکھتاہے تھا لیکن اس طلاق کے وقت میں اہل تشع فرقے کوقبول کیا اور اس طلاق کے بعد عدت پوری کرنے کے بعد ہماری شادی ہوگی اور اب ہمارے بچے بھی ہے اور وہ پہلا شوہر بھی اہل تشیع سے تعلق رکھتاہے اس حوالے سے میری رہنمائی فرمائے ؟

سوال جسے آپ مشکل کشا کہتے ہیں وہ تو اپنی حیات میں اپنی آنکھوں کے سامنے پیاری بیوی , پیارے نبی کی پیاری بیٹی کو ابوبکر عمر سے پٹتے ہوے کیسے دیکھ رہا تہا کیسے اپنے گہر کو جلتا ہوا دیکھ رہا تہا کیون نہیں مشکل کشائی کی بیوی اور گہر کی ,کربلا میں حسین کو کیوں نہیں بچانے آیا ,تم شیعہ صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے ہو.؟

سوال بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہے کہ یہ کسیے ہوسکتاہے کہ علی جیسا بہادر ادمی گھر میں ہو اور عمر اس گھر پر حملہ کرے کیا ان کو یہ خوف نہیں ہوا کہ علیؑ کو جلا آگیا تو کیا ہوگا تو یہ لوگ کہتے کہ کہ اس طرح کی بات کرنا علی ؑ کی توہیں ہے تو اس کی وضاحت کرے کیا جواب ہوسکتاہے اس کا ؟

میں نے بہت جگہ سنا ہے کہ عمل کرنے کے لیے اجازت طلب کرنا ضروری ہے ورنہ اضافی بندشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور یہ چیز بہت کنفیوژ کر رہی ہے کیونکہ نادِ علیؑ کے عمالیات میں کہیں نہیں لکھا، یا پھر یاسین سے متعلق عملیات۔۔۔ اور کیا رجال الغیب سے ہر کوئی فائدہ لے سکتا ہے یا یہ بھی صرف کوئی کوئی ہی کر سکتا ہے؟ ہماری اپنے خاندان میں عاملہ خواتین موجود ہیں جو قرآن اور اذکار سے اعمال بتاتی ہیں مگر ہر ایک دوسرے سے فاصلہ رکھتی ہیں، اس کی کیا وجہ ہوتی ہے؟ کیا پیشہ ورانہ مقابلہ ہوتا ہے یا سب عمل کرنے والے ایسے ہی ہوجاتے ہیں؟

کسی کی موت کے بعد چالیس دن کا جو ختم دلایا جاتا ہے، (دودھ چاول پر اور پھر وہ چاول پتیلی سمیت فجر کے وقت اس غریب کو دے دیے جاتے ہیں جو چالیس دن تک ختم کی روٹی لینے آتا ہو) اس ختم کی کیا دینی حقیقت ہے؟ اگر فجر کے وقت نہ دلایا جا سکے تو کیا کوئی خطرہ وغیرہ تو نہیں؟ اس کے علاوہ ختم میں مرحوم کے نام پر جو چیز خیرات کی جاتی ہے ان کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟ کیا یہ سب خرافات ہیں یا کوئی حقیقت بھی ہے؟

آنلائن بزنس ہے، ایثار کمپنی ہے، اس میں تیس ہزار روپے لگانے پڑتے ہیں۔ پھر روزانہ کی بنیاد پر دو، تین ڈالر دیتے ہیں۔ڈالر اس طرح ملتا ہے کہ چھ بٹن ہوتے ہیں روزانہ یہ چھ بٹن دبائیں گے تو وہ ڈالر بنتے ہیں۔ جتنا سرمایہ کاری کرو گے اتنا زیادہ ڈالر ملے گا۔ وہ ہم سے پیسے لے کر کس کمپنی میں انویسٹ کرتے ہیں، اس کا بھی ہمیں علم نہیں ہے، نہ اس کمپنی کے مالک کا ہمیں علم ہے۔ اور وہ ہمیں بولتے بھی نہیں کہ ہمارے پیسے لے جا کر کہاں تجارت میں صرف کرتے ہیں۔ لیکن تیس ہزار روپے انویسٹ کرنے کے بعد روزانہ اس بٹن کو چھ بار دبانے سے ہمیں دو سے چار ڈالر ملتا ہے۔ تو کیا اس طرح ہمیں پیسے انویسٹ کرنا اور ڈالر حاصل کرنا جائز ہے؟

مجھے خواب میں بیت الخلا یا اس طرح کی کوئی چیز جب نظر آتی ہے تو ڈر کر میں جاگ جاتی ہوں۔ آپ نے پہلے مجھے خواب میں یا خواب کی وجہ سے ڈرنے کو ختم کرنے کے لیے کوئی نماز کا وظیفہ بتایا تھا لیکن چند ماہ سے خواب نہیں آ رہا تھا لیکن اب چند دنوں سے دوبارہ وہ خواب آ رہا ہے اور ڈر کر جاگ اٹھتی ہوں۔ مہربانی فرماکر مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ شکریہ

سوال یہ ہے کہ اگر لڑکا اور لڑکی بالغ ہوں اور دونوں شادی کرنا چاہتے ہو لیکن لڑکی کا باپ نہ ما نے تو کیا لڑکی باپ کی اجازت کے بغیر خود نکاح کر سکتی ہے؟ کیونکہ باپ اسے اپنے خاندان میں کسی لڑکے کے ساتھ شادی کروانا چاہتے ہیں جبکہ وہ لڑکا اس لڑکی سے نکاح نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ کسی اور کو چاہتا ہے۔

ہم ان شَآءاللہ اس ماہ کے دوران عمرہ کے لیے جانا چاہ رہے ہیں۔ اگر ہم دبئی سے سیدھا جدہ جائیں تو ہمارا میقات کہاں سے ہوگی اور نیت کہاں سے کریں گے؟ کیا ہمیں ہوٹل سے ہی احرام پہن کے اور دورکعت نماز پڑھ کے نکلنا ہوگا؟ اور نیت کہاں سے کریں گے؟ اس سلسلے میں ہماری تھوڑی رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

جیسا کہ کہتے ہیں کہ جو نماز بیٹھ کے پڑھی جاتی ہے وہ دو رکعت ایک مکمل رکعت شمار ہوتی ہے، تو اگر ہم مثلاً مغرب کی نوافل بیٹھ کر بجا لائیں تو دو کی جگہ چار رکعت ادا کرنی ہوگی؟ یعنی مغرب کی ہم دو دو رکعت کر کے چار رکعت پڑھتے ہیں تو اگر بیٹھ کر پڑھنے کی صورت میں چار کی جگہ آٹھ رکعت پڑھنی ہوگی؟ اور اسی طرح نماز ہدیہ یا نماز وحشت پڑھنی ہو اور کھڑے ہوکر نماز پڑھنا مشکل ہونے کی وجہ سے بیٹھ کے پڑھیں تو کیا وہ دو رکعت کی جگہ چار رکعت بیٹھ کے پڑھیں؟

کیا دس محرم کو تسبیح کا سرخ ہونا جیسا کہ حدیث میں بھی ذکر ہے ضروری ہے ؟ کہ جس دن ہو وہی دن دسویں ہوتا ہے ! کیونکہ ہمارے یہاں دن کے سلسلے میں اختلاف ہے کہ دس محرم کچھ سعودی کے مطابق مناتے ہے کچھ علماء جو سعودیہ میں رہتے ہے ان کے مطابق۔ کیونکہ ان علماء کا کہنا ہے کہ سعودی جان بوجھ کر تاریخ آگے پیچھے کرتے ہے ماہرین تاریخ کو ان کی مجبوراً بات ماننی پڑتی ہے اس سلسلے میں اختلاف ہوتا ہے تو دس محرم کو جب تسبیح سرخ ہو تو کہتے ہے یہی دس محرم ہے۔ سعودی کے مطابق ماننے والے تو کیا یہ لازمی ہے جس دن سرخ ہو وہی دن ہوتا ہے ؟ جبکہ سعودی اور کربلا کا افق بہت ملتا ہے تو وہ سعودی جان بوجھ کر کربلا سے پہلے مناتے ہے اس طرح عوام کو دھوکا دیتے ہے ؟

ایام فاطمیہ (س) میں کیا ہم شاپینگ کر سکتے ہیں۔ جیسے شادی کے ضروری سامان کی خریداری کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یعنی تیرہ جمادی الاولیٰ اور تین جمادی الثانی (جو کہ مخصوص شہادت کی تاریخ ہے) کے علاوہ باقی جو ایامِ فاطمیہ کی مناسب سے ہم مناتے ہیں ان میں ہم شادی یا دیگر خوشی کے محافل وغیرہ کے لیے شاپینگ وغیرہ کرسکتے ہیں؟

ہم الله پاک کے اذکار مثلا لا الٰه الا الله، یَا حی یَا قَیوم، بسم الله، سبحان الله وغیرہ جیسے اذکار بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں تو قرآن بغیر وضو کے کیوں نہیں پڑھ سکتے ہیں؟ہم الله پاک کے اذکار مثلا لا الٰه الا الله، یَا حی یَا قَیوم، بسم الله، سبحان الله وغیرہ جیسے اذکار بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں تو قرآن بغیر وضو کے کیوں نہیں پڑھ سکتے ہیں؟ہم الله پاک کے اذکار مثلا لا الٰه الا الله، یَا حی یَا قَیوم، بسم الله، سبحان الله وغیرہ جیسے اذکار بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں تو قرآن بغیر وضو کے کیوں نہیں پڑھ سکتے ہیں؟

ہم نے سنا ہے؛ آیۃ اللہ سیستانی کا فتویٰ آیا ہے کہ اسرائیل کو ڈائریکٹلی یا اِن-دائریکٹلی فائدہ پہنچانے والی اشیاء کا استعمال اور ان کی خرید و فروخت ناجائز اور حرام ہے۔ کیا ایسا فتویٰ انہوں نے جاری فرمایا ہے؟ اور دوسری بات یہ کہ ہم نیسلےکا پانی پیتے ہیں اور اس (نیسلے) کا فائدہ بہر صورت اسرائیل کو پہنچتاہے، چونکہ اس کے علاوہ دوسرے پانی اچھے کوالٹی کے نہیں ہوتے، اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اور یہ بھی بتائیے گا کہ پاکستان میں نیسلے اور پیپسی وغیرہ جیسے کمپنیوں میں (جہاں سے بالواسطہ یا بلا واسطہ اسرائیل کو فائدہ ہو رہا ہے) جو لوگ ملازمت کر رہے ہیں، اگر آیۃ اللہ کا ایسا فتویٰ ہے تو ان کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ ملازمت چھوڑ دیں یا کیا کریں؟کیوںکہ ظاہری بات ہے اس کا اثر ان کے گزر بسر پہ پڑتا ہے۔ تو مہربانی فرما کر اس مسئلے کی وضاحت فرمائیں۔

اگر لڑکی شیعہ ہے اور لڑکا سنی۔ اور دونوں کی نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ لڑکی والے چاہتے ہیں کہ نکاح اہل تشیع کے فقہ کے مطابق ہو اور لڑکے والے چاہتے ہیں کہ اہل سنت کے فقہ کے مطابق پڑھا جائے۔ ایسی صورت حال میں نکاح کیسے کروایا جائے؟ کیا ایسا کوئی درمیانی راستہ ہے کہ جس سے دونوں خاندان مطمئن ہو جائیں؟

ایک حدیث کا مطالعہ کر رہا تھاجس میں رسول خدا فرماتے ہیں کہ جس کی معیشت نہیں ہے اس کا دین نہیں ہے۔(مفہومِ حدیث)۔ تو ہم پیش نماز ہیں، اور ہمارا کوئی معیشت ہی نہیں ہے۔ اور ہمارا کام تو اکثر سے مسجد سے مربوط ہے۔ یعنی نماز پڑھانا، دین سے مربوط درس و تدریس وغیرہ ہے۔ ہم ایسے معاشرے میں ہیں جہاں مولوی، امام جماعت یا کوئی خطیب کہیں عام لوگوں کیطرح کام کرنا شروع کرے تو برا مانا جاتا ہے۔ اچھی نظروں سے نہیں دیکھا جاتا۔ اگر کوئی ایسے کام کرنے لگ جاتے ہیں تو معاشرہ اسے مناسب نہیں سمجتا۔ میں خود کام کر رہا ہوں۔ مزید بھی کام کرنا جانتا بھی ہوں۔ لیکن مؤمنین کہتے ہیں کہ آپ پیش نماز ہے، اس طرح کام کرنا آپ کے لیے مناسب نہیں ہے وغیرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو کیا ہم اس شعبہ (جماعت) کوہی چھوڑ دیں اور اپنی معیشت مضبوط کریں یا معیشت چھوڑ کر پیش نمازی کا کام کرتے رہیں۔۔۔؟ اس سلسلے میں وضاحت کیجیے گا۔ شکریہ

ہمارا پیش نماز ہیں۔ مسجد میں مؤمنین کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھاتے ہیں۔ اور ہماری ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنے کے لیے نمازی حضرات یا اہل علاقہ ہماری مالی معاونت کرتے ہیں۔ فقہی احکام میں ایک حکم ہے کہ واجب کام سکھانے کے عوض کچھ لینا جائز نہیں ہے۔ یعنی کسی کو نماز پڑھنا سکھا رہے ہیں تو اس کا معاوضہ نہیں لے سکتا۔ اب ہم پیش نماز حضرات نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار محلہ کے بچوں بچیوں کو دینی تعلیم کی تدریس بھی کرتے ہیں۔ مؤمنین کی جانب سے ہمارے لیے طے شدہ معاونت ہر ماہ مل جاتی ہے۔ تو اگر چہ وہ طے شدہ معاونت جماعت کے مد میں ہی ہوتی ہے۔ لیکن پھر بھی کیا جو بچوں کے لیےنماز روزے وغیرہ کے بارے میں درس دیتے ہیں ان کے عوض شمار تو نہیں ہوتا؟ کیوں کہ کبھی کبھی شک پڑتا ہے زہن میں ایسے خیالات آتے ہیں کہ آیا یہ جائز ہے یا نہیں ہے؟ تھوڑی وضاحت کیجیے گا۔

عموماً گھروں میں ایک ڈبہ رکھ دیتے ہیں جس میں صدقات وغیرہ کی رقم جمع کرتے ہیں۔ جس میں کم قیمت والی نوٹ ہوتے ہیں زیادہ تر، جیسے دس روپیہ، بیس روپیہ، پچاس روپیہ یا سو روپیہ وغیرہ۔ جب وہ ڈبہ یا صندوق بھر جائے تو اس صدقات کے چھوٹے نوٹوں پر مشتمل پیسوں کو بڑے نوٹ جیسے پانچ سو، ہزار وغیرہ کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں؟ یعنی اس صندوق میں جو دس، بیس پچاس روپیوں پر مشتمل رقم ہے اسے اپنے لیے لے لیں اور اس کے بدلے میں پانچ سو یا یزار روپے کا نوٹ اس صندوق میں رکھ دیں۔ کیا یہ درست ہے؟

امام جعفر الصادق علیہ السلام کی طرف منسوب ایک روایت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں امامؑ فرماتے ہیں؛ ”جس لڑکی پر صدقہ حرام ہو وہ ایسے شخص سے نکاح نہیں کر سکتی جس پر صدقہ حلال ہو۔“ کیا یہ روایت درست ہے؟ چونکہ صدقہ سادات پر حرام ہے اس لیے سید لڑکی کی غیر سید لڑکے کے ساتھ یا سید لڑکے کی غیر سید لڑکی کے ساتھ نکاح نہیں ہو سکتی، کیا ایسا ہے؟

کسی دوست کے لیے ایئر پورٹ سے میں نے کرنسی چینج کرائی۔ کرنسی ایکسچینج والے 75 کے حساب سے دے رہا تھا وہاں سے میں نے لیا اور میں نے اپنے دوست کو 71 روپے کے حساب سے دیا اور بقایا 4 روپیے میں نے اپنے طورپر اپنے لیے رکھ لیے۔ کیا یہ چار روپیے کمیشن جو میں نے اپنے لیے رکھا ہے، میرے لیے جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے حرام ہے تو میں وہ بھی انہیں واپس دے آتا ہوں۔ اور اگر وہ منافع مجھے اپنے لیے رکھنا جائز ہے تو بھی بتائیے گا۔ شکریہ

میرا ہاتھ نجس ہوا کسی چیز سے اور تھوڑی دیر بعد سوکھ گئی نجاست ہاتھ میں یعنی ہاتھ خشک ہوگیا تو کیا موبائل اٹھاؤں تو موبائل میں نجاست تو نہیں لگے گی نا؟ کیونکہ ہاتھ ہے نجس پر نجاست اس میں سُوکھ گئی تو کیا حکم ہے موبائل کے نجس ہونے کے لیے؟ کیا موبائل میں نجاست کا جذب ہونا ضروری ہے؟ رہنمائی کریں۔

ایک میں نماز جماعت میں دیر سے شامل ہو جاؤں اور امام کی دوسری رکعت ہو اور میری پہلی تو کیا میں الحمد کے شروع میں شریک ہو سکتا ہوں یا انتظار کرکے رکوع میں شامل ہو جاؤں؟ اگر میں پہلے سے جماعت میں شامل ہو جاؤں تو چونکہ میری پہلی رکعت ہوگی اور مجھے امام کے ساتھ قنوت پڑھنا پڑے گا۔ اس کے لیے کیا حکم ہے؟

اگر کسی نے پاکستانی پیسوں کی سیوینگ کی ہے اور اس کو ڈالر میں تبدیل کروا دیا ہے۔ اب خمس دینے کا وقت آ گیا ہے، تو کیا وہ پاکستانی روپے کے حساب سے خمس ادا کرنا ہوگا یا جو ڈالر اس کے پاس آ گیا ہے اس ڈالر کا ہی حساب کرنا ہوگا؟ اور اگر اس نے پاکستانی روپیے میں کنورٹ کروا کے خمس دینا ہے تو کیا جس قیمت پہ ڈالر لیا تھا اسی قیمت کے حساب سے دے گا یا موجودہ جو ڈالر کی قیمت چل رہی ہے اس کے حساب سے خمس دے گا؟

کچھ وقت پہلے میری منگنی ہوئی ہے۔ جس خاتون سے منگنی ہوئی تھی ان کے بارے میں پہلے علم نہیں تھا اب مجھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جس لڑکی سے میری منگنی ہوئی ہے اس کے والد مرحوم سید تھے۔ یہ چیز مجھے بعد میں علم ہوا۔ میں خود غیر سید ہوں۔ میں سادات کی بہت عزت کرتا ہوں۔ کیا میرا ان کے ساتھ نکاح کرنا صحیح ہوگا یا جائز نہیں ہے؟

نماز جماعت کے سلسلے میں ایک سوال ہے کہ پیش نماز عشا کی نماز پڑھا رہا ہو، پیچھے سے دو نمازی آئے اور مغرب کی نماز کی نیت کر کے جماعت میں شریک ہو جائے۔ پھر جب امام تیسری رکعت کے سجدے ادا کرنے کے بعد چوتھی رکعت کے لیے کھڑے ہو جائے اور وہ دو نمازی اپنی مغرب کی نماز پوری کرے اور سلام پھیرلے تو کیا ان دو نمازیوں کے دوسری جانب جماعت میں بیٹھے نمازیوں کی نماز جماعت باطل ہوگی یا درست ہے؟

جی اگر ہم کوئی منت مانگ لیں لیکن اس منت مانگنے کے بعد ہمیں احساس ہو کہ یہ منت جب بھی پوری ہوگئی تو ادا کرنا مشکل ہوگا تو اس منت کے پوری ہونے سے پہلے ہم اسے ختم کر سکتے ہیں یا وہ ہر حال میں ادا کرنی ہوگی کیونکہ میں نے چار سال پہلے منت مانگی تھی ابھی میری منت پوری نہیئ ہوئی لیکن مجھے لگتا ہے جب بھی پوری ہوگی میرے لیے ادا کرنا مشکل ہوگا تو میں ابھی اسے ختم کر سکتی ہو یا نہیں؟

ہمارے بھائی کا چالیسواں جون کے 15 تاریخ کو ہو رہا ہے، لیکن میرے رشتے دار کہہ رہے ہیں کہ چونکہ ان کے دو بچے ہیں اس لیے دو دن کم کر کے 13 تاریخ چالیسویں کا پروگرام رکھے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ وہ چونکہ 15 تاریخ کو جمعرات/ جمعہ بھی ہے اس لیے اسی دن ہی زیادہ بہتر ہوگا۔ لیکن وہ ایک یا دو دن کم کر کے پہلے منانے کا کہہ رہے ہیں۔ آپ ہماری رہنمائی فرمائیں۔

میں ایک عرصے سے ملازمت اور روزگار کے حصول کے لیے کوشش کر رہا ہوں لیکن کہیں سے بھی کوئی مناسب روزگار کا ذریعہ نہیں مل رہا۔ لیکن ایک ادارہ ہے جہاں سے لوگوں کو سود پر قرضہ فراہم کیا جاتا ہے، مجھے اس ادارہ میں ملازمت مل رہی ہے، تو کیا میرا اس ادارہ میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

میرے دادا جب زندہ تھے اس وقت ان کے دو بیٹوں (میرے والد اور چچا) میں سے میرا والد کا پچھلے سال انتقال ہو گیا ہے اور چچا زندہ ہیں۔ اب دادا کی وراثت لینے والے صرف میرے چچا موجود ہیں، کیونکہ جب تک درجہ اول کا ایک بھی وارث موجود ہو تو بعد والے درجہ کے کسی فرد کو وراثت میں سے کچھ نہیں ملے گا۔ اس لیے شرعی نقطہ نظر سے مجھے کچھ نہیں ملے گا۔ اب اگر گورنمنٹ اس پوتے کو (مجھے) اس کے والد کی زمین جو اس کے دادا کی طرف سے ملنی تھی وہ دے تو کیا پوتا (یعنی میں) وہ زمین لے سکتا ہے یا نہیں؟

چار رکعتی نماز میں میں اکثر بھول جاتی ہوں اور کبھی تیسری اور کبھی چوتھی رکعت میں بھول کر سورہ الحمد اور سورہ پڑھ لیتی ہوں اور جب قنوت میں جانے لگتی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ یہ تو آخری رکعت ہے۔ اور اس طرح میں اکثر تسبیحاتِ اربعہ پڑھنا بھول جاتی ہوں۔ تو کیا میری نماز صحیح ہوگی یا دوبارہ پڑھنا ہوگی؟

قومی بچت کا جو بینک ہے اس میں اگر پیسے رکھوا کے اس پہ جو ہر ماہ منافع ملے۔ مثلا قومی بچت والوں کے پاس ایک لاکھ روپے رکھتے ہیں تو وہ ماہانہ ایک ہزار دو سو روپے ہمیں منافع دیتے ہیں اور ہمارا سرمایہ ایسے ہی پڑا ہوتا ہے، جب ہم نکالنا چاہیں تو نکال سکتے ہیں ورنہ وہ بینک میں موجود ہے، اس میں کوئی کٹوتی نہیں ہوتی۔ تو اس صورت میں کیا وہ منافع لینا جائز ہے؟ یا اس منفعت کو حاصل کرنے اور استعمال کرنے میں کیا حکم ہے؟

ایک بندہ غسل جنابت کر رہا ہے، سر اور گردن کو اس نے دھو لیا ہے ، اب اس کے بعد اس نے دائیں جانب کو دھونا ہے اتنے میں اس سے ریح خارج ہو گئی، ہوا نکل گئی تو کیا وہ غسل کا اگلا مرحلہ اسی ترتیب کے ساتھ جاری رکھ کر غسل ختم کرے گا اور اسے وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی یا سر اور گردن سے دوبارہ غسل کا سلسلہ شروع کرنا پڑے گا؟

ھم زاکروں سے سنتے آرھے ھیں کہ حضرت مسلم بن عقیل کی وفات جب ھوی تب امام حسین ع ۔ سفر میں تھے اور آپ کی جوڑی قید ھوگئی اور جوڑی کی قید ایک سال بتاتے ھیں اور جب جوڑی کی شہادت بتاتے ھیں تب یہ بتاتے ھیں کہ اس وقت نہر علقمہ پر امام حسین ع ۔ کا قیام تھا اور کچھ ماہ بعد امام حسین ع ۔ کی شہادت ھو گئی۔ کیا امام حسین ع ۔ کا یہ مدینہ سے کربلا کا سفر ڈیڑہ سال کا تھا؟ یہ پوری بات ھمیں آپ سمجھا سکتے ھیں کیا؟

میرے ابو اور چاچو؛ دو بھائی ہیں اور میرے دادا بھی حیات ہیں۔ پچھلے سال میرے ابو کا انتقال ہو گیا ہے اور چاچو حیات ہیں ہیں۔ اور شریعت میں ہے کہ دادا کی وراثت میں سے پوتے پوتیوں کو کوئی حصہ نہیں ملتا کیونکہ پہلے درجے کے وارث زندہ ہیں۔ ابھی حالات اس طرح ہے کہ دادا اور چاچو دونوں میرے ساتھ رہتے ہیں اور میں ہی ان دونوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں اور ان کی ضروریات پوری کرتا ہوں۔ اور چاچو کی بیوی اور بچے دوسرے گھر میں علیحدہ رہتے ہیں۔ تو کیا ایسی صورت میں بھی شریعت یہی کہتی ہے کہ پوتے کو جو دادا کی ساری ضروریات اور ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں، کچھ بھی وراثت میں سے حصہ نہیں ملے گا؟

ھماری ماھانہ سرکاری تنخواہ میں سے ایک خاص رقم منھا کی جاتی ہے جو کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر یکمشت دی جاتی ہے ، اس کٹوتی کو ختم نہیں کروایا جا سکتا۔ اس رقم پر اختیار ہوتا کے چاہیں تو سرکاری نرخ پر سالانہ منافع لیں یا نہ لیں، تو کیا یہ منافع لیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اس رقم کا 80 فیصد تک بوقت ضرورت قرض لیا جا سکتا ہے جو کہ بعد میں قسطوں میں واپس ھوتا ھے، اب اگر آپ پھلے سے منافع لے رھے ہوں تو اس قرض پر آپ کو بھی لگ بھگ وہی منافع اصل قرض کی رقم کے ساتھ ادا کرنا پڑتا ہے جو آپ کے پیسوں کے ساتھ جمع ہو جاتا ہے۔ تو کیا اولاً منافع لینا ٹھیک ہے؟ اور ثانیاً قرض لے کر اس پر یہ اضافی منافع واپس دینا کیسا ہے؟

ایک ادارہ میں ملازمت آئی ہوئی ہیں اور اس کے شرائط میں گریجویشن پاس ہونا ہے۔ اور میرے بھائی نے ماسٹرز کیا ہوا ہے وہ بھی اس ملازمت کے لیے درخواست جمع کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اس ادارے کے چند آفیسرز ہیں جو ان سے کچھ پیسے طلب کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ انہیں لاکھ، دو لاکھ روپے دیتے ہیں تو وہ ملازمت اسے ملے گی۔ بغیر کسی درخواست جمع کیے اور ٹیسٹ لیے۔ کیا اس طرح ملازمت حاصل کرنا درست طریقہ ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

کسی انسان کے اندر برے عادات ہیں وہ چاہتا ہے کہ برے عادات چھوڑ دے اور راہ راست پر آ جائے لیکن بری عادتوں کی وجہ سے وہ مجبور ہیں وہ ان عادتوں سے چھٹکارا نہیں پا رہا۔ تو کیا کرنا چاہیے؟ کوئی ایسا طریقہ ہے کہ وہ ان بری عادتوں اور گناہ کے کاموں سے باز آ جائے اور اچھی عادات اپنائے۔۔۔

جب ہم فرض روزے رکھتے ہیں تو بغیر سحری کھائے اپنے وقت پہ روزہ شروع ہو جاتا ہے۔ یعنی سحری کھائے یا نہ کھائے اذان فجر کے ساتھ روزہ شروع ہو جاتا ہے اور وہ روزہ درست ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم سنتی روزہ رکھنا چاہیں تو اس میں کیا ہم بغیر سحری کھائے روزہ رکھ سکتے ہیں یا ان روزوں (سنتی روزوں) میں سحری کھانا واجب ہے؟

میں اپنے گھر سے دور ملتان آیا ہوا ہوں ملازمت کی تلاش میں۔ ابھی ملازمیت نہیں ملی کہیں۔ تلاش کر رہا ہوں۔ ایک دو جگہوں پر انٹرویو دے دیے ہیں لیکن کنفرم ابھی تک نہیں ہوا۔ یہاں آئے ہوئے چھ سات دن ہوئے ہیں۔ تو کیا میں اپنی نماز قصر کر کے پڑھوں گا یا پوری ہوگی؟ قصر و تمام میں میرے لیے کیا حکم ہے؟

پہلے رہبر معظم کے مقلد ہوں پھر تقلید تبدیل کرنا چاہیں اور سیستانی صاحب کی کرنا چاہیں تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ میں نے سنا ہے یہ چار مجتہدین برابر ہیں یعنی اعلم ہیں اگر ان کی تقلید کی ہو تو عدول نہیں ہو سکتا؛ آیۃ اللہ العظمی سیستانی (مد ظلہ) آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای (مدظلہ) آیۃ اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی (مدظلہ) آیۃ اللہ العظمی وحید خراسانی (مدظلہ)

میرا ایک مسلہ ہے پلیز ہلپ کر دیں میں اور میری بیوی سرکاری ملازمت میں ہیں ہم نے لون پر گھر لیا ہے بنک سے ہماری تنخواہ ہے تقریباً ایک لاکھ اور اس میں 32 ہزار مکان کی قسط کٹ جاتی ہے۔ اور دس لاکھ کا قرض بھی دینا ہے عزیز واقارب کا۔ کیا ہم زکوٰۃ فطرہ دے سکتے ہیں یا ہمیں معاف ہے؟ ہم فیملی کے دس فرد ہیں۔

آج کل رشتوں میں ذات وغیرہ کا جو مسئلہ ہوتا ہے اس میں اگر رشتے کے لیے جو آتے ہیں انہیں یہ کہیں کہ ہم ہاشمی ہیں تو کیا یہ سید کہلا سکیں گے؟ یعنی یہ جو بعض اپنے آپ کو سادات میں شمار کرتے ہیں اور اپنے نام کے ساتھ ہاشمی لگاتا ہے۔ کیا یہ لوگ جن کے نام کے ساتھ ہاشمی لگا ہوا ہو وہ سید ہوتے ہیں؟

جناب ا یک خالی پن ہے زندگی میں نمازیں بھی پڑھتی ہوں صبح جتنا قرآن مجید پڑھا جاتا ہے وہ بھی پڑھتی ہوں اور سورہ یس بھی پڑھا کر تی ہوں امی ابو کی خدمت جتنی ہو سکتی ہے وہ بھی کرتی ہوں مجھے اس خالی پن کو دور کرنا ہے کوئی طریقہ ہو تو بتا دیں۔ خالی پن یعنی مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کسی کی تلاش میں ہوں، شاید اپنے رب کی۔۔۔! اس طرح بے چینی سی حالت ہے میری۔۔۔

میرا شوہر باہر ملک میں ہوتے ہیں۔ میرے بچے میرے پاس ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہیں۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ زکواۃ فطرہ جو ہے وہ نکالنے کی ذمہ داری میرے شوہر کی ہی ہے کہ وہ اپنا اور ہمارا سب کا فطرہ ادا کرے، یا میں بھی یہاں نکال سکتی ہوں اپنا، بچوں کا اور شوہر کا فطرہ؟

سورہ بقرہ کی شروع کی آیتوں میں ہے کہ وہ جب ابلیس نے حضرت آدم اور حضرت حوا کو جنت سے نکلوا کے باہر بھیجا تو پھر اللہ تعالیٰ ج نے ان سے کہا کہ تم سب زمین میں اتر جاؤ ایک دوسرے کے دشمن بن کے۔ تو یہاں دشمن بن کے اترنے کا کیوں کہا؟ یعنی دشمن کے علاوہ کیوں نہیں جا سکتے تھے انہیں دشمن بن کے ہی اترنے کا کیوں کہا گیا؟

ایک آدمی گھر سے 30 کلومیٹر دور 15 دن کے قیام کی نیت سے رہتا ہے اور 15 دن پورے ہونے کے بعد واپس گھر آتے ہوۓ اسے زوال راستے میں ہو جاتا ہے تو اسکے روزے کا کیا حکم ہو گا؟ اس نے 30 کلومیٹر سفر کیا ایک سائیڈ کا قیام کے بعد۔۔۔ اب اگر آنے جانے کا سفر شمار کرے تو 60 کلومیٹر بنتا ہے صرف جانے کا شمار کرے تو 30 کلو میٹر بنتا ہے۔

ایک خاتون افطاری بنا رہی تھی، ساتھ بی بی خدیجۃ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے بی بی خدیجہؑ کا دسترخوان بچھا ہوا تھا اس مناسبت سے بھی کھانا پک رہے تھے۔ اس کا شوہر وہاں سو رہے تھے، جب وہ اٹھا تو دیکھا دسترخوان بچھا ہوا ہے، اور ان کا گھر بالکل ہر طرف سے بند تھا اس لیے بہت اندھیرا بھی چھایا ہوا لگا، تو انہوں نے سوچا کہ افطاری کا وقت ہو گیا ہے، انہوں نے اپنے گھر والوں کو بلایا اور روزہ کھول لیے۔ جب سب افطاری کر چکے پھر پتا چلا کہ ابھی افطاری کا وقت ہونے میں بہت وقت باقی ہے۔ اب ان کے روزوں کا کیا حکم ہے؟

ایک شخص جس کا تعلق ایک غیر شیعہ گھرانے سے ہے اور دوست احباب بھی غیر شیعہ ہیں۔مگر اس کے تمام عقاید درست ہیں اور بعض آنفرادی اعمال اور امور درست عقاید سے بجا لاتا ہے مگر ۔بعض اعمال وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی وجہ سے درست طریقے سے انجام نہی دے پاتا جیسے نماز روزہ وغیرہ ۔۔اور روح بھی ملامت کرتی ہے کہ ایک راستہ اختیار کیا جائے مگر حالات اجات نہی دے رہے ۔ اس شخص کے لیے کیا حکم ہے اور اد کے اعمال کا کیا ہو گا جو یہ انجام دے رہا ہے اور دے چکا

سال 2022 میں میری شادی میرے کزن کے ساتھ بذریعہ کورٹ میرج ہوئی تھی، شادی کے ایک ڈیڑھ ماہ بعد اس (میرے کزن) نے مجھے طلاق دے دی، گواہوں کے سامنے لکھ کے طلاق نامہ جاری کیا۔ اور وہ بھی ایک ساتھ تین طلاق دے دی، جو کہ میں نے قبول نہیں کیا اور نہ ہی اس میں میری رضامندی تھی۔ تو کیا وہ طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟ کیا واقعا وہ طلاق ہو گئی؟ پھر اگر ہم دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو فقہ جعفریہ والے نکاح میں حلالہ ضروری ہے یا نہیں؟ اور اگر حلالہ شرط ہے تو کیا حلالہ کی جگہ کوئی اور طریقہ کار ہے کہ حلالہ کیے بنا مثلاً کفارہ ادا کرے یا کوئی اور کام کرے اور حلالہ کی ضرورت نہ پڑے۔؟

اگر ایک شخص کسی عورت سے نکاح کرتا ہے، اور اسے بتایا جاتا ہے کہ وہ باکرہ ہے، اور کچھ عرصہ کے بعد اسے علم ہو کہ وہ عورت باکرہ نہیں تھی، یعنی ہمبستری سے پہلے اسے علم ہو جائے کہ یہ باکرہ نہیں ہے، وجہ کچھ بھی ہو، یا ایک عرصہ بعد اسکو پتا چل جاتا ہے کہ یہ عورت میرے ساتھ شادی کے وقت باکرہ نہیں تھی وجہ کچھ بھی ہو مثلا اسے پتا چل جائے کہ یہ اس کے ساتھ شادی سے پہلے یہ کسی اور کے عقد میں تھی، پھر طلاق ہو گئی مثلاً اس صورت میں کیا حکم ہے؟ اسے طلاق دے دینا چاہیے یا ۔۔۔

اگر دورانِ روزہ غبار کثیف حلق تک پہنچے تو روزہ باطل ہے، اس کے ضمن میں ایک مسئلہ ہے؛ ایک بندہ جو مزدوری کرتا ہے اور وہ کام ہی ایسی جگہ پر کرتا ہے جہاں غبارِ کثیف ہوتا ہے، اور گرمی کے موسم کی وجہ سے پورا دن منہ کو کسی کپڑے یا ماسک سے کوَر کر کے رکھنا بہت مشکل ہے یا اس بندے کو سانس کی بیماری ہے اور ماسک پہنے گا تو وہ ٹھیک سے سانس بھی نہیں لے سکے گا، اس طرح وہ مزدوری کرنے سے رہ جائے گا، اور حالات کے پیش نظر اسے مزدوری کرنا بھی ہے تو ایسی صورت میں گرد و غبار کے درمیاں کام کرتے ہوئے ظاہر سی بات ہے کہ کام کے دوران حلق تک گرد پہنچ جاتا ہے، اس کے روزوں کا کیا حکم ہے؟

ایک سوال ہے؛ منی کی پہچان کیا ہے؟ جو تین علامات بتائی جاتی ہیں ان کے علاوہ اور کیا نشانی ہے؟ اصل میں بات یہ ہے کہ پیشاب کے بعد بعض اوقات ایک خاص قسم کی رطوبت نکلتی ہے جو کہ دودھیا رنگ کی ہوتی ہے، لیکن وہ نہ تو اچھل کر نکلتی ہے اور نہ ہی شہوت سے اور نہ ہی نکلنے کے بعد جسم سست ہوتا ہے۔ پھر کیسے یقین ہو کہ وہ منی ہی ہے؟ رطوبت ظاہراً منکی طرح ہوتی ہے۔

احادیت و فرامین آئمہ(ع) میں جو بتایا جاتا ہے کہ امام نے فرمایا فلاں ذکر کثرت سے پڑھو۔۔۔اس سے کیا مراد ہے؟ کثرت سے پڑھنے سے کیا مراد ہے؟ بہت سے اعمال ہیں جن میں کہا گیا کہ کثرت سے پڑھو ۔ تو اتنے اعمال کو کیسے کثرت سے پڑھا جاسکتا ہے؟ کس تعداد کو ہم کثرت شمار کریں گے اعمال کے لئے؟ اگر کثرت سے مراد لاتعداد اور دن رات ذکر کو کرنا ہے تو پھر بیک وقت ایک ہی ذکر پڑھا جاسکتا ہے ۔ اسطرح تو باقی اذکار و اعمال رہ جائیں گے۔ کس تعداد کو ہم کثرت شمار کرینگے یا اس کا کیا راہِ حل ہے کثرت سے پڑھنے والے اذکار کا ؟

میرے چچا کے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی تقریب ہے۔ وہ بھی پچیس (25) رجب کو امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے روز۔ میرے چچا یعنی میرے والد کے دوست ہیں. نہ وہ شیعہ ہے اور نہ سادات۔ لیکن ہم نے اپنی پوری زندگی چچا کے ساتھ گزاری ہے اور ہمارے چچا نے زندگی کے ہر معاملے میں ہماری مدد کی۔ ہم نہیں جانتے کہ اب کیا کرنا ہے! ہمارے چچا اور ان کے گھر والے ہمارا انتظار کر رہے ہیں اور آنے کا اصرار بھی کر رہے ہیں، لیکن امام کی شہادت ہمیں شادی میں شرکت کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ تو کیا ہم اس شادی میں شرکت کر سکتے ہیں جیسا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ کو ہو رہا ہے؟ کیا ہم سادگی سے شرکت کر سکتے ہیں یا نکاح میں شرکت کی قطعاً اجازت نہیں ہے؟ براہ کرم آپ کی مہربان رہنمائی کا انتظار رہے گا۔

میرے بہت سارے قضا روزے رہتے ہیں۔ بعض روزے حمل کی وجہ سے اور دوسرے بعض بیماری کی وجہ سے چھوٹ گئے۔ اب میرے شوہر مجھے روزے رکھنے نہیں دیتے، پچھلے سال بھی میں نے رجب اور شعبان میں روزے رکھنے کی کوشش کی تھی، اس پر وہ (شوہر) خفا ہوتے ہیں۔ اور اب بھی میں روزہ رکھنے کی بات کرتی ہوں تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔ آپ مہربانی فرما کر مجھے کوئی حل بتا دیں۔ کیوں کہ زندگی/موت کا کوئی بھروسہ نہیں۔ اس لیے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہتی ہوں۔ حالانکہ میں نماز پانچوں وقت کی پڑھتی ہوں۔ لیکن روزوں کا مسئلہ اور وہ بہت زیادہ رہتے ہیں۔

کسی نے میری امی کو عقیقہ کے لیے چھتیس ہزار روپے دیے تھے۔ لیکن اچانک میری امی کی طبیعت خراب ہو گئی، اور علاج کے سلسلے میں پیسوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے یہ سوچ کر ان کو اطلاع دیے بغیر ان پیسوں کو استعمال کیا، کہ بعد میں جب میرے پاس پیسے ہونگے تو میں عقیقہ کروا دوں گی۔ لیکن اسی بیماری میں امی انتقال کر گئی۔ اب میری اتنی مالی حیثیت نہیں ہے کہ میں اتنے پیسوں کا انتظام کر سکوں۔ پھر میں نے تھوڑے تھوڑے کر کے پیسے جمع کرنا شروع کیا ہے۔ لیکن مہنگائی اتنی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اب اتنے پیسوں (چھتیس ہزار روپے) میں کوئی مناسب بکرا مل پائے گا۔ تو کیا ان پیسوں سے عقیقہ کرنا ہی لازمی ہے یا کسی ضرورت مند کی مدد کروں تو کافی ہوگا؟

کیا نماز کا وضو پینے والے پانی سے کر سکتے ہیں؟ مثلاً کولر سے یا بوتل سے جس میں صرف پینے کا پانی ہو۔ اور اگر وضو کے لیے اور پانی موجود نہ ہو اور نماز کا وقت ہو رہا ہو تو اس وقت کیاکریں؟ وقت نکل رہا تو کیا حکم ہے؟ کیا وضو کرکے نماز ادا کریں یا پھر پانی ملنے کا انتظار کرے اوروقت نکل جانے کے بعد نماز قضا کریں؟

اگر کوئی شخص کسی کمیٹی کو زمین گریڈ1 کےلئے معاہدہ کرے اور 20 سال کے بعد بھی اس کو گریڈ1 نہیں ملا ہو اور بعد میں اس شخص کو پتہ چلے کہ زمین تو کمیٹی والوں نے اس شخص کے باپ سے ہبہ کیا ہوا ہو البتہ باپ نے اپنا پورا جائیداد پہلے ہی اپنے دونوں بیٹوں کو تقسیم کیا ہوا تھا کیا کمیٹی اس زمین کا ملک بنے گا ؟؟

مجھے ایک مسئلے میں آپ کی رہنمائی چاہیئے؛ میری بڑی بہن اپنی یونیورسٹی کے کلاس فیلو سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ جب یہ بات والدین کو معلوم ہوئی تو والدین نے ان سے کہا کہ ہم لڑکے کے گھر والوں سے ملیں گے تو دیکھ کر کوئی فیصلہ کریں گے۔ مگر لڑکے سے ملنے کے بعد ابو کو وہ اپنی بیٹی کے لیے مناسب نہیں لگے۔ لیکن بہن نے ضد کی اور کہیں دوسری جگہ شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ ابو کی یہ رائے ہے کہ شادی بہن کی مرضی سے جہاں وہ چاہیں گی وہاں کریں گے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ بہن کو بچپن میں نمونیا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں ونٹر (سرد موسم) میں کافی مسئلہ ہوتا ہے۔ انہیں استھما (سانس کی شکایت) کا بھی مسئلہ ہے۔ اب اس حالت میں انہیں ایسی جگہ شادی کر کے نہیں بھیج سکتے جہاں بہت ٹھنڈ ہو۔ کیونکہ وہ لڑکا سکردو کے بعد آٹھ گھنٹے کی ڈرائیو پہ ایک علاقہ میں رہتے ہیں۔ تو وہاں اسلام آباد والی کوئی سہولت نہیں ہیں۔ ہم بہن کو ادھر نہیں بھیج سکتے۔ ہم نے لڑکے سے اس کے گھر والوں کو کہا کہ اگر آپ اسلام آباد منتقل ہو جائیں تو ہم شادی کر دیں گے۔ مگر وہ راضی نہیں ہے۔ بہن کو سمجھایا ہے مگر وہ نہیں مانتی ہیں۔ ہم نے ہر طرح سے سمجھایا ہے۔ آپ ہمیں بتائے ہمیں اس معاملے میں کیا کرنا چاہیے؟ اگر میرے والدین غلط ہیں تو بھی بتائے اور بہن غلط ہے تو پھر بتائے، ہم انہیں کیسے سمجھائے؟ لڑکا اگر اچھا ہوتا تو ہم پھر بھی سوچتے۔۔۔، ان کا مزاج اچھا نہیں ہے۔ انہیں چھوٹے بڑے کی کوئی تمیز نہیں ہے۔

میں یہاں متحدہ عرب عمارات میں ڈرائیور کا کام کرتا ہوں، اگر ہماری گاڑی خراب ہو جائے اور کمپنی کوئی دوسری گاڑی کا انتظام کرے۔ وہ گاڑی کسی ہندو کی بھی ہو سکتی ہے اور سکھ کی بھی یا کسی اور کی۔ اگر وہ گاڑی کسی ہندو کی ہو مثلاً، اور ہم اس گاڑی میں سوار ہو جائیں اور جب گاڑی کی سیٹ پر بیٹھا ہو اور پسینہ آ جائے کپڑے گیلے ہو جائیں توکیا ہمارا کپڑا نجس ہوگا؟ اور کیا ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہوں یا نہیں؟

مجھے اسی دعا بتاھے جو مھجے جلد روزگار مل جاھے آپ کی مھربانی ھوگی مولا سلامت رکھے سائین قبلہ آپ ھمارے علماء دین ھے آپ کا سایا ھمارے سرو پر قائم سائین قبلہ پانچ ماہ ھوگے ھے مھجے روزگار نہیں مل رہا۔ مجھے ایسا کوئی عمل بتا دے جس سے مجھے ملازمت کے حصول آسان ہووے۔ آپ کی مھربانی ھوگی مولا سلامت رکھے

میں آیت الله خامنہ ای کی تقلید کرتا ہوں ابھی حوزہ علمیہ نجف سے ایک دوست، جو وہاں سے رابطے میں ہیں، نے بتایا کہ موجودہ دور میں سب سے اعلم آیت الله سیستانی ہیں علماء شوری کے مطابق ان کی تقلید کرنا چاہیے، تو اب میرا وظیفہ کیا ہے براہ کرم مجھے درست راستے کی رہنمائی فرمائیں، شکریہ

ایک کمپنی ہے، ان کے سامان کی فروخت کے لیے میں آنلائن کام کرتا ہوں۔ کام اس طرح ہوتا ہے کہ کمپنی والے مجھے اپنے پروڈکٹس کی تصویر بھیجتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی۔ اور میں ان تصویروں کو آنلائن تشہیر کر کے اس پروڈکٹ کے لیے خریدار ڈھونڈتا ہوں۔ جب کوئی خریدار رابطہ کرتاہے تو اس کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد ان سے ان کا ایڈریس وغیرہ کی تفصیلات لے کر کمپنی کو دیتا ہوں۔ اور کمپنی اس شخص کے نام اس کے دیے ہوئے ایڈریس پر وہ مطلوبہ سامان بھیج دیتا ہے۔ اور اسی مال کی قیمت سے کچھ فیصد میرا منافع ہوتا ہے۔ اب بات اس طرح ہوا ہے کہ ایک خریدار سے میری بات ہوئی تھی کسی جوتے کے بارے میں۔ جو تصویر ان کو دکھائی گئی تھی اور انہوں نے اسے پسند بھی کیا تھا لیکن جب اس کا مطلوبہ مال اس تک ڈاک کے ذریعے پہنچا دیا گیا تو اب وہ رابطہ کر کے اعتراض کر رہا ہے، اور کہتا ہے کہ اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہے، جیسا میں نے سوچا تھا ایسا نہیں ہے وغیرہ وغیرہ کہہ کر مال واپس کرنے کی بات کر رہا ہے۔ شاید کمپنی کی پالیسی میں خریدا ہوا مال واپسی نہیں ہوتی ہے۔ تو اب میں کیا کروں، کہ اس سے سامان واپس لے کر پیسے بھیج دوں تو میرا نقصان ہوگا۔۔۔ یا اپنا منافع رکھ کر صرف کمپنی کا حصہ بھیج دوں؟ کیا شریعت میں ایسا کوئی طریقہ ہے؟

جو کرکٹ کھیلی جاتی ہے کیا اس کو جوا یا شرط کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ ان دونوں باتوں پہ روشنی ڈالے اور جو ملک کھیلتے ہیں کیا وہ بھی پیسہ وغیرہ جمع کرواتے ہیں یانہیں؟ جو ملک آپس میں کرکٹ کھیلتے ہیں کسی بھی ملک میں جاکے کھیلتے ہیں مثال کے طور پاکستان میں آتے ہیں، یا دوسرے ملک اپنا پیسہ پاکستان میں جمع کراتے ہیں یا نہیں اگر جمع کراتے ہیں تو کیا شرط ہیں یا نہیں؟ اس بات پر روشنی ڈالے۔

آغا صاحب، میری بہن نے مجھے خمس کے پیسے دیے تھے، (کیونکہ گھر میں خمس کی رقم سب مجھے دیتے ہیں اور پھر میں ابو کو دیتی ہوں وہ مسجد کے متولی کو دے آتے ہیں۔) کچھ دن بعد بہن نے کہا کہ مجھے کچھ رقم ضرورت ہے تو وہی خمس والی رقم اسے دے دی۔ اب اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دے گئی تھی جب کہ اس نے نہیں دیے۔ خمس بھی اس نے دیا تھا اور لے بھی وہ خود گئی ہے۔ اس فارمولے پہ عمل کروں یا پھر مجھے ادا کرنی ہوگی؟

ایک شخص اپنے ضلع اپنے گھر کے قریب ملازمت کرتا ہے۔ لیکن چھ ماہ پر مشتمل ایک کورس میں شمولیت کے لیے وہ دوسرے کسی ضلع کی طرف سفر کرتا ہے، اور وہ ہر ہفتے چار یا پانچ دنوں تک اس دوسرے ضلع میں مقیم ہوتا ہے پھر بقیہ دو تین دن واپس اپنے گھر آتا ہے، اس طرح یہ سلسلہ چھ ماہ تک جاری رہنا ہے۔ تو کیا اُس دوسرے ضلع میں (چھ ماہ تک ہر ہفتہ چار یا پانچ دن) اُس کی نماز اور روزے سے متعلق وہ قصر کے احکام پر عمل کرے گا یا نہیں؟ یعنی وہ نماز قصر پڑھے گا اور روزہ نہیں رکھیں گے یا نماز مکمل اور روزہ رکھیں گے۔

میرے پاس زمین کا ایک رقبہ موجود ہے اور میرا ارادہ ہے کہ وہاں گھر تعمیر کروں۔ اور گھر کی تعمیر کے لیے میرے پاس اتنا مال نہیں ہے، اس لیے میں بینک سے قرضہ لینا چاہتی ہوں، اور اس قرضہ کی ادائیگی میری اپنی تنخواہ سے کی جائے گی۔ میری تنخواہ نیشنل بینک میں آتی ہے اور میں فیصل بینک سے قرضہ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ اور تقریباً قرضہ کی واپسی کے وقت بینک والے مجھ سے 40 فیصد مارک اپ لیتے ہیں۔ مثلاً اگر میں بینک سے 15 لاکھ روپے قرضہ لے لوں تو ادائیگی کے وقت مجھے بینک کو 20 لاکھ روپے دینا ہوگا۔ تو کیا یہ سود شمار ہوگا یا نہیں؟ اگر سود شمار ہوتا ہے تو کیا اس طرح قرضہ لینا میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟ وضاحت کیجئے گا۔

سوال میری رشتہ میری مامو کی بیٹے سے ہوچکی ہے اور منگنی ہوئی لیکن ابھی تک ایک تو وہ لڑکا باہر پڑھ رہاہے اس کے علاوہ اور بھی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے ہمارا نکا ح نہیں ہو رہی ہے منگنی تو والدیں سے ہی کیا تھا ان کے رضایت سے تو اس ابھی ہم والدیں کو پوچھے بغیر نکاح متعہ کرسکتے ہیں تاکہ ہم محرم ہوجائے ؟

سوال سال ختم ہو نے والا ہے تو کوئی آج رات کی عبادت کے بارے میں آ پ(ص)کی سنت میں سے بتائیں کہ وہ کیا کرتے تھے جب سا ل ختم ہونے لگتا؟ اور کیا روزہ بھی رکھا جاتا ہے سال کے پہلے دن؟کیا حالت حیض میں وہ کپڑے بھی دھونے چاہیں جو صاف ہوتے ہیں مطلب یہ کہ جن پر حیض نہ لگا ہوا ہو ؟

سوال جو نمازیں سفر میں قضا ہوئی ہے اور گھر میں اکر ان کے قضا کرنا چاہے تو کیا قضا بھی قصر ہی پڑھنی ہےیا تمام اور اگر میں اپنی زندگی کی قضا نمازوں کو روزانہ پڑھوں اور وہ ان کی قضا نمازوں کو پورا کرنے سے پہلے مرجائےتو بھی اس پر عقاب ہوگا جبکہ اس کی نیت یہ ہوتی ہےکہ وہ اپنی پوری نمازوں کی قضا ادا کروں گا ؟ صبح کی نماز کے بعد کونسی سورہ بہت فضیلت کی حامل ہیں ؟

سوال میرا سوال طلاق سے متعلق ہےکہ میری شوہر نے دس سال پہلے کورٹ میں گواہوں کی موجودگی میں مجھے طلاق دیا تھااور اس نے دوسری شادی بھی کی ہے اور ابھی میرا سوال یہ ہےمیری ابھی شادی نہیں ہوئی ہےلیکن میں نے متعہ کیا تھا اور ابھی میں چاہتی ہوں کہ شادی کرے توکیا مجھے طلاق کی صیغہ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی ناں کیونکہ میری طلاق کورٹ کےزریعے پہلے سے ہی ہوچکی تھی ؟

سوال میرا سوال یہ ہےکہ نصیب ،مال اور رزق میں یہ کیا مسئلہ ہےکہ اللہ نے ہر شخص کے لیے مال مختص کیا ہوا ہےکہ اس کو اتنا مال ملے گا پھر بھی انسان کوشش کرتاہےکہ اس کامال زیادہ ہو اور بسا اوقات ایسا بھی ہوتاہےکہ انسان کوشش کرتاہےکہ مال زیادہ ہو لیکن دنیا میں اس کا خاص فائدہ نہیں ہوتا ہے تو یہ کیا ہے اس کی وضاحت کرے ؟

سوال وضو کرنے کے بعد مسح کرنے سے پھلے کسی چیز کو چھو کے پھر مسح کیا جائے تو وضو صحیح ہوگا کیونکہ کے میں نے آج وضو کیا مسجد میں تو ایک آدمی نے ھاتھ ملایا تو اس آدمی سے ھاتھ ملا کے پھر مسح کیا تو وضو صحیح تھا میرا۔ اور تسبیحات اربع کو تین بار پڑھنا ہوتا ہے تیسری اور چوتھی رکات میں تو اگر اسے دو بار پڑھا جائے تو بہی ٹہیک ھو گا؟

سوال کیا شریعت میں چیزوں کی قیمت کے حوالے سے کوئی حد معین ہے کہ اس کا اتنا فائدہ لینا جائز ہےاور ا س سے زیادہ لے تو حرام اگر کسی چیز کی مانگ زیادہ ہواور سپلائی کم ہو تو ا سکو دیکھ کے ٹھوڑا زیادہ قیمت لینا جائز ہے ؟ اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ میری سلری میری چوبیس ہزار ہے اس پر کیا زکات واجب ہے جبکہ اور بھی کوئی امدنی نہیں ہے ؟

سوال ایک شخص ٹیچنگ کرتاہے اور جس کے دو شہروں میں گھر ہے ایک اس کا ااپنا ابائی گھر ایک نیا خریدا ہوا اور وہ دوسرے شہر میں پڑھانے جاتاہے تو کیا دوسرے شہر میں اس کی نماز قصرہو گی یا تمام جبکہ دوسرے شہر سے اس کا فاصلہ کم ہے پانچ کلو میٹر ہے لیکن وہ وہاںے اگے جاتاہے دس بیس کلومیٹر تو واپسی پر اس کی نماز قصر ہوگی جہاں وہ ٹیچنگ کرتاہے یا تمام ہوگی ؟ اور ایک ادمی نے اپنے شہر سے اپنی تمام جائیداد کو بیچا ہو اور وہ کسی اور شہر میں چلا گیا ہو تو کیا وہ پورا نہ شہر اس کا وطن شماو ہوگا یا جائیداد اور مال کا ہونا وطن ہونے میں دخالت رکھتاہے ؟

سوال ایک عورت کی نکاح پچس سال میں ہوئی اور اس وقت سے لیکر دس سال تک اس کے گھر والے اس لڑکے کے پیسے کھاتارہا اور ان کے تمام ضرورت اس لڑکے نے پوری کی لیکن ابھی دس سال بعد شادی کاکہا تو انہوں نے انکار کردیا اور ابھی وہ لڑکی والے طلاق کا کہہ رہا ہے لیکن ہو لڑکا طلاق نہیں دے رہا ہے تو کیا یہ لڑکی اس کے طلاق کے بغیر کسی اور سے شادی کرسکتی ہے ؟

سوال ایک مومن ہے اور وہ دوسرے مومن کو جس کےلیے کاربار کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے اس کو پیسہ دیتاہے تو اس کے کیا شرائط ہے وہ اس کو دس بارہ لاکھ پیسہ دیتاہے تو اس دینے ولاے کو بھی کچھ منفعت ہواگر ٹھورا زیادہ لینے کو فکس کرکے بتائے تو اس کا کیا حکم ہے اور فکس نہ کرے تو وہ کچھ منفعت دیتا نہیں ہے ؟

سوال اس روایت کے وضاحت فرمائیں رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب دلہن کو شوہر کے گھر لایا جائے تو شوہر کا فرض ہے کہ وہ دلہن کی جوتیاں اتارے اس کے پاوں دھوئے اور اس پانی کو دروازے اور جہاں تک ممکن ہو گھر میں چھڑک دے کہ اس گھر سے ستر ہزار قسم کے فقرختم ہوجاتے ہیں اور ستر ہزار قسم کی برکتیں گھر کی طرف بڑھتی ہیں رحمت کے ہزار فرشتے دلہن کے سر پر پرواز کرنے لگتے ہیں اور انکی برکت گھر کے گوشے گوشے تک پہنچ جاتی ہے۔جب تک دلہن اس گھر میں رہے گی جنون،جزام،اور برص سے محفوظ رہے گی۔اس روایت کے بارے بیان فرمائیں کہ کیا روایت ٹھیک ہے وضاحت فرمائیں

سوال ایک بندےکی اگر مردانہ کمزوری ہے وہ جلدی فارغ ہو جاتا ھے چاھے کوئی گندی بات یا ویڈیو دیکھے تو مکمل غسل واجب ھے یا سردی کی شدت کی وجہ سے نیچے والا بدن دھو کے نماز پڑھ سکتا؟ اگر ایک بندے کی منی بھی پانی کی طرح ہو تو وہ تھوڑا ماینڈ بنا ے تو وہ خارج ھو جاے تو اس کے لیے کوی چھوٹ ھےاور ایک سوال اور اگر وہ بندہ صابن نہ لگاے فقط طہارت کر کے غسل کی نیت کر کے غسل کر لے غسل ہو جاے گا؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ وٹا سٹا کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد خاندان کی مسائل کہ وجہ سے دونوں نےاپنے اپنےبیوی کو طلاق دیا اور ایک طرف سے بیوی اور شوہر دونوں راضی تھا لیکن ایک طرف سے بیوی راضی نہیں تھی اور شوہر نے طلاق دیا ہے لیکن ابھی وہ دوبارہ اپنا گھر بسانا چاہتی ہے تو اس لڑکی کی ماں کہتی ہے کہ ابھی حلالہ کی ضرورت ہوتی ہے تو کیا یہ صحیح ہے اس کی وضاحت کرے ؟

سوال مولانا صاحب میں اس ٹائم اومان میں جاب کر رہا ہوں.! اور میں اپنی تنخوا پہلے بینک کے ذریعے سے گھر بھیجتا تھا.! پھر مجھے کسی دوست نے بتایا کہ آپ پیسے ہنڈی کے ذریعے بھیجا کریں جس میں آپکو کرنسی ریٹ بھی تھوڑا زیادہ ملے گا.! مولانا صاحب اگر میں ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجوں تو کیا ہنڈی والا جو مجھے اضافی ریٹ دیتا ہے وہ میرے لیے حلال ہیں یا حرام؟

سوال نفَس کی تربيت کیسے کی جائے چودہ معصومین کی نظر میں سوال میں کھانے پینے بولنے کے بارے میں ہے کی کیسے اپنی خواہشات پر قابو کیا جا سکے ؟ دوسرا سوال: آج کل کے معاشرے میں نا محرم کا بغیر حجاب میں ہونا بہت عام سمجھا جاتا ہے۔ تو کیسے اس معاشرے میں اس سے مرد اپنی نظروں کو بچائے اگر غلطی سے انسان کی نظر کسی نامحرم پر پڑ جائے تو کیا یہ گناہ اس کے نام پر لکھا جائے گا؟ تیسرا سوال کونسا ایسا بہترین کام یا عمل ہے جس سے انسان اللہ کے سب زادہ قریب ہوتا ہےاور وہ جس سے وہ اللہ سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے؟

سوال حضرت علیؑ سے یہودی سوال کرتا ہے کہ وہ کون سی چیز ہے جسے اللہ نے خلق نہیں کیا جواب ملا کے اللہ نے قرآن کو خلق نہیں کیا وہ اللہ کا ذاتی علم ہے۔۔۔ آپ بتائیں یہ واقعی درست ہے۔۔۔۔ دوسرا یہ کہ میں نے ایک سوال کیا دوست سے کہیہ دنیا ہمارے لئے آزمائش گاہ ہے اور محمؐد آل محمدؑ کے لئے قربان گاہ ہے۔میرا یہ کہنا درست ہے رہنمائ کریں۔

سوال ایک محکمہ میں ڈرائیونگ کی بھرتی آئی ہوئی ہے ایک بندہ نے مجھے کہاہے کہ اپ مجھے پیسہ ٹھورا دے میں آپ کو لگا دوں گا جب کہ وہ LTV مانگتاہے جبکہ میرے پا س صرف موٹر کی لائسنس موجودہے تو کیا اس کوپیسہ دینارشوت کے زمرے میں اتاہے اور کیا میں پیسہ دے کر نوکری حاصل کرسکتا ہوں اور میں صحیح طرح سے گاڑی چلاسکتا ہوں ؟

سوال میں نے اسٹیٹ لائف میں انشورنس کیا ہوا ہے میں نے سنا ہے کہ ا س سے جو فائدہ ملتاہے اسکا ادہ حصہ کسی غریب کودینا ہوگا تو میں کیا یہ کرسکتاہوں کہ میں اپنی وصیت میں یہ لکھ دوں کہ چونکہ میرے گھر والوں کی مالی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے اس وجہ وہ اس ادہ حصہ جو غریب کو دیناہے وہ خود وہ لوگ خرچ کرے اپنے کاموں میں یا کسی غریب کو دینا ہی ہوگا ؟

سوال اگر گلے میں کوئی چیز ڈالی ہوئی ہو جس پہ قرآنی آیت یا معصوم کا نام لکھا ہو ۔اگر باوضو نہ ہوں تو اسکا پہننا بھی جائز نہیں ناں ؟؟؟؟. چاہے وہ انگوٹھی ہو یا جسم کے کسی بھی حصہ پہ کوئی چیز ٹچ ہورہی ہو حکم تو ایک ہی ہے ناں؟ ور اگر اسماء باری تعالیٰ میں سے کسی کا نام ہو جیسے رحمان ،عزیز ،ہوگیا تو اسکو بھی بغیر وضو چھونا حرام ہے ؟

سوال یہ بتا دیں موت طلب کرنا کیسا جب کہ سورہ جمعہ آیت 6 میں ہے اگر تم سچے ہو تو موت کو طلب کرو تضاد ہو رہا ہے جہاں تک میں جانتا ہوں موت طلب کرنا برا ہے لیکن سورہ جمعہ کچھ اور کہتی ہے رہنمائ کریں۔ دوسرا یہ کہ میں نے قرآن پاک ترجمہ بمعہ تفسیر پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ سننے کو ملتا ہے قرآن کا ترجمہ پڑھو گے گمراہ ہو جاؤ گے؟ کیا ترجمہ قرآن الک عام آدمی نہیں پڑھ سکتا جو عالم رہا ہو اس کے لئے ہے صرف۔ رہنمائ کریں

سوال ھلا سوال۔ مغرب عشاء اور صبح کی نماز میں قرات بلند آواز سے پڑھنے کے لیے کہا جاتا ہے تو عمدا بلند آواز کے بجائے دھیمی آواز سے قرات پڑھی جائے تو کیا نماز ہو جائے گی۔ دوسرا سوال۔ جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے وقت رکوع میں جانے کے بعد اور سجدے میں جانے کے بعد قنوت تشہد اور سلام خود پڑھنا پڑتا ہے تو میں نماز پڑھنے جاتا ہوں وہاں مولوی صاحب یہ سب کچھ خود پڑھتا ہے بلند آواز سے تو کیا مجھے بھی وہ سب پڑھنا ہوگا یا جیسے قرات خاموش ہو کے سنی جاتی ہے ایسے ہی سننے سے نماز ہو جائے گی تیسرا سوال۔ وضو کرنے کے بعد سر کا مسح کرتے وقت ھاتھ سر کے ایک حصے پے رکھ کے اسی وقت اسے وہاں سے اٹھا لیا جائے اور دوسرے حصے کا مسح کیا جائے تو کیا وضو صحیح ہے اور پیروں کا مسح کرتے وقت غلطی سے پیروں کی انگلیاں ٹیڑھی ہو جائیں اور اس پے ھاتھ پھیرا دیا جائے اور پہر سے پیر سیدھے کر کے اسی ہاتھ سے مسح کیا جائے تو وضو صحیح ہوگا۔

سوال میرا سوال یہ ہے میں ایک بیوہ خاتوں ہوں میرے شوہر نے جو پیسہ میرے لیے چھوڑ کر گیا ہے میں ان کو کسی بینک میں فکس ڈپوزت کرناچاہتاہوں جس پر مجھے کافی فائدہ ملتاہے میں نے کہیں سے سنا ہے کہ آپ کے کام مسلمان ملک میں نہیں کرسکتاہے لیکن غیر مسلم ملک میں یہ کرسکتاہے اور اپ غریب بیوہ ہے اس وجہ سے بھی اپ یہ کام کرسکتاہے تو مجھے نہیں پتہ کہ یہ کام کیا ہے اس حوالے سے میری رہنمائی فرمائے ؟

سوال میرا ایک سوال یہ ہے کہ ایک سسٹم ہے کہ جیسے کہ جو باپر ملک میں مقیم ہے وہ وہاں سے پیسہ بیجھتاہےتو وہ بینک کے زریعے یا کرنسی اکسچییںج ہوتے ہیں ان کے زریعے بیجھتاہے لیکن ایک اور طریقہ ہے جس کو حوالہ کہتے ہیں جس میں وہاں پیمنٹ ہوتی ہے وہ فاراں اکسچینج میں ہی ہوتی ہے اور اس کے بدل میں وہ ہمیں پاکستان سے پیسہ دیتاہے تو ا سکا نقصان یہ ہوتا ہے کہ پیسہ وہیں پر رہتاہے اور پاکستان میں فاراں اکسچینج نہیں اتاہے تو کیا ہے شرعا حرام ہے یا حلال ہے ا س کی وضاحت کرے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ نماز میں زکر رکوع میں اگر تیں دفعہ سبحان اللہ پڑھے اور اس کے بعد ایک دفعہ سبحان ربی العظیم و بحمدہ پڑھے تو کیا ہے طاق شمار ہو گا کہ مستحب تو یہ ہے کہ تین یا پانچ یا سات پڑھے اور نماز غفیلہ میں جو دعا ہم پڑھتے ہیں اس وقت بسم اللہ بھی پڑھنا ہے یا نہیں ہے ؟

سوال گر بندہ گندی پکچر دیکھ کر فارغ ہو جاے اور سردی کی وجہ سے غسل نہ کرے اور تییمم کر کے نماز پڑھ لے تو ٹھیک یا غلط؟ اور دوسرہ بات یہ ہے کہ کسی پر غسل واجب ہوگیا ہے لیکن ابھی نماز کا ٹآئم بھی نکل رہا ہے تو کیا وہ تیمم کرکے کپڑے تبدیل کر کے نما ز پڑھے تو یہ ٹھیک ہے یا ا س کو غسل ہی کرنا ہوگا ؟

سوا ل میر اسوال یہ ہے کہ میں نے ایک کال سیل میں جاب کرنا شروع کیا ہے جو کہ جن کا کام ہوتا ہے کہ کمپنی سے مال خرید تے ہیں اور ا سکو کستمر تک پہنچاتاہے لیکن ابھی مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ مال کپنی سے خریدتے ہیں لیکن اگے کستمر تک نہیں پہنچاتاہے ہےجب کہ کستمر ہم نہیں بناتاہے تو کیا مجھے یہاں پر ملازم کی طور پر کام کرنا جائز ہے یا نہیں ہے ؟

سوال جسیے اپ نے پہلے کہا تھا کہ سرکاربینک میں پیسہ جمع کرواسکتا ہے جس میں وہ اپ کو یہ معین نہ کرے کہ وہ اپ کو کتنافائدہ دیتا ہے تو کیا جو رقم ملتاہے وہ تما م اپنے فیملی کے لیے خرچ میں لاسکتاہے یا اس کا ادہ حصہ کسی غریب کو دینا ہوگا یا اپنے کسی بہن بھائی جو غریب ہو اس کو دینا ہوگا ؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر وہ شخص خود غریب ہوتو کیا پھر بھی واجب ہے کہ وہ اپنا مناففع میں ادہی رقم کسی غریب کو دے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ ابھی جیسے کہ موسم خراب ہے جس کی وجہ سےمختلف بیماریاں ایارہی ہے تو ہمیں یہ شبہ ہو کہ اگر ہم غسل کرے تو بیمار ہوجائے گا تو ا س صورت میں کیا غسل واجب کی بدل میں تیمم کرنا جائز ہے اور جو نماز تیمم کرکے انجام دیاہے ان کو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیا بعد میں جب طیعت ٹھیک ہوجائے تو ؟

سوال میر ا سوال یہ ہے کہ فقہ میں ایک اصول ہے کی ایک چیز نجس ہو جائے اور کوئی چیز کسی نئی رطوبت کے ساتھ اس کو لگے اور وہ بھی تر ہو جائے تو وہ بھی نجس ہوتا ہےاور یہی طریقہ تیسری چیز تک جاری رہے تو وہ تیسری چیز خود نجس ہوگالیکن وہ کسی چیز کو نجس نہیں کرتاہے تو کیا اسی طرح اگر ایک کرسی نجس ہوجائے اور وہ تر بھی ہو اور اس پر پے درپے لوگ آتے جائےارو اسی ایک کرسی پر بیٹھتے جائے تو یہاں پر بھی کیا تیسرے آدمی کے بعد والوں کو بھی نجس نہیں کرے گا ؟

سوال ایک لڑکی ہے جس کی دو طلاق ہوچکی ہے اور ابھی ا سکے والدیں اس کی شادی کرنا چاہتاہے لیکن وہ تاکہ بعد میں کوئی رشتہ نہ آنے کی وجہ سے کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑھے لیکن وہ لڑکی راضی نہیں ہے ا س کی پہلی حالت کی وجہ سے تو کیا ان کے والدیں کو اس میں حق ہے کہ وہ زبردستی ان کی شادی کرے اور اس حوالے سے والدیں کا کیا کیا حق ہے اور ساتھ یہ بھی بیاں کرے کہ لڑکی اس حد تک اپنی رائی کا اظہار کرسکتی ہے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ہاں کئ جگہوں پر نماز جمعہ ہوتی ہے لیکن ان کے درمیاں شرعی طور پر جتنا فاصلہ ہونا شرط ہے اتنا نہیں ہے اور یہ بھی پتہ نہیں ہوتی ہے کہ اس کی تکبیر پہلے ہوتی ہے تاکہ اس کی نماز صحیح ہو تو اس صورت میں ہمارا کیا فریضہ بنتاہے کہ میں نما زجمعہ پڑھو یا انہیں اور اس صورت کو دیکھ کر ہم کیا بارہ پنتالس پر نماز جمعہ ادا کر سکتاہو ں کیا ؟

سوال میرا ایک سوال ہے اگر دوسری رکعت میں تشہد پڑھنا بھول جائے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ھوجائے لیکن پھر فورا یاد آ نے پر فورا بیٹھ جائے اور تشہد پڑھ لے تو کیا سجدہ سہو واجب ہے ؟؟؟؟ اور اگر کسی بھی وجہ سے سجدہ سہو واجب ھو جائے لیکن نماز کے اختتام پر یاد نہ رہے اور نمازی تسبیح فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پڑھ لے اور پھر دعا بھی مانگ لے اور پھر یاد آ ے کہ سجدہ سہو کرنا تھا تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

سوال کثر مومنین کچھ خاص عمل منت کے طور پر کرتے ہیں کہ کسی خاص ہستی سے توسل کر کے کوئی منت مانی جاتی ہے اور منت پوری ہونے کی صورت میں کسی حاص مقدار میں وہی چیز دوبارہ آگے منت مانگنے کے لیے دوسرے مومنین کو پیش کی جاتی ہے اور اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ ایسی منت کی کیا شرعی حیثیت ہے اور اگر ایسا کرنا جائز ہے تو کیا شرعی اعتبار سے منت اٹھانے والا شخص اس بات کا پابند بھی ہے کہ وہ اُسی انداز میں منت آگے بڑھائے؟پلیز رہنمائی فرمائیے

میرا سوال فقہی مسائل سے متعلق ہے اگر نماز کے دوران حرام جانور کے جسم سے بنی ہوئی کوئی چیز جیسے کہ بلی کا بال نمازی کے کپڑوں پر لگ جائے چاہے پہلے سے لگا ہوا ہو یا اچانک آکر لگ جائے تو کیا نماز باطل ہو جاتی ہے؟ ؟ اگر کسی جگہ سے چوہا گزر جائے اور وہ جگہ تری کے ساتھ ہو تو کیا اس جگہ کو مثلا اس کپڑے کو جس پر چوہا تری کے کے ساتھ گزرے اس کپڑے کو پاک کرنا ضروری ہے؟ اور استخارے کے لیے وضو کا ہونا لازم ہے؟ اور جن ایام میں نماز نہیں پڑھی جا سکتی تو کیا ان ایام میں استخارہ بھی نہیں کیا جاسکتا

سوال کیا عورت کی بویں جوبال انکھ کی اوپر بنے ہوتی ہے اس کا بنوانا جائز ہے یا نہیں ہے اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ قوالی کا سنا جائز ہے یا نہیں ہے اور میرا تیسرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کو قرضہ دے اور وہ مقرو ض بعد میں کچھ زیادہ دے یا مختلف جگہوں پر کھانا کھلائے تو کیا ہے کھانا یا زیادہ لینا جائز ہے ؟

سوال ایک گھر ھم نے کرایہ پر لینا ہو اور اس سوسائٹی میں ایک گھر میں دو باتھ روم بنانے کی اجازت نہ ہو اور ایک باتھ روم جو وہاں پر بنایا ہے تو انگلش سیٹ کا ہو جو پیشاپ کےلیے ہو اور باہر اوپن مٰیں ایک پورانے قسم کی سیٹ بنا بنایا ہو جو کہ باتھ روم نہیں ہےاور کھر کے اندر پچلی سیٹ میں ایک باتھ روم بنا یا ہوا ہے تو کیا اس باتھ روم کا استعمال کرنا جائز ہے اور کیا ایسے گھر کو کرایہ پر لینا جائزہے ؟ اور مجھے پچاس روپے ملا ہے اس کو کیا کرے ؟

سوال اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور ا سکو یہ پتہ نہ ہو اس کے کپڑے پر نجاست ہے اور وہ پوری ایک دن کی نماز پڑھ لے اور بعد میں ا سکو پتہ چلے کی ا سکے کپڑے پر نجاست کی نشان ہے تو کیا اس کے اس دن کے تمام نما زکو دوبار پڑھنا ہو گا ؟اور دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر انسان وضو کرے اور بعد میں شک کرے کہ اپ وضو باقی ہے یا نہیں تو ا س صورت میں وضو دوبارہ کرنا ہوگا ؟

سوال ساٸیں پاک نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ پاک علی کا ذکر کرنا عبادت ہے، تو ذکر سے مراد پاک علی کی سیرت بیان کرنا ہوگا، لیکن میں ہر روز صبح کی نماز کے بعد لااللہ الااللہ کے ذکر کے بعد یا علی مولا علی کا ذکر کرتا ہوں ،کیا اس طرح کا ذکر صحیح ہے؟ دوسرا سوال ساٸیں ہمارےروہڑی شہر میں چند بڑے نامور اولیإ اللہ کے مقبرے ہیں لوگ دور دور کے شہرون سے زیارت کو آتے ہیں،ہم اولیا اللہ کو مانتے بہی ہیں،لیکن پہر بہٕی زیارت کے لیٸے سالوں تک نہیں جاتے ہیں،بس صرف دور سے گزرتے ہوے سلام کرتے ہیں، کیا یے ہم بہت غلط نہیں کرتے ہیں؟ ہم گناہ کے زمےمیں تو نہیں آتے .

سوال میرا ایک سوال یہ ہے کی ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ پر عدل کرنا واجب ہے تو کیا جب ہمارے علما کی دوسروں سے بحث ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اللہ پر عدل کرنا واجب ہے تو جو مخلاف گروہ ہے تو کہتے ہیں کہ دیکھو کہ یہ لوگ اللہ پربھی کسی چیز کے واجب ہونے کا حکم کرتاہے تو اس کے وضاحت کرے ؟

سوا ل میر اسوال یہ ہے کہ میں ایک جم بنا نا چاہتا ہو ں جہاں پر لوگ ورزش کرتے ہیں لیکن اس میں کچھ لو گ ایسےہوتے ہیں جو head phoneلگا کر گانا وغیرہ سنتے ہیں ورزش کے دوراں تو مجھے کیا ایسے لوگوں کوجسم سے نکال دینا چاہئے اور ایسے لوگوں سے پیسہ لے کر ورزش کروانا حرام ہے ہوگا ؟

سوال میرا خمس کے سلسلے میں ایک سوال ہے کہ میرے پاس کچھ کپڑے اور کچھ کراکری ایسی رکھی ھوئی تھی جو کسی نے تحفتاً مجھے دی تھی ایک سال سے زیادہ ھو گیا اور وہ استعمال نہیں ھو سکی ، اب اگر میں اسے استعمال کرنا چاھوں یا کسی اور کو تحفتاً دینا چاھوں تو کیا پہلے مجھے خمس ادا کرنا ھوگا؟؟

سوال شادی سے پہلے لڑکا لڑکی نامحرم ہیں ناں ؟ اور ان کا آپس میں بات کرنا حرام ۔۔۔اگر لڑکا لڑکی کو پیغام بھیجے کہ آپ میرے لیے ہی دعا کریں مستقبل میں میں ہی آپ کا شوہر ہوں یہ دعا کرنا جائز ہے ؟ سواال 2 ور تعویز و جادو نقصان تو پہنچاتے ہیں ۔۔اگر تعویز کا استعمال کسی کو نقصان پہنچانے کیلیے کیا جائے یا جادو کیا جائے تو یہ حرام ہیں ناں ؟

سوال ہمارا لا وارث نعشوں سے واسطہ پڑتا ہے قانون کے مطابق نعش کو چیک کرنا پڑتا ہے کہ کوئی زخم کی وجہ سے موت ہوئی یا نشہ کی کمی زیادتی سے ہوئی اس کیلئے نعش کو ھاتھ لگانا پڑتا ہے تو کیا اگر شاپر پہن کر ھاتھ لہمارا لا وارث نعشوں سے واسطہ پڑتا ہے قانون کے مطابق نعش کو چیک کرنا پڑتا ہے کہ کوئ زخم کی وجہ سے موت ہوئ یا نشہ کی کمی زیادتی سے ہوئ اس کیلئے نعش کو ھاتھ لگانا پڑتا ہے تو کیا اگر شاپر پہن کر ھاتھ لگایا جائے یا خالی ہاتھ تو کیا غسل مس میت واجب ہو جاتا ہے کیونکہ بعض دفعہ ڈیوٹی کی نوعیت ایسی ہوتی ہے فوری غسل نہیں کرسکتے؟

سوال ایک شخص عادی مجرم ہے ظاہر ہے کلو کے حساب سے منشیات اپنے پاس تو رکھ کر نہیں بیچتا لیکن تھوڑی تھوڑی کر کے بہت مقدار میں بیچ لیتا ہے پولیس جب گرفتار کرتی ہے اس وقت اس کے پاس منشیات نہیں ہوتی لیکن شہرت اس کی منشیات فروشی والی ہی ہوتی ہے اس بارے پوچھا ہے اور دوسری بات ایک شخص ڈکیت ہے ظاہری طور پر جب پکڑا جاتا ہے اس وقت نہ تو ڈکیتی کرتا پکڑا جاتا ہے نہ ہی کسی مطلوب ڈکیتی میں پکڑا جاتا ہے صرف شہرت اس کی چور ڈاکو والی ہوتی ہے علاقے میں جرائم کنٹرول کیلئے ایسے اشخاص کی گرفتاری کی جاتی ہے اور جائز ناجائز مقدمات میں چالان جیل بھجوایا جاتا ہے اس بارے عرض کی ہے اس حوالے سے کیا حکم ہے ؟

سوال میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتا ہوں ہمارا انصاف کا نظام آپ بہتر جانتے ہیں اس نظام میں اکثر منشیات فروشوں کو جن سے کوئ چیز برآمد بھی نہیں ہوتی منشیات کا پرچہ وہ بھی وزنی جھوٹ پر مبنی دینا پڑتا ہے کیونکہ افسران کا حکم ہوتا ہے جس کے بعد جھوٹی شہادت بھی دینا پڑتی ھے اگر ایسا نہ کریں افسران کی طرف سے سرزنش ہوتی ہے اس بارے کیا حکم ہے؟

سوال aoa.main nai mobile Mai aik app download ki howi hai.jis k zariye paisay kamaye jantai hai.ye bit coin ki Tarah to nahi hai.is app ko download kartai hi apko 650 amount milti hai.ap ko aik is app Mai specific jagho par Jana parhta hai or us par click Karna hota hai Jis Mai AP ko password yaad Karna I ki zarorat hoti hai.wo password enter Karna hota hai.phir AP ki amount zyada hoti hai.aur ye 24 ghanto Mai 3 martaba Karna hota hai.phir AP ki amount zyada hoti hai.aor is Mai koi kaam nahi hota hai.aor agar AP is Mai amount recharged kartai hai to 1 month Mai AP k double hojatai hai.is app Mai jab amount zyada hoti hai to pehlai option hoti thi betting ki likinn ab transaction likha hota hai.aur na hmara is Mai koi time waste hota hai na koi kaam nahi hota Sirf app Mai enter hona parhta hai.kya ye hum is k zariye paisay kama satai hai

سوال میری سوال یہ ہے کہ میں شیعہ ہوں میرے دو تیں چھوٹے بچے ہٰے وہ شام کے قریب سوتا ہے اور میری کوشش ہو تی ہے جب وہ سویا ہوا ہو اس وقت نماز مغربیں کو ادا کرے لیکن اکثر بچے ہمارے اہل تشیع مے ازان کے ساتھ ہی جاگتا ہے مجھے معلوم ہے کہ اگر بچے جاگ جائے تو مجھے نماز پڑھنے نہیں دیں گے تو میری کو شش ہوتی ہے کہ اہل سنت کےایک یا دو ازان کے بعد نماز پڑھ لو کیوں کہ اس کے بعد بچے جاگ جاتا ہے اور وہ مجھے ادھی رات تک نما زپڑھنے نہیں دیتے ہیں تو کیا یہ ٹھیک ہے اور میری نماز صحیح ہے اور میں نماز کو جلدی جلدی پڑھتا ہوں تاکہ بچے اٹھنے سے پہلے میں مغربیں کو مکمل کرلوں ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کی نماز جو کہ دو رکعت نماز اور خطبہ ہے اس کا صحیح وقت کیا ہے اور کب سے شروع ہوتی ہے اور کب ختم ہوتی ہے اور کب پڑھے تو واجب تخییری کی نیت سے پڑھے اور کن شرائط کے ساتھ نماز جمعہ واجب ہوتی ہے اور یہ زوال عرفی اور شرعی سے کیا مراد ہے ؟ اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ نماز وحشت میں کا جو مخصوص طریقہ ہے اگر کوئی شخص آیت کرسی اور سورہ قدر کو نہ پڑھ سکتا ہو تو کیا وہ کرے ان کا کیا حکم ہے اگر کیا وہ بھی دو رکعت نماز پڑھے تو ان کو بھی وہی ثواب ملے جو مخصوص طریقہ پر پڑھے پر ملتا ہے اور اس نیت کیا کرے کیا وہی نیت کرے یا ایصال ثواب کی نیت سے پڑھے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ اگر میاں بیوی دونوں سنی ہو اور شوہر بیوی کو ایک ہی مرتبہ میں تیں طلاق دے یعنی تیں دفعہ طلاق طلاق کہے جو کہ اہل سنت کے ہاں تین طلاق شمار ہوتی ہے اور اہل تشیع کے ہاں ایک شمار ہوتی ہے ا سکے بعد وہ پشتائے اور اس کے طلاق کے بعد میاں بیوی دونوں شیعہ ہوجائے تو کیا وہ دونوں دوبارہ سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں کرسکتا ہے ؟

سوال میرے ساتھ وسوسے اور وہیم اور شک میں مبتلا رہیتا ہوں اور ہر آدمی ہر عورت ہر بچے کو دیھکتا تو غلط وسوسے آتے رہیتے ہیں اور اپنے گھر والے کو بھی نہیں دیکھ سکتا اور کوئی تصویر یا تصور بھی دیکھ لوں تو برے خیلایات آتے ہیں اسکے ساتھ مجھے قطرے آ جاتے ہے اور یہ تین سال سے میرے ساتھ ہو رہا ہے اور تین سال سے میں غسل جنابت کر رہا ہوں اور وش روم میں 2 گھنٹے لگ جاتے ہے اور بار بار پانی ڈالتا رہیتا ہوں پھر بھی تسلی نیں ہوتی اور با ر بار اپنی شلوار کو دیکھتا رہتا ہوں کہ مجھے احتلام تو نہیں ہو گیا اور کو ٸ بھی داغ نظر آے تو غسل جنابت کر لیتا ہوں اور اپنا موبائل پر س کنگا بھی دھو دیتا ہوں اور ہاتھ بار بار دھوتا ہوں وضو بھی بار بار کرتا رہتا اور منہ سے لفظ نہیں نکلتے نماز میں اور نیت کرتے وقت میں بہت پر شان ہوں قبلا اسکا حل بتاییں اور کوئی وظیفہ بتایں

سوال میری والدہ ہو اپنی ماں باپ کی قضا نماز وں کو پڑھوانا چاہتا ہے تو جو لو گ قضا نماز پڑھتے ہیں وہ ایک ماہ کی نما ز کے لیے 10000 روپے لیتا ہے تو ابھی وہ نانی کی نما ز پڑھوا رہی ہے تو کیا ا سکے ساتھ نانا کے نام بھی ساتھ لے سکتا ہے یا نہیں ؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ جیسے ہم قضا عمری دوسرے لوکوں کو اجرت دے کر پڑھواتے ہیں کیا اپنے کسی رشتہ دارکو بھی دے سکتا ہے کہ وہ قضا نما زپڑھے او راجرت لے ؟

سوال میرا نام فاطمہ ہے، میرے شوہر کا سن ٦٣ھ شمسی میں انتقال ہوگیا تھا، ملحوظ رہے کہ میں ان مرحوم کی دوسری بیوی ہوں، ان کے انتقال کے دو سال بعد ان کے بچوں نے ان کا مال میراث کے طور پر تقسیم کرلیا جبکہ مجھے میرا حق بالکل نہیں دیا گیا، اُن مرحوم کی دولت وثروت اور زمین جائداد درج ذیل شرح کے مطابق ہے: ١۔ پستہ کے باغات، ٢۔تین رہائشی مکان جو اُن مرحوم کے نام ہیں ٣۔ٹریکٹر اور اس کا سازوسامان ٤۔کنواں، ٹیوب ویل اور اس کی عمارت، پانی بجلی کا کنکشن اور کنویں بنانے کے لئے حکومت سے اجازت نامہ ٥۔منقولہ مال اور گھر کی ضروریات کا سامان، مذکورہ مطالب کو ملحوظ رکھتے ہوئے برائے مہربانی درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں: الف) کیا مجھے ان چیزوں میں کوئی حق ہے اور اگر ہے تو اس کی کیا صورت ہے؟ ب) یہ بات مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس ١٣سال کی مدت میں مجھے میرا حق نہیں دیا گیا ہے کیا ان چند سال کی آمدنی میں بھی میرا حصہ ہے؟ ج) کیا ان چیزوں کی میراث دینے کے لئے، ان کی دور حاضر کی قیمت معیار ہے، یا میت کے انتقال کے وقت کی قیمت اور اگر میت کے انتقال کے وقت کی قیمت معیار ہے تو کیا مہنگائی وغیرہ کا اس میں حساب ہوگا؟

سوال میر امکاں جس کی قیمت ابھی 22000000ہے جو کہ میں نے چار سال پہلے بنایا تھا جس پر ایک کڑور پچاس لاکھ کی مالیت گئی تھی اور اس کی پلاٹ خریدنے کےلیے 12لاکھ کے پیسہ وہ تھی جس پر خمس دیا ہوا تھا اور ابھی اس کے علاوہ مندرجہ ذیل چیزیں میرے پا س ہے ۔1 ۔ گاڑی جس کی قیمت سولہ لاکھ ہے اور ایک موٹر سائیل جس کی قیمت ستر ہزار ہے اور بچوں کی سائیکلیں دس پزار کی ہے اور چار لاکھ کی جیولری ہے جو کی گفٹ شدہ ہے جس میں سے دو لاکھ کی جیولری پر خمس اداکیا ہو اہے اور ابھی چھے لاکھ کی چیزیں میرے زیر استعمال ہے اور اور بیس ہزار کی غیر استعمال شدہ چیزیں ہے اور بارہ لاکھ قرض واجب الادا ہے ان سب کی خمس کی وضاحت کرے ؟

سوال کچھ لوکوں کا خیال ہےکہ مرحومیں کو ایصال ثواب نہیں کیا جاتا ہے یہ صحیح نہیں ہے کہتے ہیں کہ مرحومیں کے لیے صرف مرنے کے بعد صر ف وہ کام کام اتے ہے جو انہوں نے اپنی زندگی میں کیا ہواور وہ کام اب بھی جاری ہو او ر نیک اولاد صرف یہ دو کام آتے ہیں ا سکے علاوہ باقی کسی بھی نیک کام کا ثواب ان کے لیے نہیں جاتا ہے اس کی وضاغت کرے ؟

سوال جناب آپ سے ایک مسئلہ زیر عرض ہے ۔ میں الیکٹریشن کا کام سیکھ رہا ہوں میرا استاد کام ہم سے کرواتا ہے اور مزدوری خود رکھتا ہے اور جب گاہک سے مزدوری لیتا ہے تو ناجائز لیتا ہے۔ ایک چیز اگر 50 کی ہے تو جب میرا استاد بیچتا ہے وہ 150 کی بیچتا ہے۔اور ہمیں ہمارا استاد کہتا ہے چیز 50 روپے کی ہے گاہک کو 150 کی لگانی ہے۔ہم وہ لے کر استاد کو دیتے ہیں اس میں ہمارا تو کوئی گناہ نہیں؟ اور جب بھی جس جگہ کام کرنے جاتے ہیں تو استاد کہتا ہے کہ جو پرانی چیز مالک کی بغیر پوچھے اپنے بیگ میں ڈال کر دوکان پر لے آو اور ہم استاد کے ڈر سے وہ لے آتے ہیں ! اس میں ہمارا کوئی گناہ ہے؟ اور قبلہ اگر استاد نماز کے لیے ٹائم نہ دے اور ہم نماز نہ پڑھیں ! تو ہم پر گناہ ہوگا؟ اور اگر استاد کو صحیح طریقے سے غسل کا پتہ نہ ہو یعی نجاست یا پاکیزگی کا پتہ نہ ہو تو ان کے ساتھ بیٹھ کر کھا نا ان سے روزانہ کی دیہاڑی لینا کیسا ہے؟ اور مالک کے ڈرسے پم کام والی جگہ سے پرانی چیزوں کو اٹھاتے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے

سوال آغا صاحب میں کچھ 12 یا 13 سال کا تھا۔میری پوپھو کے بیٹے نے میرے ساتھ لواطہ فعل سرانجام دیا۔اس نے یہ فعل میرے ساتھ کئی بار انجام دیا۔لیکن میں نے صرف ایک بار انجام دیا۔آغا صاحب ! جب بھی یہ کام سرانجام دیا۔تو ہمارا عضو تناسل ایک دوسرے کے پاخانہ نکلنے والے سوراخ میں داخل نہیں ہوا بلکہ ایک دوسرے کے ابھری ہوئی جگہ میں چھپ جاتا تھا ۔ اور وہی استمنا یعنی منی خارج ہوجاتی ۔ اب میں کچھ 23 سال کا ہوگیا ہوں۔اس کی بہن کا رشتہ مجھے ملتا ہے۔ تو کیا میں اس کی بہن سے نکاح کرسکتا ہوں؟

سوال دو ماہ پہلےکوئی تار جس کی مالیت 25 سے 30 ہزار روپے ہوگی۔ ٹرک کے ساتھ لگا ہوا تھا گاڑی سے لگ کر تار کھینچ لے کر جا رہے تھے گاڑی والے کا نہیں تھامیں نے اس کا پیچھا کیا اور اس کو روک کر اس سے تار نکال لیا یہ سوچ کر کہ کسی جاننے والا کا ہوگا۔ اس کو میں نے اپنے فیس بک پر لگا دیا تا حال کوئی اس کا مالک نہیں نکلا ہے۔اب میرا کیا وظیفہ ہے؟ کیا یہ تار میں استعمال کر سکتا ہوں؟ یا اس کو بیچ کر اس کا پیسہ استعمال کر سکتا ہوں؟

سوال میں کچھ 12 یا 13 سال کا تھا میرے کزن نے میرے ساتھ لواط فعل انجام دیا۔اس نے میرے ساتھ کئی بار یہ کام سر انجام دیا لیکن میں نے صرف ایک بار یہ کام سر انجام دیا لیکن دخول نہیں ہوا مطلب کہ ہمارا نفس ایک دوسرے کے اندر داخل نہیں ہو اب میں 21 سال کا ہوگیا ہوں اس کی بہن کا رشتہ مجھے ملتا ہے کیا میرا نکاح ہوسکتا ہے؟

سوال یا واجب نمازوں کے علاؤہ دیگر نمازیں مثلاً نماز ھدیہ والدین ، نماز آیات ، نماز زیارت وغیرہ بغیر کسی شرعی عذر کے بیٹھ کر پڑھی جاسکتی ہیں اور میرا دوسر ا سوال یہ ہے کہ کیا قصر نماز کی قضاء بھی قصر نماز کی صورت میں ہی ادا کی جائے گی جب کے انسان اپنے وطن پہنچ چکا ہو

سوال 3 مارچ 1927 کا دن ہے۔ ہندوستان میں انگریز کا راج ہے۔ لاہور میں ایک ہندوستانی انگریز گورنر سے ملنے کی درخواست کرتا ہے۔ اجازت ملنے پر حاضر ہوتا ہے اور عرض کرتا ہے کہ لاہور میں کامرس کالج نہیں ہے یہ وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر جواب میں کہتا ہے کہ اگر کوئی عمارت مل جائے تو کل ہی کالج کھول دوں گا دوسرے دن 4 مارچ 1927 کو یہ شخص اپنے گھر کی چابیاں گورنر کے حوالے کرتا ہے اور یوں ھیلے کالج آف کامرس کا قیام لاہور میں عمل میں آیا وہ شخص جس نے اپنا گھر اس کالج کے لیے وقف کیا وہ سر گنگا رام ہیں۔کیا ان کو مرنے کے بعد اس کا فاعدہ ھو گا؟

سوال ایک وقت میں دو وطن کی کوئی خاص شرائط ہیں یا فقط وطن کا ارادہ ہونا ہی کافی ہے ؟اور دوسرا سوال نماز شب کی آٹھ رکعت نوافل میں اپنی ظہر عصر کی قضا نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ اور تیسرا سوال یہ ہے سئلہ یہ تھا کہ عورت کا میکہ والا گھر اس کا وطن شادی کے بعد رہتا ہے یا نہیں شادی ہوگئی اور اس کے بعد انہوں نے کوئی ارادہ نہیں کیا ۔۔نہ وطن کو ترک کیا ۔۔۔۔تو اس صورتحال میں اور اگر والدین کی ڈیتھ ہوگئی ہو میکے والا بھائیوں کے گھر میں نماز قصر ہوگی یا مکمل اگر دس دن سے کم ٹھہرتے ہو تو

سوال میرا سوال یہ ہے کہ میں یہ پڑھ رہا تھا کہ خیر اللہ کی طرف سے ہے او رشر ہم انسان اورشریر لوگ خود پید اکرتاہے یعنی خیر اللہ کی طرف سے ہے ا ور شر انسا ن کی طرف سے تو ایک ناصبی مولوی ہم پر یہ الزام لگارہا تھا کہ شیعہ دو خدا کو مانتا ہے ایک خد ا جو خیر کو پید اکر تا ہے او ردوسرا انسا ں جو شرکو پید اکر تا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی بتا دے کہ یہ شر کاخالق کون ہے خدا یا انسا ن ؟

سوال میں ایک عمل سن رہا تھا اپنی حاجت کی براوری کے لیے تومیں نے ایک مولانہ سے سنا کہ ا س نے کہا کہ دو رکعت نماز پڑھ کر سیدہ کو ہدیہ کرے او رسجدہ میں سو مرتبہ یا مولاتی یا فاطمہ اغیثی پڑھے توکیا یہ ایسا تو نہیں ہوگا کہ ہم خدا کے بجائے جناب سیدہ کو پکارتے ہیں جب کہ ہم سجدے میں خدا کو پکارتے ہیں تو کیا یہ عمل ٹھیک ہے یا نہیں ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کی سورج گرہن کی نماز ایات ہے وہ کیا بعض شہروں میں دیھکے تو پاکستاں کے تمام شہروں میں موجود لوگوں پرواجب ہو گا یا صر ف ان لوگوں پر جن کے شہروں میں دیکھا گیا ہو اور میرا دوسرا یہ ہے کہ بعض اوقات لباس ٹیٹ ہونے کی وجہ سے یاکسی اور وجہ سے استبرانہ کرسکے تو یا نہ کرناچاہے تو کیا صر ف پیشاب کی جگہ پر لوٹے سے پانی گرانا کافی ہے یا اس کو دوسرے ہاتھ سے صاف کرے پھر دوبارہ پانی ڈالنا ٖضروری ہے ؟

سوال ااگر سیونگ کے پیسے کیس کو قرض دیا ہو اور خمس کی تاریخ ایا ہو اور وہ قرض واپس نہ کرے تو کیا حکم ہے خمس کے لیے ؟اور میرے پاس ریال ہے اور مجھے معلوم نہیں ہے کہ میں کس کو کتنا پیسہ دیا ہے تو کیا ان کو پیسہ میں حساب کر کے کتنا ہو تا ہے اس کے حساب سے خمس دیناہے یا ریال کے حساب سے ہی دوں ؟

سوال میں یہاں مدینہ سے مکہ ایا ہوں اور عمرہ بھی ادا کیا ہے اور طواف بھی اور طواف نسا اور اس کی نمازبھی ادا کیا ہے لیکن ابھی کیا ہوسکتی ہے کہ میں چادر پہن کر قربت الی اللہ کی نیت سے طواف کروں اور صفا اور مروا کاسعی بھی انجام دوں ؟ اور میں نے مدینہ سے نکلا تو میں احرا م کی حالت میں تھا اور غروب سے پندرہ منت پہلے ہم چھت والی ٖگاڑی میں ہم سوار ہوکر وہاں سے نکلے تھا تو اس کا کفارہ میں واپس اکر ادا کروں گا کیا یہ ٹھیک ہے اور یہ کفارہ کا بکر ا کس کو دینا ہے ؟

سوال بینک کی طرف سے جو پرائس باؤند ملتے ہیں جو کی مختلف قیمت میں ہوتا ہے اور اگر اس کو کسی عام ادمی کو دے تو اپ کو ا س کا وہی قیمت ملتا ہے لیکن اپ ا س کو بینک میں دے تو وہ ا س کا قرعہ اندازی کرتے ہیں ہر تین ماہ بعد اور قرعہ میں نام آیا تو اس پر لاکھ بھی ملتا ہے تو کیا یہ سو د کی زمرہ میں نہیں اتا ہے ؟

سوال میں اکیس اکتوبر کوعمرہ کے لے نکلا تھا اور عمرہ ادا کیا ہے اور ابھی واپسی کے لے وہ مجھے مسجد ذوالحلیفہ سے احرا م باندھناہوگا تو اس کے بعد مجھے چھت والے بس میں جانا ہو گا اس حوالے سے میرا کیا حکم ہے کی کیا میں صر ف احرام کاکپڑاپہن کر نیت کے بغیر جاکر طواف کروں یا کوئی اور طریقہ ہے ؟ اور دوسرا سوال یہ ہے میں نے ملتاں ائیر پورٹ سے احر ام باندھ کر صبح مکہ پہنچےتھے سورج کی طلوع سے پہلے تو کیا اس پر بھی کفارہ ہو اور میرے ہاتھ سے خون نکلا تھا جو احرام کی کپڑے کو لگا تو کیا یہ احرام پر اثر تو نہیں کرتا ہے ؟

سوال ہم نے ایک علاقے کو اپنا وطن شمار کیا تھا اور وہاں پر نما ز بھی پوری پڑھی اور روزے بھی رکھے اور ابھی پتہ چلا کہ وہ وطن شمار نہں ہوتی ہے کیوںکہ ہم وہاں دوبارہ جانے کی نیت نہیں رھکتے ہیں ہم صر ف رشتہ داروں سے ملنے کےلے جاتے ہیں اوروہاں ہمارا کوئی مال و دولت بھی نہیں ہے توکیا جونماز ہم نے پڑھی ہے ان کو دوبارہ پڑھے ؟

سوال میرا پہنے کے جوتے جب بھی میں اتارتا ہوں تو وہ الٹے پڑے ہوتے ہیں اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے میراجوتے تو ہوتا ہی ہے اور میں جب بھی کسی دوسرےکا بھی پہنو تو وہ بھی اس طرح الٹے ہوتی ہے ؟ اوردوسری سوال یہ ہے کی ہم کوئی بھی کام شروع کرنا چاہوں تو پہلے ہی اس میں ناکام ہوتے ہیں اس کی کیا وجہ ہوتی ہے اور کےلیے کیا کوئی عمل بھی ہے اس کودور کرنے کےلیے ؟اور میرا سوا ل یہ بھی ہے کی کیا کوئی ایسا عمل بھی ہے جس کو روزانہ پڑنےسے یا کرنے سے ہمارا گناہ کم جایے ؟

سوال کیا اہل سنت لڑکی کی کسی شیعہ لڑکے کے ساتھ نکاح ہوسکتی ہے وہ بھی نکاح اہل سنت کے طریقہ پر ہوجبکہ نکاح میں اہل سنت اور اہل تشیع میں فرق ہے ان کے ہاں نکاح میں ولی اجازت شر ط نہیں ہے اور اہل تشیع میں شرط ہے تو شیعہ لڑکی ہویا لڑکا ہواس کی ولی کی اجازت نہ ہو تو نکاح جائز اور صحیح ہے یانہیں ہے

سوال میں نے انستگرام کاایک پیج بنایا ہے اس پر مختلف فوٹوز کو ایڈیت کرکے ڈالتا ہو میں اس میں نہیں ہوتی ہے اور میں جب شاپنگ کےلیے بازار جاتا ہوں تو میں وہاں سے چھوٹے چھوٹے کلبس بناتا ہوں اور ان کو اپلوڈ کرتا ہوں اور میں فوٹوگرافی یا ڈایوگرفی کرتی ہوں تو میں اس میں نہیں ہوتی ہے لیکن میں چیزون کی تصور لیتی ہوں اور اس میں ایڈیٹ کرکے اپلوڈ کرتی ہوں اس میں ٹھوڑا سا سونگ بھی ہوتی ہے وہ زیادہ فحش تونہیں ہوتی ہوے لیکن ایک عام سا گانا ہوتا ہے اس پر میرے ویورز پے تو کیا یہ غلط کام تو نہیں ہے میں نے ابھی ایک وڈیو اپلوڈ کیا ہے ا س میں سونگ ہے لوگ دیکھتے بھی ہے اس کو تو کیا یہ کام ٹھیک ہے یا غلط ہے ؟

سوال میں نےکسی عالم سے سنا ہے کہ اس نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی شادی شدہ لڑکی سے رابطہ رکھے اوراس کے دو تین بچہ بھی ہو پھر بھی اسے رابطہ رکھے کسی وجہ سے اور وہ دونوں فوں پر بھی رابطہ رکھے اور یہاں تک کہ معاملہ پہنچےکہ اس کی شوہر کو پتہ چلے کہ اس کی بیوی کا اس سے رابطہ ہے اسی بات پر وہ اپنی بیوی کو مارے اور اس وجہ سے اس کو طلاق دے اور بعد میں وہ لڑکا خود اس لڑکی سے نکاح کرے تو اس نے چونکہ اس کا گھر ٹوروا کر اپنا گھر آباد کیا ہے لہٰذ ااس کو اس سے شادی کرنا جائزنہیں ہے اور قیامت تک اس کے لیے حرام ہے کیوںکہ اس نے اس کا گھر ختم کرکے اپنا گھر بنا یا ہے تو کیا اس حرام ہوتا ہے اور اگر یہ کام کرکے انہیں نے شادی بھی کرلی ہوتو اس صورت میں کیا ان نکاح ختم کرنا چاہئے اور ان کے درمیاں ایکبچہ بھی ہے اسن کا حکم کیا ہے ؟

سوال میرا سو ال ہے کہ عورتوں کی وجود کی کوئی ایسی چیز جس کی وجہ سے مرد اس کی طرف مائل کرے تو اللہ اورفرشتےا س پر لعنت بیجھتے ہیں کیا یہ صحیح ہے کہ کسی بھی عورت کی کوئی ایسی چیز جو مرد کو اس کی طرف مائل کرے تو اللہ اس پر لعنت کرے َجیسے کہ کچھ عورت نقاب نہیں کرتی ہے چہرے پر تو ان کا چہرا لوگوں کی توجہ کا سبب بنتا ہے یا کچھ عورت نقاب اور برقہ تو کرتی ہے لیکن ایسی خبصورت نقاب کرتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے ؟

سوال میں جب بھی صبح ننید سے بیدار ہوتا ہے ا س وقت میری پشاپ کی نالی سے کوئی رطوبت خارج ہوتی ہے اور مجھے اس کے بارے میں پتہ نہیں ہوتا ہے کہ کیا یہ پیشا پ ہے یا منی ہے یا اور کوئی رطوبت اور اس میں منی کی علامات جیسے کہ شہوت کےساتھ ہونا یا اچھل کر نکلنا یا بدن کا ست ہونا موجود نہیں ہوتی ہے اور ا س میں کچھ پانی کی رنک کا ہوتا ہے اور کچھ سفید بھی ہوتی ہے تو کیا ان کو دھونا کافی ہے کیاغسل بھی واجب ہے جبکہ ا س صورت میں ہر صبح غسل کرنا میرے لیے مشکل بھی ہے اور کبھی یہ نالی میں رہتا ہے جب میں کھڑا ہوکر ایک دو قدم کرتا ہے تو گرنا شروع ہوتا ہے اور کبھی خود بخود گرتا ہے اس میں میرے لیے کیا حکم ہے ؟

سوال ایک بچہ اور بچی کی نکا ح ان کی ولی نے کیا تھا وہ دونوں نابالغ تھے اب وہ بالغ ہونے کے بعد لڑکی اس نکاح پر راضی نہیں ہے تو کیا اس کو کسی اور سے نکاح کرنےکےلیے پہلے اس بچہ سے جس کے ساتھ ان کےولی نےنکاح کیا تھا طلاق لینا ضروری ہے یا بغیر طلاق کے کسی اور سے شادی کرسکتا ہے کیونکہ دونوں نابالغ تھے اور یہ عقد فضولی ہے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ میں عمرہ پرجارہا ہو ں عمرہ مفردہ کےلیے تو میں احرام کہاں سے باندوں عموما لوگ ملتاں ایرپورٹ سے احرام پہنتے ہے اور ، میرا دوسر ا سوا یہ ہےکہ میں نماز میں جماعت کے ساتھ کیسے اداکروں کیا فرداکی نیت کرکے ا ن کے ساتھ اٹھتے اور بیٹھے رہوں یا جماعت کی نیت ہی کروں میں آقا سیستانی کا مقلد ہوں اور میرا تیسرا سوال یہ ہے کہ کیا میں تقصیر کے بعد احرام اتار کے اور غسل کرکے طواف نسا کےلیے جاسکتا ہو ں ؟اور کیا واجب اعمال کے علاوہ کوئی واجب دعا تو نہیں اس میں ؟اور میری جمعہ کا کیا حکم ہے ؟

سوال ھم اپنی سالانہ آمدنی کے ضروری اخراجات کے علاوہ اپنی اور جائیداد اور آمدنی بژھانے کی نیت سے زمینیں, خالی پلاٹ, دکانیں, مکان وغیرہ خریدتے ھیں, یہ جائیداد ھمارے اس گھر یا دکان کے علاوہ ھے جو اک شخص کے رھنے اور کام کرنے کے لحاظ سے ضروری احراجات میں شامل ھے,. (1) کیا ان جاپیداد کو بنانے اور خریدنے میں ھم جو اپنی سالانہ آمدنی استعمال کررھے ھیں کیا وہ ان ضروری اخراجات میں شمار ھوگی جسکو نکال کر ھم نے اپنی بچی ھوئی رقم پر خمس دینا ھے? (2) یا وہ اخراجات ھمارے ان ضروری اخراجات میں شمار نھیں ھونگے اور ان اخراجات کی قیمت کو ھم نے شامل کرکے خمس نکالنا ھے جبکہ ھم جائیدادیں خرید چکے ھیں? (3) کیا اسطرح کے اخراجات عرف کے حساب سے کسی کے معیار زندگی کے مطابق شمار ھونگے? (4) اگر اسطرح کا کام کسی کا بزنس ھو تو پھر فتوی کیا ھوگا? (5) اگر کسی صورت ان جائدادوں کی قیمت کا خمس دینا ھو اور اس شخص نے مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے اب تک دیا نھیں تو ان اخراجات کی قیمت تو بہت زیادہ ھے اور اسکے مطابق خمس دینا أسان نھین تو اس صورت میں کیا کرین?

سوال میری خمس کی تاریخ فکس ہے اور میں ہر سال اسی تاریخ پر خمس نکالتا ہوں اب جب کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں اور مجھے جی پی ایف کا چیک خمس کی مقررہ تاریخ سے سوا ماہ پہلے ملا ہے تو کیا اس رقم کو خرچ کرنے کیلئے میں ایک سال گزار سکتا ہوں یا اس رقم کا خمس مقررہ وقت پر ہی نکالنا ہو گا _ میں آقائے سیستانی کا مقلد ہوں

سوال میں ایک ڈا کٹر ہو ں میں پرائیوٹ کا م کرتا ہوں اور گورنمنٹ جاب کےلیے پاکستان میں چونکہ سیٹ کم ہوتے ہے اس وجہ سے جو کام کرنے والے ہے یا جو باختیار لوگ ہے وہ ہم سے پیسوں کا تقضا کرتا ہے اس کے بغیر نوکری نہیں مل سکتی ہے تو کیا اپنا حق لینے کے لیے جو پیسہ دیتا ہے وہ بھی رشوت کی زمرہ میں آتا ہے اور ا س کا دینا شرعی لحاظ سے کیا ہے کیا اپنا جائز کام کروانے کےلیے بھی پیسہ دینا حرام ہے اور پیسہ دیےکرا س کام کو کروانا چاہے یا نہیں ؟

سوال میرا سوال ہے کی جو آن لائن جاب کرتا ہے جسیے کی ایک جاب ہے کہ وہ ہمیں کام دیتا ہے کسی چیز کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے اور اس میں یہ کہا جاتا ہے کہ ترجمہ خود سےکرنا ہے کسی سافت وئیر کو استعمال نہیں کرنا ہے اور کچھ کمپنی کا رول ہوتا ہے کہ آپ جس طرح بھی ہو ترجمہ کرے تو اگر جہاں سافت وئیر استعمال نہ کرنےکو کہا ہے وہاں سافت ویئر کو استعمال کر ے اور ان کو پتہ نہ چلے تو ان پیسوں کا کیا حکم ہے ؟

سوال میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے مجھ سے کہا ہے کہ جب آپ دین اسلام کی پروی کرتے ہیں تو کچھ چیزیں آپ پر لازمی ہوتی ہے جیسے حجاب اگر اپ اس کی پروی کرتے ہیں تو ٹھہک ہے ورنہ آپ کسی اور دین میں جائے تو کیایہ صحیح ہے کہ کوئی ریاست کسی کو حجاب پرمجبور کرے جب کہ قران میں لااکراہ فی ا لدیں ہے تو کیا مطلب ہے اور جو یہ کہتے ہیں انکا کیا جواب ہوسکتا ہے ؟

سوال میرا سوا ل ہے کہ میں اسلام آباد کی یونیورسٹی میں پڑھتا ہو جہان پر سارے اہل سنت ہے میں نماز جمعہ کی قضا کر رہا ہوں کئ ہفتہ سے میں نے سنا ہے کی باقی نماز اہل سنت کے امامکے پیچھے بیٹھ کر اپنے طریقہ کے مطابق پڑسکتا ہے تو کیا جمعہ کی نماز بھی ان کے ساتھ پڑسکتی ہے اس حوالے سے میری کیا ذمہ داری ہے رہنمائی فرمائے ؟

سوال میری ساس گٹھنوں کا علاج کررہی ہے ان کو زمین پر اٹھنے اور بیٹھنے میں کافی مشکلات ہے اور ڈاکٹر نے بھی اس سے زمین پر بیھٹنے سے منع کیا ہے یہاں کی نمازپڑھنے سے بھی ابھی آغاسیستانی کی فتوی کے مطابق کی آپ کرسی پر نماز نہیں پڑھسکتی اس نے زمیں پر نماز پرھنا شروع کی جس کی وجہ سے ا سکی درد واپس شروع ہوئی اور ابھی اس کو چلنے میں بھی مسئلہ ہو رہی ہے اس سلسلہ میں ان کےلئے کیا حکم ہے ؟

سوال میرا سوال ہے کہ ایک بیوہ ہے جو کہ بارہ سال سے بیوہ ہے اور وہ اپنے بیٹھوں کے گھرمیں رہتے ہے اور اسکے لئے کافی مشکلات بھی ہے کیونکہ وہ کھبی ایک لڑکا نکالتا ہے تو دوسرے کی گھر جاتا ہے اور کبھی وہ گھرسے خارج کرتا ہے تو تیسرے کی گھرمیں جاتا ہے ان مشلات کی وجہ سے اس نے اپنی ماں اوربہن سے مشورہ کرکے کسی سے نکاح کیا ہے جب یہ بات لڑکوں کو پتہ چلا تو وہ اس پر ناراض ہوکر ان کو گھر سے نکال دیا ابھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں ہیں لیکن وہ اپنے اولاد سے جدا ہونا نہیں چاہتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے تو کیا اس کا یہ کام غلط ہے یا صحیح ہے شرعی طور پر ؟

سوال میرا سوال ہے کہ ایک شیعہ لڑکی نے کسی سنی لڑکے سے اپنی خوشی سے نکاح کی ہے لیکن ابھی وہ لڑکی اس شادی پر راضی نہیں ہے اور طلاق خلق کے لئے کوٹ کی طر ف رجوع کیا ہے اب یہ لڑکی عدت گزار کے کسی اور کے ساتھ شادی کرسکتی ہے یا نہں اور اس کے کئے عدت گزار نا ضروری ہے یا نہیں اور کسی دوسرےسے شادی کرنے کےلئے کوٹ کی رزلٹ کا انتظار کرنا ضروری ہے یا لڑکی جب چاہے کسی دوسرےسے شادی کرسکتئ ہے ؟

سوال میں گھر میں علم پاک کے پاس جگہ برائے نماز بنانا چاہتا ہوں جس کے بالکل سامنے کچھ فاصلے پر پانی والی ٹوٹی لگی ہوئی ہے جو برتن صاف کرنے یا وضو کیلیے ہے کیا ایسی جگہ نماز ادا ہو سکتی ہے مولانا صاحب صبح فجر کے وقت لیٹ اٹھا پاس چھوٹا بچہ جو بعمر 5سال ہے نے بستر پر پیشاب کر رکھا تھا جس وجہ سے میرے کپڑے بھی گیلے ہو گئے اگر نہاتا تو وقت گزر جاتا تو کیا ایسی حالت میں صرف کپڑے تبدیل کرکے وضو کر کےنماز ادا کی جا سکتی ہے؟

سوال ہم ابھی عمرہ پر جارہا ہے بس سے اور جب بس دن کو میقات پر پہنچے اور ہم وہا ں سے احرام باندھے تو میں احرام کی حالت میں چھت والی بس مں تو میں نہیں بیٹھ سکتا اور میری بیوی بھی ساتھ ہے اور بعد میں مجھے رات کو اکیلاسفر کرناہو گا اور میں کفارہ دینے کی استطاعت بھی رکھتا ہوں اور میری بیوی کو باقی لوگوں کے ساتھ بھیج دوں اور وہ وہاں میرا انتظار کرے اس حوالے سے کیا حکم ہے ؟

سوال میرا سوال ہے کہ جیسے کی کہا جاتا پے کہ سال کے تمام بچت پر خمس واجب ہے کیا جو لوگ اپنے بچی کی جہیز کو ہرسا ل ٹھوڑا ٹھوڑ کرکے جمع کرتا پے جب کہ اسی وقت جمع کرنا ممکن نہیں ہے تو کیا ان پر بھی خمس واجب ہے اس کا کیا حل ہے بتادیجے ؟ اور کیا جوچیزیں دولہن کے ساتھ بطور جہیز بھیجتا ہے جسے کہ فریج اور دیگر زورات اور ضرورت کی ساماں ان پر بھی خمس واجب ہے اور اگر زیارا ت یا حج کےلیے جانے کے لیے ہر سا ل کچھ پیسہ جمع کرکے رکھے تو ان پر بھی خمس واجب ہے کیا جب کہ میں زیارات پر جانے کی نذر کی ہے اور اگر بینک سے قرض لے کو وہ سود لیتا ہے جب کہ شریعت میں یہ بھی حرام ہے تو ان کا کیا حل ہے ؟

سوال میرا سوال ہے کہ قضا نمازوں میں کیا چیزیں چھوڑسکتا ہے اور کیا کیا کرنا ضروری ہے ؟اور میرا سوال یہ بہی ہے کہ میں نے سنا ہے نماز غفیلہ کو نماز فجر کےقضا کے بدل میں پڑھے کو کافی ہے کیا یہ صحیح ہے ؟ میرا سوال یہ بھی ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ اگر نماز کےلئے وقت کم ہو تو ہم پہلی اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ کو چھوڑسکتا ہے کیا یہ صحیح ہے ؟اور یہ بہی بتائے گا کہ نماز عشا اورعصر کتنے بجے قضاہوجاتی ہے

سوال م یں گرافک ڈیزائنر ہوں یعنی تصویروں کا کام ہی سمجھ لیں کہ جیسے مثال کے طور پر دو تصویروں کو جوڑ کر کسی بھی ناول کا اقتباس لکھ دیا۔۔۔ اب مجھے کسی نے کہا ہے کہ تصویروں پر ایڈیٹس بنانا گناہ ہے اس طرح ہم جس کی تصویریں ہیں وہ آگے پھیلاتے ہیں یہ ہمارے لیے گناہ کا سبب بنتی ہیں۔۔ میں بہت پریشان ہوں پلیز اس کے بارے میں کچھ رہنمائ کر دیں ؟

سواال میرا نکاح ایک ظاہری طور پر شیعہ مرد سے ہوا تھا مگر شادی کے بعد شوہر نے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ نوسیری ہے ( مولا علی علیہ السلام کو خدا ماننے والا) اور بابا سدا حسین کی بدعتوں اور مشرک دین دشمن ٹولے کا رکن بھی ہے اور ہر سال ماہ محرم میں لاہور جا کر تمام بدعات و خرافات میں شریک ہوتا ہےگزشتہ 4 سالوں سے اپنے اور بچوں کے تمام تر اخراجات میں نے خود نوکری کر کے پورے کیے اور باپ نے نہ تو بچوں کا خرچہ دیا اور نہ ہی میرا نان نفقہ ادا کیا اسی صورتحال کے دوران میں نے آقائہ سید علی سیستانی صاحب سے جنوری 2022 میں سوال کیا تھا کہ ان حالات میں میرے لیے کیا حکم ہے؟ سید علی سیستانی صاحب کے جواب میں نکاح باطل کا فتوہ ذریعہ ای میل موصول ہوا تھا اب میری والدہ اور بہن مجھ پر شدید ترین دباؤ ڈال رہے ہیں کہ میں اپنے سابقہ شوہر سے صلح کرلوں میرا شوہر نوسیری ٹولہ چھوڑنے کو بھی تیار نہیں ہے اس حوالے سے میرا حکم کیا ہے ؟

سوال ایک میت کسی حادثہ میں وفات پائی ہے لیکن اس کے زمہ پر کیا کوئی خمس یا دیگر واجبات تھا یا نہیں یہ پتہ نہیں ہے تو اس کے لیے کیا کیا جائے اور کس طرح اس کے ذمہ پر جو چیز ہے اس کا تعین کیا جائے ؟ اور میرا سوال ہے کہ اگر میں اپنی قضا نمازوں کو پڑنا چاہا تو کیا ان میں ترتیب شرط ہے یا جس طر ح ممکن ہو پڑنا جائز ہے ؟ میرا تیسر اسوال یہ ہے کہ میرے والدین ذندہ ہے لیکن وہ اپنے قضا نمازوں کو پڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کمزوری کی وجہ سے مکمل نہیں کرپاتا ہے تو کیامیں ان کے نمازوں کو پڑھواسکتاہو ؟

سوال سہم امام سیلاب زدگان کو نہیں دے سکتے ہیں یہ جو کچھ مرجع کی طرف سے اعلان ہوا کہ سہم امام سیلاب زدگان پر خرچ کریں بغیر وکیل سے پوچھے کیا اس سے وہ سیلاب زدگان جو خمس کے قائل نہیں ہیں اس اعلان سے مستثنیٰہے یہ جو مراجع کی طرف سے اعلان ہوا ہے اس کی تشریح کی ضرورت ہے

سوال ایک لڑکا نے کسی لڑکے سے لواط کیا ہے جبکہ وہ دونوں بالغ بہی ہے لیکن مسئلہ نہ جانے کی وجہ سے فاعل نے مفعول (یعنی لواط کرنے والے نے جس شخص کے ساتھ لواط کیا تھا ) کی بہں سے شادی کی ہے لیکن اس کے بعد ان دونوں کو مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تو ان دونوں کا جدا ہو نا واجب ہے یا نہیں ہے ؟وہ دونوں جداہونے کو بھی تیار نہیں تو ان کے لیے کیا راہ حل ہے ؟

سوال میرا سوال ہے کہ ایک شیعہ لڑکے نے کسی اہل سنت لڑکی سے نکا ح کی ہے اور نکاح اہل سنت کی مطابق ہوگئی ہے لیکن وہ لڑکا چاہتا ہے کی وہ اہل تشیع کی مطابق بھی پڑھے لیکن اس لڑکی کا باپ اجازت نہیں دیتی ہے شیعہ نکاح پڑھنے کیلئے تو کیا باب کے اجازت کے بغیر صرف لڑکی سے پوچھ کے شیعہ نکاح پرھ سکتا ہے یا نہیں ؟

ہمارے یہاں کشمیر میں حکومت کی طرف سے آنگن وادی سنٹر منظور ہوتے ہیں، اس سنٹر میں چھوٹے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے، پر اصل میں سنٹر منظور کروا کے سرکاری نوکری لیتے ہیں، مگر پڑھنے کے لیے بچے نہیں ہوتے ہیں، صرف ان کا نام ہوتا ہے، ٹیچر سرکاری تنخواہ بھی لیتے ہیں اور ان بچوں کے نام کو جو راشن آتا ہے وہ بھی خود رکھ لیتے ہیں تو کیا ایسے تنخواہ لینا راشن لینا جائز ہے؟

والد صاحب مقلد نہیں، نہ خمس کی ادائیگی کی جانب متوجہ ہیں۔۔ بینک سے ریٹائرڈ ہیں اور بینک بیلنس ہے اور ساتھ میں کچھ فکس بھی کرائے ہوئے ہیں جن پر ہر ماہ منافع ملتا ہے۔ اسی منافع سے گھر کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ کوئی بڑی ضرورت آ جائے جیسے بیٹی کی فیس وغیرہ تو سیوڈ (saved) پیسوں سے نکالتے ہیں۔۔ ان کی بیٹی کو علم نہیں کہ کتنا منافع آتا ہے یہ بینک بیلنس کو کتنا عرصہ اس طرح ہوا ہے کہ خمس واجب ہوتا ہو۔۔ وہ اس متعلق گھر والوں کو تفصیل نہیں بتاتے، ناراض ہوتے ہیں۔۔ گھر والے پریشان ہیں کہ کیسے معلوم ہو ان پر خمس کتنا اور کیسے واجب ہے۔۔ گھر والے اپنی نمازوں اور دیگر امور کے متعلق پریشان ہیں کہ شک ہے کہ وہ مال جو وہ استعمال کرتے ہیں وہ خمس کی وجہ سے غصبی تو شمار نہیں ہوتے۔ رہنمائی فرمائیے۔

محترم، میں اپنی تنخواہ سے ہر ماہ کچھ رقم اپنے گھر کے افراد کے صدقے کے لیے مخصوص کرنا چاہتا ہوں، تو (پہلا سوال:) صدقے والی رقم کچھ غریبوں میں تقسیم کروں یا کسی ایک غریب کو دینا ہے؟ (دوسرا سوال:) اور کیا مجھے گھر کے سارے افراد کے صدقے اکٹھے دینے ہوں گے یا ایک ایک فرد کا الگ الگ دینا ہوگاَ؟ (تیسرا سوال:) اور میرا ایک بھائی ملازمت سے ریٹائرڈ ہے، غریب ہے، کیا صدقے کی رقم سے میں اپنے بھائی کی مدد کر سکتا ہوں یا بھائی کو مدد کی نیت سے الگ پیسے دینے ہونگے؟

زائرین کے حوالے سے یہ جو ٹریول ایجنسیز یا زیارت کے کاروان والوں نے ایک طریقہ نکالا ہے کہ سینکڑوں مؤمنین سے کچھ رقوم جمع کرتے ہیں پھر ان کا قرعہ اندازی کر کے کسی ایک یا گنے چنے چند افراد کو انتخاب کر کے زیارت پر بھیجتے ہیں۔ اور دوسرے جن لوگوں کا قرعہ میں نام نہیں نکلا ان سے لیا گیا رقم واپس نہیں کرتے۔ اور جن کا نام قرعہ میں نکلا ہے ان سے مزید پیسے بھی نہیں لیتے۔ اور اس طرح ان کو زیارت کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔ (مثلاً 500 افراد سے ایک ایک ہزار جمع کرتا ہے۔ اور پانچ افراد کا نام نکالتا ہے اور ان پانچ افراد کو زیارت پہ بھیجتے ہیں یا ساتھ لے کر جاتے ہیں ان سے مزید پیسے نہیں لیتا اور جن کا نام قرعہ میں نہیں نکلا ان کو ان کا ایک ایک ہزار واپس بھی نہیں کرتا) تو اس طریقہ کے بارے میں آپ کیا حکم ہے؟

ایک آدمی دبئی میں فوت ہو گیا ہے اور میت کو پیٹی میں بند کر کے تقریباً آٹھ دنوں تک برف خانے میں رکھا گیا ہے اب انہوں نے میت پاکستان میں بھیج دی ہے۔ اور ان کی جانب سے ہدایت بھی ہے کہ اسے (میت کو) پاکستان میں پہنچنے کے بعد نہ کھولا جائے، کیونکہ میت اس قابل نہیں ہے کہ اسے پاکستان میں کھولا جائے اور ہاتھ لگایا جائے۔ تو کیا حکم ہے؟ کیا پاکستان میں لا کر غسل دیے بغیر دفن کرنا چاہیے یا فقہ جعفریہ کے مطابق غسل دینے کے لیے نکالنا ضروری ہے؟

ایک عورت أپنے شوہر سے کافی سالوں سے الگ رہ رہی ھیں تو ایک ان کے رشتے کے خالہ زاد بیٹے نے ان کو آفر کی کہ آپ میرے ساتھ نکاح متعہ کر لے۔ وہ صاحب اچھے خاصے پڑھے لکھے ھیں دین کا اور دینا کا بھی۔ وہ کہتے ھیں آپ کو اتنے سال ھو گئےھیں آپ کا نکاح ٹوٹ گیا ھے شوہر نے اجازت بھی دی ھوئی ھے کہ تم میری طرف سے فارغ ھو اور اجازت بھی ھے تم جہاں بھی جس سے بھی مرضی صیغے پڑھا لینا۔ اب یہ صاحب کہتے ھیں کہ میری بیوی بیمار ھے انکو فالج ھوا ھے 15 16, سال ھو گئے ھیں اس لیے میں اپنی پہلی بیوی کو تکلیف نہیں دینا چاھتا اسلیے ھم حاموشی سے نکاح معتہ کر لیتے ھیں اور طلاق کے بھی صیغے پڑھ لوں گا جب تک وہ زندہ ھے اس کو تکلیف نہ ھو پھر بعد میں ھم سب کو بتاتےھیں۔ کیا ایسا ھو سکتا ھے؟

قبلہ، یہ ازدواج میں دونوں کے واجب حقوق کون سے ہیں؟ یعنی 1. بیوی کے مرد پر واجب حقوق کونسے ہیں؟ 2. ایسے ہی شوہر کے بیوی پر واجب حقوق کونسے ہیں؟ 3. اچھا 1 چیز اور بھی کلئیر کر دیجیئے برصغیر کے اندر جب شادیاں ہو جاتی ہیں تو بعض لڑکیاں کہتی ہیں ہم سسرال کے کام کیوں کریں؟ شرعی لحاظ سے ہم پر ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ھے وغیرہ کہ جس سے گھر میں فساد جنم لیتا ھے۔ اس بارے میں درمیانی راہ کیا ھے کہ جس سے گھروں میں فسادات برپا نہ ہوں؟ 4. شادی کے خوشی کے موقع پر اکثر حضرات رشتہ داروں کے سروں پر پیسے (نوٹ) رکھتے ہیں جسکو سادہ زبان میں ویل کہا جاتا ھے وہ مراثی حضرات لے لیتے ہیں... یہ کیسی رسم ھے؟

گورنمنٹ آف پاکستان کے جو نیشنل سیونگ کے مختلف سکیمیں ہیں ان میں سے کسی سکیم کے تحت وہاں پیسے رکھیں تو جو وہاں سے فائدہ ملتا ہےوہ آیۃ اللہ سیستانی کے فتویٰ کے مطابق (گورنمنٹ بینک ہونے کی بنیاد پر) جائز ہے اور اس فائدے کا آدھا حصہ فقراء میں تقسیم کرے اور دوسرا آدھا حصہ خود اپنے استعمال میں لائے۔ اب میرا سوال ہے کہ اگر پروفٹ (فائدہ) کی رقم اپنے اور فیملی کی کفالت جتنی ہو اور آدھا حصہ آگے فقراء یا ضرورتمندوں میں تقسیم کی جائے تو گزارا نہ ہو سکتا ہو تو پھر کیا کرے۔ کوئی راہ حل؟ مہربانی

بعض احادیث کے بارے میں ہم نے سنا ہے کہ کوئی شخص کھلم کھلا گناہ کرتا ہو تو اس سے تعلق نہ رکھا جائے۔ اور دوسری کسی حدیث کے بارے میں سنا ہے کہ جو خاندان متحد ہو اور ایک دوسرے سے صلہ رحمی کرتے ہوں تو اللہ ان کو رزق دیتا ہے، خواہ وہ گناہگار ہی کیوں نہ ہوں اور جو خاندان منقسم ہوں اور ایک دوسرے سے قطع رحمی کر دے تو اللہ ان کو رزق سے محروم کر دیتا ہے خواہ وہ متقی ہی کیوں نہ ہو۔ یہ دو قسم کے احادیث کے مفاہیم ہمارے سامنے ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے گناہوں پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے ہیں۔ کھلم کھلا گناہ کرتا ہے اگر ہم اس کو ٹوکا جائے تو کہتے ہیں کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے ہمیں اپنے قبر میں خود جواب دینا ہے وغیرہ وغیرہ، تو کیا ایسے شخص کے ساتھ صلہ رحمی قائم رکھنا چاہیے جیسے دوسری حدیث کا مفہوم سے ایسا کچھ سمجھ آ رہا ہے۔ یا ایسے شخص سے تعلق توڑ کر قطع رحمی کی جائے جیسے پہلی حدیث کامفہوم کہتا ہے۔؟؟؟

میرے والد صاحب اللہ کی رحمت میں چلے گئے۔ غسل دینے کے بعد جب خواتین میں میت رکھی ہوئی تھی ایک خاتون جو ماہواری کی حالت میں تھیں اور انہیں اس بات کا یقینی علم نہیں تھا اور حواس میں نہیں تھیں، انکا ہاتھ میت کو لگ گیا۔ تدفین کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اس حالت میں ہیں تو کیا اسکا اب کوئی کفارہ ہے اور میت کیلئے کوئی مشکل تو نہیں ہوگی کہ ہمیں اسکا کوئی وظیفہ کرنا پڑے؟

میں نے یہ پوچھنا تھا کہ جب ہم اپنی وائف (بیوی) کے ساتھ باتیں کرتے ہیں تو بعض اوقات ایسی باتیں بھی ہوتی ہیں کہ اس دوران کوئی پانی خارج ہوتا ہے اور کپڑے گیلے ہوجاتے ہیں۔ تو کیا اس پانی سے تَر شدہ لباس کے ساتھ نماز پڑھی جا سکتی ہے یا کپڑا تبدیل کرنی پڑتا ہے نماز کے لیے؟ مہربانی کر کے اس بارے میں بتائیں۔

میں آیۃ اللہ سیستانی صاحب کا مقلد ہوں، اگر میں جمعہ کے دن جمعہ کی دو رکعت نماز فرض کی نیت سے ادا کروں تو کیا اس کے بعد ظہر کی نماز بھی ادا کرنا ضروری ہوتا ہے یا ظہر کی نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے؟َ یعنی اگر ہم نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ظہر کی نماز ادا نہ کریں تو قیامت کے روز اس کے بارے میں نہیں پوچھا جائےگا۔۔۔

زکواۃ کے سلسلے میں ایک مسئلہ پوچھنا تھا، کہ زکوآۃ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ زکواۃ پیسوں پہ نہیں نکالا جاتا بلکہ چیزوں پہ نکالا جاتا ہے۔ اور پیسوں پہ خمس نکالا جاتا ہے۔ تو مہربانی کر کے بتا دیجیے کہ زکواۃ کا کیا طریقہ ہے؟ اگر پیسے رکھے ہوئے ہیں سال تک، تو ہم اس میں سے خمس نکالیں گے یا زکواۃ؟

اگر ایک لڑکی کا عقد متعہ کسی لڑکے کے ساتھ، اس کے ولی کی اجازت کے ساتھ یا ولی کی عدم موجودگی کی بنا پر، پڑھ دے۔ اب لڑکی اورلڑکا آپس میں مباشرت کرسکتے تھے لیکن انہوں نے مباشرت نہیں کی، ہمبستری نہیں کی۔ اب جب ان کی متعہ کی مدت ختم ہو جائے یا لڑکا مدت بخش دے لڑکی کو، تو کیا لڑکی پر عدۃ گزارنا ضروری ہوتا ہے یا نہیں؟

ایک عمل بتایا گیا ہے جو مندرجہ ذیل دعا اور سورتوں پر مشتمل ہے: ١۔ آیۃ الکرسی ٢۔ سور الحمد ایک مرتبہ ٣۔ کوئی بھی ایک قرآنی سورہ ایک مرتبہ ٤۔ سورہ اخلاص کو پانچ مرتبہ ٥۔ سورہ کوثر پندرہ مرتبہ ٦۔ درود شریف سو مرتبہ یہ چھ اعمال انجام دینے ہیں، آخر میں بتایا گیا ہے کہ ان اعمال کو کرنے کے بعد چار انبیاء (حضرت آدمؑ، ، حضرت ابراہیمؑ، حضرت موسیؑ اور حضرت محمدؐ) کے ارواح مقدسہ کو ہدیہ کرنا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم حیض کی حالت / ایام میں یہ اعمال بجا لا سکتے ہیں یا نہیں؟

میری بھانجی کی شادی ہوئی ہے۔ اس کا سسر ہر وقت اسکے معاملات میں دخل دیتا ہے کہ وہ اچھا کپڑا نہ پہنیں، اچھا پرس نہ رکھیں، مطلب ہر چیز پر نظر رکھتے ہیں اور اعتراض کرتے رہتے ہیں۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں سسر کو بہو کے معاملات میں نظر کی کہاں تک اجازت ہے۔ کیا بہو کے معاملات کے بارے میں بات کرنے کا سسرکو حق ہے یا اس کے شوہر کو؟

آج کل کا جسطرح کا موسم ہے یعنی سردیوں کا موسم چل رہا ہے تو اگر رات کسی شخص پر رات کو غسل جنابت واجب ہو جائے تو چونکہ فجر کی نماز کے لیے ٹھنڈے پانی سے غسل کر کے نماز پڑھنا مشکل ہے اس کےلیے۔ اگر ٹھنڈے پانی سے غسل کرے گا تو بیمار ہونے کا اندیشہ ہو تو کیا فجر کی نماز کے لیے غسل کی جگہ تیمم کر کے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

میرے ساتھ آفس میں ایک دوست بھی کام کرتا ہے، اور ہماری معمول کی گفتگو میں آج تراویح کے اوپر بات ہوئی تھی۔ وہ پوچھ رہے تھے کہ اگر آپ کہتے ہیں؛ تراویح نہیں ہے، باجماعت نہیں ہو سکتی، وغیرہ وغیرہ۔۔ تو آپ کے ہاں (فقہ جعفریہ کے ہاں) نماز جمعہ بھی واجب نہیں ہے پھر بھی باجماعت پڑھتے ہیں۔ تو مہربانی فرما کر مجھے اس کی مناسب وضاحت کر دیجیے گا۔ تاکہ اسے سمجھا سکوں۔

یہ جو نوچندی جمعرات کا کیا مطلب ہے؟ جیسے کہا جاتا ہے کہ نوچندی جمعرات کو یہ وظیفہ کرنا وغیرہ تو ہر مہینے میں چار یا پانچ جمعراتین آتی ہیں۔ تو ان میں کونسے جمعرات کو نوچندی جمعرات کہا جاتا ہے؟ اور اس نوچندی جمعرات کے ساتھ مخصوص جن وظائف کے بارے میں کہا جاتا ہے تو اس کی کیا حقیقت ہے؟

مولانا صاحب، ہمیں کفن کے بارے میں کچھ بتا دیں کہ کفن کو سلائی کرنا ضروری ہے کہ نہیں؟ مطلب کچھ لوگ میت کی شلوار بناتے ہیں اور کچھ ویسے کپڑا باندھ دیتے ہیں۔ اور دوسرے کچھ لوگ بولتے ہیں کہ کفن کو قینچی نا لگنے دے یعنی کفن کو قینچی سے نہ کاٹو۔ قینچی کے بغیر تو کپڑا نہیں کٹ سکتا۔ تو کیا حکم ہے۔ کیا طریقہ کار ہے؟

میرے بھائی کی منت ہے کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے ایک خاص رقم مولا علیؑ کا معجزہ پڑھوانے میں خرچ کرے گا، یعنی نیاز دے گا تو جو رقم جمع ہو جاتا ہے اسے معجزہ پڑھنانے کے لیے ہی خرچ کرنا چاہیے یا کسی کو پیسے دیں تو کافی ہے؟ اس پیسے سے کوئی نیاز کی چیز لے کر دینی چاہیے یا پیسے ہی دے سکتے ہیں؟

مجھے آپ سے ایک مسئلے کا جواب پوچھنا ہے کہ مجھے کالج میں داخلہ لینا تھا اورداخلہ فارم کے پیسے کلرک نے لیے تھے باقی طلبہ سے۔ حالانکہ داخلہ فارم کی فیس نہیں ہوتی وہ کالج کی طرف سے مفت میں ہوتا ہے، مگر کلرک ہم سے فیس کے نام سے پیسے لیتے ہیں۔ لیکن اس وقت میرے پاس پیسے نہیں تھے اس لیے میں نے انہیں پیسے نہیں دیے، اورکافی وقت گزر گیا ہے اب تک میں نے نہیں دیے۔ اب یہ بات مجھے پریشان کرتی ہے کہ کیا میںنے غلط کیا! اگر میں نے غلط کیا ہے تو کیا اب انہیں پیسے دیئے جا سکتے ہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

میرا بھائی فوت ہوچکا ہے، اس کی عُمْر 18 سال تھی۔ جب سے وہ اپنی سمجھ کا ہوا تھا اس کے بعد وہ نماز بہت پڑھتا تھا۔ لیکن معلوم نہیں کہ اس سے کوئی نماز قضا ہوئی ہے یا نہیں۔ اور ہوئی ہے تو کتنی قضا نمازیں واجب الادا ہیں یہ بھی نہیں معلوم۔ تو اس کی کتنی نمازوں کی قضا پڑھنی/پڑھوانی ہوگی؟

بچپنے میں والدین کی مالی حالات اتنی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے میرا عقیقہ نہیں ہو سکا۔ اب میری مالی حالت اتنی بہتر ہے کہ میں اپنا عقیقہ کر سکتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ پیسے کسی مسجد میں یا سادات گھرانے میں یا غریبوں میں تقسیم کر دوں۔ اگر میں یہ نہیں کر سکی تو پھر کیا اس عقیقے کو گاؤں کے غریبوں میں تقسیم کرنا زیادہ اہم ہے یا اپنی بہن بھائیوں کو کھلانا زیادہ اہم ہے؟ پلیز تفصیل سے بتا دیجیے گا۔

میری ممانی جان کے گٹھنے میں شدید درد رہتا ہے اور علاج چل رہا ہے۔ جب نماز پڑھیں گی تو وہ کیسے پڑھیں گی؟ کیا وہ کرسی وغیرہ استعمال کر سکیں گی نماز پڑھنے کےلیے؟ اگر کرسی استعمال کریں گی تو اس طرح نماز پڑھتے ہوئے حالتِ سجدہ میں جن اعضاء کا زمین کے ساتھ لگنا ضروری ہوتا ہے تو وہ کرسی پر نماز پڑھنے کی صورت میں ممکن نہیں ہوتا اور عام حالت میں سجدہ کرنا اس کے لیے بہت مشکل ہے۔ ایسی صورت حال میں کیا کرے۔ وضاحت کیجیے گا۔

مندرجہ ذیل دو آیات ہیں؛ وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل ”رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا“‎﴿الإسراء: ٢٤﴾‏ ”رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ“ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا ‎﴿نوح: ٢٨﴾‏ اگر میں ایک ٹکڑا ، ایک آیت سے اور ایک ٹکڑا دوسری آیت سے لے کر اس طرح دعا مانگوں، مثلاً؛ ”رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ، رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا“ تو کیا اس طرح درست ہوگا ؟ یعنی میں نے صرف "پسندیدہ الفاظ میں دعا مانگنے کی نیت سے" قرآن کی آیت کے دو ٹکڑے، جو اپنی جگہ مکمل مطلب رکھتے ہیں، اپنی مرضی سے ترتيب دیئے، (صرف دعا مانگنے کے لیئے ، قرآن لکھنے کے لیئے نہیں)، اس کے علاوہ اس ترتيب میں کسی حرف کا اضافہ یا کوئی کمی نہیں کی۔ کیا اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟ آپ کی رہنمائی میری دل کی تشفی کا باعث ہوگی۔

ایک آنلائن بزنس کی کمپنی ہے، جس میں آپ کو کچھ رقم انوسٹ کرنا ہوتی ہے اور کمپنی آپ کو ہر ماہ بعد اس کا فائدہ دیتی ہے۔ اس میں کام یہ ہوتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے کچھ ایڈس یعنی اشتہارات دیکھنے ہوتے ہیں۔ اگر آپ اشتہارات اور ایڈس دیکھتے ہیں تو آپ کو فائدہ منافع ملے گا ورنہ نہیں ملے گا۔ ہاں آپ نے جو رقم انوسٹ کی ہیں وہ محفوظ رہتا ہے۔ وہ آپ جب چاہیں نکال سکتے ہیں۔ تو کیا اس طرح کی کمائی اور کام جائز ہے؟

روزے کے کفارہ میں تین چیزیں ہیں۔ ایک یہ کہ ساٹھ مسکینوں کھانا کھلانا، ، یا دس افراد کو نیا کپڑا پہنانا، یا غلام کو آزاد کرنا، یا مکمل دو مہینہ روزہ رکھنا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ ایک آدمی نے ساٹھ آدمیوں کو کھانا کھلایا ہے یا کھانے کے پیسے دے دیے ہیں رمضان المبارک یا کسی اور موقع پر، تو کیا کفارہ ادا ہو جائے گاکیا؟

ہمارا ایک دوست ہے جو ہم سے پیسے بطور قرض لیتے ہیں، اور وجہ یہ بتاتے ہیں کہ امی مجلس کرا رہی ہیں اس میں خرچ کرنا ہے۔ جبکہ وہ پیسے لے کر امی کو نہیں دے رہا یا مجلس نہیں کرا رہا بلکہ اپنے کسی اور دوست کی مدد کر رہا ہے جس کو ضرورت ہے اور وہ سید بھی ہے۔ یعنی اس نے ہم سے جھوٹ بولا۔ اور ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ وہ ہمارا پیسہ واپس کرے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہمیں اس دوست سے جس نے ہم سے جھوٹ بولا ہے اس بنیاد پر تعلقات ختم کرنا چاہیے یا اسے اس جھوٹ کی معافی دینی چاہیئے؟

میں اپنے کچھ پیسے بینک میں ایک سال کے لیے انویسٹ کرنا چاہتا ہوں تاکہ ایک سال بعد پرافٹ (فائدہ) ملے مجھے۔ تو کیا مجھے اسلامک بینک میں رکھوانا چاہیئے یا عام بینکوں میں؟ کیونکہ آج کل ہر بینک کا دو قسم چل رہا ہے ایک اسلامک بینکنک دوسرا نارمل بینکنگ۔ تو کیا کروایا جا سکتا ہے؟ اسلامک بینکنگ میں بھی پرافٹ ہوتے تو ہیں لیکن فکسڈ نہیں ہوتا لیکن باقی بینکوں میں فکسڈ ہوتا ہے۔ تو کیا مجھے اسلامک بینکنگ میں انوسٹ کرنا چاہیے یا دوسرے بینکوں میں؟ اور نیشنل بینکوں (سرکاری بینکوں) کے بارے میں میں نے سنا تھا کہ آیت اللہ سیستانی (مدظلّہ) کے فتوی کے مطابق جو پرافٹ ہمیں ملتا ہے اس کا آدھا کسی غریب کو دینا ہے۔ تو کیا دوسرے بینکوں میں جیسے بینک الحبیب وغیرہ سے ہمیں جو پرافٹ ملتا ہے اس میں سے بھی ایک حصہ کسی مؤمن مستحق غریب کو دینا ہوگا کیا؟ اور بینک میں انوسٹ کئے ہوئے پیسوں کا پرافٹ ملتا ہے تو اسی وقت خمس دینا چاہیے یا پرافٹ ملنے کے سال گزرنے یا خمس کی تاریخ آنے کے بعد خمس ادا کرنا چاہیئے؟ ان سوالات کا جواب دیجئے گا۔

ہمارے کچھ دوست ہیں وہ کہتے ہیں کہ ”نماز کی پہلی رکعت میں سورہ ناس نہیں پڑھ سکتے۔ کیونکہ یہ قرآن مجید کا آخری سورہ ہے ۔ اگر یہ سورہ پہلی رکعت میں پڑھیں گے تو دوسری رکعت میں پڑھنےکے لیے کوئی سورہ نہیں ہے تو کیا پڑھیں گے...۔ وہ آگے کہتے ہیں کہ ہاں پہلی رکعت میں سورہ فلق پڑھے تو دوسری رکعت میں سورہ ناس پڑھ سکتے ہیں۔“ تو میرا سوال ہے کہ کیا یہ بات درست ہے کہ قرآنی سورتوں کی ترتیب کے حساب سے جو پہلے ہے اسے پہلی رکعت میں پڑھے اور جو بعد والا سورہ دوسری رکعت میں؟ کیا حکم ہے وضاحت کیجئے گا

اگر کوئی لڑکی فیملی کوٹ سے طلاق لے تو کیا یہ طلاق صحیح ھو گی شیعہ کے ہاں؟ لڑکی کا شوہر نہ طلاق دے نہ خرچ دے نہ گھر بسائے اور لڑکے دوسال سے میکے میں ھو۔ اگر وکیل طلاق دے یا کوئی مولوی طلاق دے تو لڑکی وھاں شوھر کے ساتھ مولوی کے پاس حاضر ھونا ضروری ہے یا صرف لڑکی اجازت دے دے؟

آغا صاحب، میرا ارادہ ہے کہ اپنے علاقہ/وطن سے دور کسی جگہ جاکر ایک یا دو سال یا زیادہ عرصہ گزارنے کا۔ اب میں اسی ارادہ سے نکلتا ہوں لیکن نکلتے وقت میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ اس جگہ پانچ چھ دن گزار کر ایک ضروری کام کے سلسلے میں واپس اپنے گھر آؤں گا۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ جوپہلے پانچ چھ دن میں اس جگہ گزار کر واپس اپنے وطن آتا ہوں، ان ایام میں میری نماز/روزہ قصر ہونگے یا پورے؟ مہربانی فرمایئے گا۔

عمرہ کے بارے میں ایک سوال ہے، کہ جب آپ احرام باندھ کرکعبہ (حرم) کے اندر جاتے ہیں۔ اور طواف کرنے کے بعد جب آپ سعی کے لئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد حکومتی پالیسی کے مطابق حاجی کو دوبارہ حرم کی طرف جانے نہیں دیتے، اس طرح ہم طواف النسآء بجا لانے سے رہ جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ایک مؤمن کا کیا فریضہ ہے؟

میری شادی سے پہلے سے مجھے اَلسَر کی شکایت رہی ہے۔ اس وجہ سے میں چند سالوں کے روزے نہیں رکھ سکی۔ اب الحمد لله شادی کے بعد وہ بیماری کم ہو گئی ہے۔ اب میں چار پانچ سال ہوئے ہیں روزے رکھ رہی ہو۔ لیکن السر کی شکایت اب بھی ہے۔ لیکن پہلے کی بنسبت کم ہے۔ اب میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ چند سالوں پہلے کئی سال کے ماہ رمضان المبارک کے روزے جو میں نے نہیں رکھے اب ان کی قضا وغیرہ کا کیا طریقہ ہے؟

میں پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا ہوں اور پلاٹس، مکانات وغیرہ کی خرید و فروخت سے ہمارا وابستہ ہوتا ہے۔ یعنی کسی سے مکان خرید کر دوسرے کسی خریدار کو بیچنا وغیرہ۔ اگر کوئی شخص اپنا پلاٹ فروخت کروانے کے سلسلے میں ہمارے پاس آتا ہے۔ اور ہمیں اس جگہ اور سوسائیٹی کے حساب سے پراپرٹی کی قیمتوں کا علم ہوتا ہے کیونکہ ہمارا کام ہی یہی ہے۔ تو مثلا اس شخص کا پلاٹ جو پانچ مرلے پر مشتمل ہے اور مثلاً آجکل کی مارکیٹ میں اس جیسے پلاٹ کی قیمت دس لاکھ روپے ہے۔ تو ہم مالک سے معاملہ اس طرح کر دیتے ہیں کہ ہم آپ (مالک پلاٹ) کو مارکیٹ کے مطابق پوری قیمت اسے دے دیں گے، اور کوئی بھی فائدہ اور کمیشن نہیں لے گے۔ اور ہم اپنا فائدہ اور کمیشن خریدار سے وصول کریں گے۔ یعنی اگر اس پلاٹ کا کوئی خریدار آتا ہے تو ہم اسے وہ پلاٹ تھوڑی زیادہ قیمت کے ساتھ بیچیں گے (دس لاکھ کی بجائے گیارہ لاکھ میں اس خریدار کو بیچ دیں گے۔) مثلاً خریدار کے ساتھ ہم معاملہ گیارہ لاکھ میں طے کریں گے۔ اور اس طرح مالک پلاٹ کے ساتھ ہمارا ڈیل ہو جاتا ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا یا کوئی بھی ڈیلر کا اس طرح کا معاملہ کرنا اور خریدار سے مارکیٹ میں جاری قیمت سے زیادہ وصولنا شرعا کیسا ہے؟ کیا یہ معاملہ جائز ہے؟

یہ جو بینک لیز پہ گاڑیاں وغیر دیتے ہیں، ڈاؤن پیمنٹ لے لیتے ہیں ، ڈاؤن پیمنٹ لینے کے بعد وہ جو قسطیں ہوتی ہیں وہ قسط وار ادا کر دینی ہوتی ہیں۔ وہ دیتے رہیں، اور جب آپ ساری قسطین ادا کر دیں تو وہ گاڑی آپ کے نام پر رجسٹر کروا دیتے ہیں۔ اس دوران گاڑی آپ کے قبضے میں دے چکے ہوتے ہیں اور گاڑی آپ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ تو سوال یہ ہے میرا کہ کیا اس طرح گاڑی لینے کے سلسلے میں اسلام اجازت دیتا ہے کیا؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

میرے چند سوالات ہیں، جواب دے کر ممنون فرمائیں. شکریہ 1) وہ کون سے گناہ ہیں جن کا وبال اس دنیا میں بھی مکافات عمل کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے؟ 2) کیا ان گناہوں کا مرتکب ہونے والے کو حتمی طور پر اس دنیا میں مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا اس کا صرف امکان ہے لزوم نہیں ؟ 3) کیا مکافات عمل کا وبال اسی گناہ گار تک محدود رہتا ہے یا اس کے گھر والے بھی اس کی ذد میں آ سکتے ہیں، خاص کر ایسی صورت میں جبکہ وہ اس کے گناہ میں شریک نا ہوں ؟ 4) ہمارے معاشرے میں سرکاری ملازمین کا رشوت لینا ایک عام سی بات ہے. کیا مال حرام کھلانے والے کی اولاد پر اس کا اثر پڑتا ہے ؟ حالانکہ اولاد شریک گناہ نہیں ہوتی بلکہ عموماً لاعلم بھی ہوتی ہے. 5) اگر اولاد پر اس کا اثر پڑتا ہے تو کیا یہ خدائے رحمان کی طرف سے ایک بے گناہ کو سزا دینے کے مترادف نہیں ؟ آخر اولاد کا کیا قصور ہے؟

میں عمومًا رکوع اور سجدے کے ذکر تین تین دفعہ پڑھتی ہوں۔ اگر کسی نماز میں بھول کر تین کی جگہ ایک دفعہ پڑھ لوں یا نماز کی پہلی رکعت میں تین تین دفعہ پڑھ لے لیکن دوسری رکعت میں بھول کر رکوع اور سجدے کے اذکار ایک ایک دفعہ پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟ کی نماز باطل ہو جائے گی کہ وہ دوبارہ نماز شروع سے پڑھ لے۔ یا نماز درست ہے۔ اور نماز درست ہونے کی صورت میں اگر دوسری رکعت میں تین تین اذکار کی جگہ ایک ایک دفعہ پڑھا ہو تو کیا اس نماز کی باقی رکعتوں میں بھی ایک ایک دفعہ پڑھنا ضروری ہےیا بقیہ رکعتوں میں تین تین دفعہ اذکارِ سجدہ و رکوع پڑھ سکتے ہیں؟

آغا صاحب، میرے ایک دوست نے آپ کا پروگرام دیکھا ہے جس میں فقہی مسائل پر گفتگو ہوئی ہے، اس پروگرام میں اس موضوع پر بات ہو رہی تھی کہ ”بیوی کن وجوہات کی وجہ سے حرام ہوتی ہیں یا وہ کونسے اسباب ہیں جن کی وجہ سے اگر کسی بندے کے ساتھ بد فعلی ہو تو اس کی ماں، بہن اور بیٹی کے ساتھ نکاح نہیں ہوسکتا۔“ اب اس دوست کے ساتھ یہ مسئلہ درپیش ہے کہ اس نے کسی لڑکے کے ساتھ کم عمری نابالغی کی عُمر میں بد فعلی کی ہے۔ لیکن جو فعل ان سے سرزد ہوئی ہے وہ ایسے واقع نہیں ہوا جیسے بالغ افراد جِماع/ہمبستری وغیرہ کرتے ہیں۔ بس بچگانہ کھیل میں مَسَلنے کی حد تک ہوا تھا۔ اس کے بعد ان کی شادی اس لڑکے کی بہن کے ساتھ ہوئی ہے جس کے ساتھ بچپنے میں اس مذکورہ بچگانہ حرکت واقع ہوئی تھی۔ اب ان کی شادی کو تقریباً بیس سال ہو چکے ہیں، ان کے بچے بھی ہوئے ہیں۔ اب آپ کی گفتگو سن کر اس کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے، اب اس کی شادی کا کیا ہوگا؟ مہربانی فرما کر اس مذکورہ مسئلے میں میرے دوست کی اب کیا ذمہ داری ہے؟ وضاحت کیجئے گا۔

مجھے یہ پوچھنا تھا میرے شوہر کا عقیقہ نہیں ہوا اگر میرا دیور اپنے پیسوں سے میرے شوہر کا عقیقہ کر دے تو کیا میرا دیور اور میری ساس وہ گوشت کھا سکتے ہیں جب کے وہ لوگ ہماری کمائی بھی نہیں کھاتے؟ مطلب یہ کہ میں اور میرا شوہر نہ کھائے اور باقی پوری فیملی کے افراد کھا سکتے ہیں یا دوسرے افراد بھی نہیں کھا سکتے، عقیقہ کا گوشت گھر سے باہر دینا چاہیئے؟ وضاحت کیجئے گا۔ شکریہ

آج کل سوشل میڈیا پر اس طرح کے مسیجز وائرل ہو جاتا ہے جس میں مثلاً “یہ اللہ کے سات نام میں نے آپ کے پاس امانت بھیجے ہیں۔ اگر اللہ پر یقین ہے تو صرف دس لوگوں کو بھیج دو۔ 12 گھنٹے کے بعد آپ کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا۔۔۔۔!“ اس کے بعد سات اسماءِ الٰہی لکھے ہوئے ہوتے ہیں: ”یا اللہ ۔۔۔ یا مالك ۔۔۔ یا قادر ۔۔۔ یا رازق ۔۔۔ یا رحیم ۔۔۔ یا کریم ۔۔۔ یا مجیب ۔۔۔۔۔۔“ اس طرح کے مسیجز مختف اوقات میں مختلف طریقے سے ہم تک پہنچ جاتے ہیں۔ کیا ایسے مسیجزکو آگے لوگوں کو بھیجنا واجب ہے؟ یا مستحب ہے؟ اس کی شرعی حیثیت بیان فرمائیں۔ شکریہ

سوال یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماں جب نجاست کے ایام میں کپڑے پہنتی ہیں۔ کیا وہ پاک ہونے کے بعد دوبارہ پہن سکتی ہیں؟ کیوں کہ کہا جاتا ہے کہ ولادت کے ایام میں نجس شدہ کپڑے یا ولادت کے ایام میں جو کپڑے پہنے جاتے ہیں وہ ایام ولادت گزرنے کے بعد پاکی ایام میں نہیں پہن سکتے۔ تو مہربانی فرما کر اس کی وضاحت کریں۔ شکریہ

مجھے اپنی حاجات کےلئے زیارت عاشورآء پڑھنی ہے تو آپ مجھے طریقہ بتادیں۔ اور یہ بھی بتا دیں کہ کونسا وقت بہتر ہے زیارت عاشورآء پڑھنے کےلئے؟ اگر ایک خاتون زیارت عاشورآء کا عمل کر رہی ہواس دوران خواتین کے خاص ایام (ایامِ ماہواری) آ جائیں تو وہ کیسے اس سلسلے کو جاری رکھ سکیں گی؟ وضاحت کیجئے گا، شکریہ

اگر یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو کسی پروگرام میں شرکت کے لئے جانا ہو اور یونیورسٹی والے بولیں کہ وہاں جانا آپ پر فرض اور ضروری ہے۔ اور جس پروگرام میں شرکت کےلئے طلبہ نے وہاں جانا ہے اس پروگرام کا کچھ حصہ کنسرٹ پر مشتمل ہو یعنی ایک سیشن گانا گانے اور میوزیکل شو پر مشتمل ہو تو کیا وہاں جانا جائز ہوگا یا جائز نہیں؟

کیا شوہر اپنی بیوی سے پیسے مانگ سکتا ہے؟ شادی ہوئے ایک عرصہ ہوا ہےاب تک ایک روپیہ بھی اپنی بیوی کو نہیں دیا اور کہا تھا حق مہر بہت جلد انہیں دیں گے لیکن اب تک وہ بھی نہیں دیے۔ لڑکی (اس کی بیوی) کسی تعلیمی ادارہ میں ملازمت کر رہی ہے۔ تو کیا شوہر کا اپنی بیوی سے پیسے مانگنا جائز ہے؟ وضاحت کیجئے گا۔

السلام علیکم آغا جان، اللہ تعالی (ج) نے مجھے پہلی اولاد میں اپنی رحمت سے نوازا اور ایک بیٹی عطا کی۔ اسکی پیدائش کے دو سال بعد دوسرے حمل کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر ساقط کرا دیا گیا۔ تو میری خواہش ہے کہ مجھے مزید اولاد عطا ہو اور خاص طور پر میں بیٹے کی خواہشمند ہوں توآپ ضرور میرے لئے دعا کریں۔ اور کوئی وظیفہ بتا دیجئے۔

میری شادی چار سال پہلے ہو چکی۔ اور میری ڈھائی سال کی ایک بیٹی ہے، ایک ماہ پہلے میں تین ماہ کی حاملہ تھی، چیک اپ کرانے ڈاکٹر کےپاس گئی تو ہدایت ملی کہ میرا حمل ساقط کرادے۔ میں نے دوسرے کئی ڈاکٹرز کے پاس بھی چیک اپ کرایا انہوں نے بھی اسقاط حمل نہ کرنے کو میرے لئے خطرہ بتاتے ہوئے پہلے والے ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ یوں میں نے مجبور ہو کر اسقاط حمل کرا دیا۔ چونکہ اسقاط حمل میڈیسن کے ذریعے ہوئی اور ٹھیک سے صفائی بھی نہیں ہوئی تھی، اس لئے اب تک ایک ماہ ہو چکا ہے خون آنا بند نہیں ہو رہا۔ اس وجہ سے اب تک میں نے کوئی عبادت؛ نماز بجا نہیں لائی۔ تو میری نمازوں کا کیا حکم ہے؟ کیا میں نماز پڑھنا شروع کروں اور گزشتہ اسی ایک ماہ کے دوران جو نمازیں رہ گئی ہیں وہ بھی پڑھنا شروع کروں یا جب تک خون آنے کا سلسلہ بند نہ ہوجائے تب تک کوئی بھی عبادت بجا نہ لاؤں؟ فقہی رو سے اس کا کوئی حل بتا دیں شکریہ

جناب، ہمارے فقہ میں سود (پیسے دے کر زیادہ لینا) حرام ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ پیسے پہ زیادہ پیسہ لینا حرام ہے تو ڈالر کا مثلاً (175$) کا لے کر (176$) پہ دینا کیسا ہے؟ کیا یہ حلال ہے؟ دوسرا سوال یہ کہ؛ سود لینا بھی حرام ہے اور دینا بھی، پھر کافر حربی سے سود لینا کیسے جایز ہے؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔ جزاك الله

اگر کسی شخص نے اپنی زندگی میں قرض لیا ہے اور پھر اپنی زندگی میں ہی وہ رقم اپنے بیٹے کو دے کر کہا کہ یہ رقم اس شخص کو واپس دے کر آؤ۔ اور اس کے بیٹے نے اس رقم میں سے کچھ پیسے اپنے پاس رکھ لئے ہیں، کہ بعد میں دوں گا۔ اور اس بقیہ رقم کی ادائیگی سے پہلے اس بیٹے کا والد فوت ہو گیا۔ تو وہ رقم کس کے اوپر واجب الادا ہوگی؟ والد پر یا بیٹے پر؟ وضاحت کیجئے گا۔

میرے شوہر میری سگی بھانجی سے شادی کرنا چاہ رہا تھا۔ انہوں نے مجھ سے اجازت مانگی، لیکن میں نے اجازت دینے سے انکار کر دی۔ پھر انہوں مجھے طلاق دے دی۔ اگلے ہی دن انہوں نے میری بھانجی سے نکاح کر لیا۔ پھر اگلے چند دنوں کے بعد مجھے رجوع کر کے لے گئے۔ اس کا میری بھانجی سے نکاح کا مجھے علم نہیں تھا۔ تقریباً چھ ماہ بعد انہوں نے مجھے اس نکاح کا بتایا۔ مجھے اس کی اطلاع دینے سے پہلے انہوں نے مجھ سے نکاح کی بات چھپا کر اجازت مانگتے رہے۔ لیکن میں انکار پر مصر رہی۔ میں نے کہا کہ کہیں اور سے کر لیں، میری بھانجی سے نہیں۔ اس دوران مولانا وغیرہ سے معلومات کیا تو انہیں بتایا گیا کہ بیوی کی سگی بھانجی/بھتیجی سے نکاح کےلئے ضروری ہے کہ یا بیوی کی اجازت ہو یا بیوی کو طلاق دے کر عدت گزر جائے پھر اس کی بھانجی/بھتیجی سے نکاح کر لے تو جائز ہے۔ اس طرح انہوں نے مجھے دوسری دفعہ طلاق دے دی۔ اب عدت گزر چکی ہے۔ اس دوران کئی ماہ ہو گئے ہیں وہ دونوں ساتھ رہ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ چونکہ یہ دونوں بغیر نکاح کے ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اس لئے اب ان دونوں کا کبھی بھی نکاح نہیں ہو سکتا۔ تو آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ ہمیشہ کےلئے ایک دوسرے کےلئے حرام ہو گئے ہیں یا ان کا نکاح صحیح ہے۔ جواب دیجئے گا۔

مجھے ہر جمعرات کو مولا علی علیہ السلام اور بی بی فاطمة الزھراعلیہا السلام کا معجزہ پڑھنا ہوتا ہے۔ لیکن ابھی ایک مہینے سے کچھ وجوہات کی بنا پر وہ معجزات نہیں پڑھ پا رہی۔ اب پچھلی جمعرات کو میں نے وہ معجزہ پڑھا ہے، باقی چار جمعرات کے لئے معجزات پڑھنے رہ گئے ہیں۔ تو کیا جتنے جمعرات کے معجزات رہ گئے ہیں ان کا پڑھنا ضروری ہے میرے اوپر یا ایک ہی معجزہ پڑھ کر آگے سلسلہ جار رکھ سکتے ہیں۔؟ اور بی بی فاطمة الزھرا علیہا السلام کا معجزہ پڑھنے کے بعد جو دو رکعت نماز پڑھنی ہوتی ہے۔ تو کیا مجھے چار نمازیں یعنی آٹھ رکعات نماز پڑھنی پڑے گی یانہیں۔ بتا دیجئے گا۔

ہمارا ایک آدمی ہے اس کا ایک بیٹا ہے، جو کہ شادی شدہ ہے اور اس کی تین بیٹیاں (اس آدمی کی پوتیاں) بھی ہیں۔ وہ (آدمی کا بیٹا) اپنی بیوی سمیت بیٹیوں کو صحیح طرح اخراجات نہیں دیتا ہے۔ اس کی اچھی بھلی ملازمت تھی، وہ بھی چھوڑ دی۔ اس طرح گھر والوں کا نقصان کر رہا ہے۔ اب اس کا والد چاہتا ہے کہ وہ اپنی حیات میں اپنے جائیداد اپنے بیٹے کو نہ دیں بلکہ اس کے پوتے یا پوتیاں جو ہیں ان کے نام کر دیں تاکہ اس کی بہو اور پوتیوں کےلئے اخراجات کا کوئی ذریعہ بن سکے۔ کیا اس کا والد ایسا کر سکتا ہے؟ شریعت کیا کہتی ہے اس سلسلے میں؟

میرا شوہر مسلمان ہے اور شیعہ بھی ہے۔ لیکن نہ مجالس میں شرکت کرتے ہیں نہ میلاد کے محافل میں۔ اورہمیں بھی ان مجالس امام حسینؑ اور محافلِ میلاد میں شرکت کرنے سے روکتے ہیں۔ منع کرتے ہیں۔، تو کیا ان کی اجازت کے بغیر ہم جشنِ میلاد اور دیگر مجالس و محافل میں شرکت کر سکتے ہیں؟ اگر ان کی اجازت کے بغیر ہم چلے جائیں تو یہ خطرہ ہو کہ گھر میں لڑائی پڑ جانی ہے۔

میں اپنے وطن سے کافی دور جہاں میرا سال رہنے کا ارادہ تھا، اب تقریباً آٹھ، نو ماہ ہو چکے ہیں۔ ابھی چند دن پہلے میرا ارادہ بدل گیا ہے کہ اس ماہ کی 29 تاریخ کے بعد اپنے وطن واپس جاؤں گا۔ اور آج سے دو دن بعد (24 یا 25 تاریخ کو) میرا ایک اور سفر کا ارادہ ہے اس کی مسافت 44 کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ اس دو دن بعد والے سفر کے سے واپسی کے بعد جو 4 یا 5 دن یہاں رہوں گا تو اس دوران میری نماز قصر ہوگی یا پوری؟

میری بیٹی کے لئے رشتہ آیا ہے۔ ایک سال ہو گیا ہے ساتھ چلتے ہوئے۔ لرکے ملازمت نہیں کر رہا۔ وہ آنلائن بزنس کرنا چاہتا ہے۔ بی ایس کیا ہوا ہے۔ میری بیٹی نے بھی بی ایس کیا ہوا ہے۔ وہ مجھ سے کہتی ہے کہ ہم بازار جا کر کوئی چیز لیتے ہیں تو سو بار دیکھ دیکھ کے لیتے ہیں تو جس کے ساتھ زندگی گزارنی ہو اس کو نہ دیکھا ھو نہ اس سے بات کی ہو تو زندگی کیسے گزار لیں۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا دونوں بچے نکاح سے پہلے آپس میں بات کر سکتے ہیں تاکہ اطمینان ہو جائے۔ بچی ایسی جذباتی بھی نہیں ہے کہ دل پھینک دے۔ اور نہ ہی لڑکا ایسا ہے ماشَآءالله، دونوں سمجھدار ہیں۔ تو کیا ایسا طریقہ کار ہے کہ وہ بات کر سکیں ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔ مہربانی کر کے رہنمائی کیجئے گا۔

7 جمادی الاول کو ہمارے گھر شادی ہو رہی ہے اور 10 جمادی الاول کو اِن شَِآءاللہ ولیمہ ہے۔ اور مہندی اور شادی کے ایام تو نیک ہیں ماشآءاللہ، لیکن 10 جمادی الاول کو ولیمہ دیا جا رہا ہے اس دن کے بارے میں معلومات ملی ہے کہ وہ نحس دن ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا ولیمہ کےلئے بھی نیک و نحس دیکھا جاتا ہے کیا؟ کیا اس دن (ولیمہ کے روز) بھی نیک ہونا چاہیئے؟ مہربانی فرما کر رہنمائی کیجئے گا۔

مرنے والوں کے پیچھے جو ہم کچھ دیتے ہیں تو صدقہ کرنے چاہیئں یا ان کی نیاز کے طور پر دینے چاہیئں۔ مثلا ہم ماہ رمضان المبارک میں کوئی کپڑے کا سوٹ خرید کر اس کے ساتھ فروٹ، دودھ وغیرہ رکھ کر نیاز دے کے کسی غریب کے حوالے کرتے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ مرحوم کو ثواب پہنچانے کےلئے کونسا ایسا طریقہ ہے جس پر عمل کرنے سے اس کو قبر میں زیادہ فائدہ مل سکتا ہے؟ کیا نیاز کی صورت میں دینا چاہیے یا صدقہ وغیرہ؟

ایک عورت ہے جس کو کوئی وقفہ (دو بچوں کے درمیان جو وقفہ ہوتا ہے) مناسب نہیں ہوتا ہو۔ وقفہ کےلئے کوئی بھی انجیکشن لگوائی جاتی ہیں یا کوئی اور طریقہ اپناتے ہیں تو اس کو سردرد ہو جاتی ہے، یا (bleeding) خون آنا شروع ہو جاتاہے، کوئی نہ کوئی سائیڈ ایفیکٹ ہو جاتا ہے. اور بچہ پیدا کرنے کا سلسلہ مکمل بند کرنے کو شوہر راضی نہ ہو تو کیا کرے؟ وسائل بھی اتنے نہ ہوں کہ زیادہ بچے پیدا کر کے آج کے دور میں انہیں پال سکے۔ پلے دور میں لوگ درجن کے حساب سے بچے پیداکر کے پالتے تھے... مہربانی کر کے اسکی وضاحت کے ساتھ کوئی مشورہ دیں۔

نماز کی نیت کے بارے میں پوچھنا تھا مجھے ایک دوست نے بتایا کہ جماعت کے ساتھ نیت کرنا جاںز نہیں ھے( جیسے چار رکعت نماز پڑھتا ھوں عشا پیچھے پیش نماز کے واجب قربتہ الی اللہ) بس دل میں نیت ھو زبان سے کہنا جاںز نہیں ھے اور کیا فرادی نماز کا بھی یہی حکم ھے یا یہ جماعت کے ساتھ مخصوص ھے؟

اگر کسی نے بچپن میں قرآن مجید پڑھنے کی کوشش کی لیکن نہیں سیکھ پایا، لیکن اس کی قرآن مجید کی تلاوت کی خواہش بہت زیادہ ہے۔ چونکہ قرآن نہیں پڑھا ہوا تو اس کی یہ خواہش کیسے پوری ہو سکے گی؟ کیا وہ قرآن مجید کو کھول کر ہر صفحہ پر بسم الله... یا درودِ شریف پڑھ سکتے ہیں؟ کیا ایسا کرنے سے اس کو قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب ملے گا؟

میری بچپن سے عادت تھی کہ سردیوں میں بستر پہ جانے سے پہلے سر میں تیل کا مساج کرواتا تھا، میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں اب رات کو تیل کا مساج کرواتا ہوں تو وضو کے لئے نہانا پڑے گا۔ یہ ممکن نہیں کہ کہ صبح کو سردی میں اٹھ کر نہایا جائے تو ایسے میں اگر مساج کرنا ضروری ہو پھر وضو کیسے کیا جائے۔ تفصیل سے آگاہ فرمائیے گا۔

میں نے روایت میں پڑھا ہے کہ نماز کا دو وقت ہیں ایک اول وقت ینعی فضیلت کا وقت دوسرا قضا تک کا وقت۔ میرا سوال ہے کہ اول اور فضیلت میں کیا فرق ہے جبکہ میں نے ھادی ٹی وی کے پروگرام فقہی مسائل میں آغا شفا نجفی صاحب سے فضیلت کے وقت سنای ہے اور وہ نوٹ بھی کئے ہیں جیسا کہ فجرکے فضیلت کا وقت21 منٹ تک ہے اور مغرب کا 51 منٹ ہے وغیرہ۔ تو کیا اذان کے بعد ان اوقات میں نماز پڑھ لے تو اول وقت کا ثواب ملے گا یا فضیلت کا۔ وضاحت کیجئے گا۔

یہ فرمائیے گا؛ جیسے کہ ائمۂ اطہار علیہم السلام کے اسماء گرامی اگر کاغذ میں لکھے ہوں تو پھر اس کی بے حرمتی کرنا حرام ہے۔ اگر ہم ان اسماء کی شکلیں بگاڑ دیں، جیسے قلم سے لکھا ہوا تھا، مثلاً امام الحسن العسکری۔ اس اسمِ مبارک کی شکل کو قلم سے ہی تھوڑا بگاڑ دے تو وہ نام اب باقی نہیں رہا۔ پھر اس کاغذ کو کوڑے دان میں یا کہیں پھینک دے تو شاید بے حرمتی کےزمرے میں نہ آئے۔ اس حوالے سے کیا رہنمائی کیجئے گا۔

میرے شوہر اور بچوں نے گھر میں بلیاں پال رکھی ہیں، گھر میں کارپیٹ بچھے ہوئے ہیں، تو ان بلیوں کو کارپیٹ سمیت دیگر بستروں پر جانے سے ہمیشہ روکے رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا بلیاں گھر میں رکھنا ٹھیک ہے؟ جب وہ کارپیٹس پر جاتی ہیں تو ان بلیوں کے جسم سے بال گرتے ہیں تو کیا نماز پڑھنے کےلئے و دیگر جگہوں پر بلیاں جاتی ہیں تو ان جگہوں پر نماز پڑھنے کے حوالے سے شرعی حکم بتا دیجئے گا۔ اور اگر یہ بلی برتن میں منہ مار لے تو پھر کیا حکم ہے؟ وضاحت کیجئے گا۔

میں ایک آفس میں کام کرتا ہوں جہاں دن کو سنی بھائیوں کی باجماعت نماز ہوتی ہے، آفس کے اندر ایک مسجد ہے وہاں ان کے ساتھ نماز پڑھنے جاتا ہوں۔ ظہر کی نماز انفرادی پڑھتا ہوں تاہم عصر کی نماز ان کی جماعت ہوتی ہے تو میں بھی ان کے ساتھ جماعت میں شریک ہو جاتا ہوں۔ لیکن نیت انفرادی کرتا ہوں اور اعمال بھی میں خود پڑھتا ہوں۔ یہاں سجدہ گاہ نہیں ہے۔ تو اس حوالے سے کیا حکم ہے؟َ مہربانی ہوگی کوئی حل بتا دیجئے گا۔

اک سوال عرض ے کہ جو پاکستانی حکومت کی طرف سے نئی ہاؤسینگ سکیم آئی ہے جس میں حکومت مکان بنانے کا قرض دے رہی ہے، جو کہ دس یا بیس سال کے اندر قسطوں میں واپس کرنا ہے اور ہر سال 3٪ زیادہ ہوگا یعنی اگر ہم ابھی 42 لاکھ روپے لیتے ہیں تو دس سال بعد ہمیں کوئی 50 لاکھ سے زیادہ دینا ہوگا حکومت کو۔ کیا اس طرح گھر بنانا جائز ہے؟ خاص طور پر ایسے لوگوں کے لئے جن کا کوئی مکان نہ ہو اور کوئی ایسی آمدنی بھی نہ ہو جس سے مستقبل قریب میں گھر بنانا ممکن ہو۔ مہربانی ہوگی

نماز جمعہ کی نیت کس طرح کی جائے؟ فرض سمجھ کر ادا کرے کہ مستحب سمجھ کے پڑھے؟ فرض نماز کی ادائیگی کے وقت جماعت کے دوران پہلی دورکعت میں ماموم قرأت کیسے کرے۔ اور تیسری اور چوتھی رکعتوں میں کیا ذمہ داری ہے ماموم کی؟ ایک نمازی امام کی تیسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو جاتا ہے تو اس کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟ کیا وہ خاموش رہے یا حمد و سورہ کی قرأت کرے یا تسبیحات اربعہ پڑھے؟

چور کی سزا قرآنی تعلیمات کی روشنی میں، ہاتھ کاٹنا ہے، میرے جہاں تک میں جانتا ہواہل سنت علماء چور کے پورے ہاتھ کو کاٹنے کا حکم دیتے ہیں جبکہ ہمارے علماء(اہل تشیع) کہتے ہیں کہ چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی جائیں گی۔ تو اس کی کیا وجہ ہے آغا جان؟ اس کی وضاحت کیجئے گا۔

کبھی کبھار ہم سے یہ سوال ہوتا ہے کہ آپ نماز میں ”إیاك نعبد وإیاك نستعین“ پڑھتے ہیں تو اس کے باوجود بھی تم غیر اللہ سے مدد مانگتے ہیں۔ اس طرح جب ہم “یا علی مدد“ مدد کہتے ہیں تو وہ اسی قرآنی آیت شریفہ کو ہمارے سامنے رکھ کر کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے، تم لوگ شرک کرتے ہو، ۔ تو ان کے لئے کیا جواب دینا چاہئے۔؟

ایک لڑکا کسی لڑکی سے نکاحِ متعہ کرتا ہے لیکن اسکا علم کسی کو نہ ہو اور کچھ وقت بعد ان دونوں کی آپس میں شادی طے ہو جاۓ اور نکاحِ متعہ کی مدت میں ابھی وقت باقی ہو تو ایسی صورت میں جو نکاح ہوگا کیا اس سے پہلے نکاح متعہ ختم کرنا ضروری ہے یا اس کی موجودگی نکامیں جو مولانہ نکاح پڑھواٸیں گے وہ ٹھیک ہوگا؟ اور اگر نکاح متعہ ختم کرنے کے بعد ہی دوسرا نکاح (دائمی) ہو سکتا ہے توکیا نکاح متعہ ختم کرنے کے بعد دائمی نکاح سے پہلے عدت پوری کرنی ہوگی یا متعہ ختم کرنے کے فوراً بعدح دائمی پڑھوایا جا سکتا ہے؟

میں ایک آرمی سے ریٹائرڈ ہوں۔ ریٹائر ہوتے وقت وہاں سے جو مجھے ڈی ایس پی فنڈ (حاضر سروس کے دوران میرے تنخواہ سے جو چند فیصد کاٹا گیا تھا) اور کمپیوڈ ملا تھا، اس پیسے کے خمس، زکواۃ نکال کر اسے قومی بچت (بینک) میں رکھا ہوا ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ مذکورہ جو پیسہ میں نے قومی بچت بینک میں رکھا ہے۔ اور قومی بچت بینک سے جو منافع ملتا ہے۔ اگر ہر ماہ یا چند ماہ، یا سال بعد اس کے منافع کو نکالوں تو کیا اس منافع کو میں کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟ کیا خمس نکالنا پڑے گا یا کیا حکم ہے؟

میرا ایک دوست ہے، وہ شادی شدہ ہے، لیکن اس کی بیوی ہمبستری کی قابل نہیں ہے۔ یعنی جس رات ہمبستری کی جائے تو دوسرے دن وہ چل پھر نہیں سکتی، بہت زیادہ کمزوری کا احساس کرتی ہے۔ ایسی صورت میں اگر یہ مشکل قُبل (اگلے شرمگاہ) میں دخول کی صورت میں ہو تو کیا مرد اپنی بیوی کے دُبر (شرمگاہ کی پچھلی جانب) سے دخول جائز ہوگا؟ نیز یہ کہ کیا حیض و نفاس کے ایام میں مرد بیوی کی شرمگاہ کے پچھلی جانب سے جماع کر سکتا ہے؟

نیند میں جب غسل جنابت واجب واجب ہونے سے جو پھنے ہوئے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں کیا ان کپڑوں کو صرف ناپاک آئی یعنی جہاں جہاں منی لگی ہو اس کو صاف و پاک کرنے کے بعد کیا ان کپڑوں کا پاک کہا جائے گا کیا ان کپڑوں سے واجب عمل جیسے نماز وغیرہ ادا کی جا سکتی ہے کسی مجبوری کے بغیر۔

ایک شخص ہے جو مجبوری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکے اور پورا سال روزہ رکھنا اس کےلئے ممکن نہیں ہوا۔ اور اگلا ماہ مبارک رمضان قریب آگیا تو جو روزوں کے بدلے میں کفارہ دیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک بندہ چاہتا ہے کہ اپنے گاؤں کسی کو پیسے بھجوا دے۔ یا جیسے رمضان المبارک سے پہلے راشن وغیرہ تقسیم ہوتی ہے اس کے ساتھ کفارے کے مد میں دیئے جانے والی چیزیں بھی تقسیم کرنا چاہے کیا یہ ہو سکتا ہے؟ کیونکہ اگر رمضان سے پہلے دے دیں تو جو ایسا ہوتا ہے کہ چیز ہم روزوں کے بدلے میں دیتے ہیں وہ روزے شروع ہونے سے پہلے استعمال ہو جاتی ہے۔

جیسے کہ تین رکعتی نماز کی آخری ایک رکعت میں اور چار رکعتی نمازوں کے آخری دو رکعتوں میں تسبیحاتِ اربعہ پڑھتے ہیں۔ (اور مجتہدین کے فتاوی کے مطابق تسبیحاتِ اربعہ کی جگہ سورہ حمد بھی پڑھ سکتے ہیں) مسئلہ یہ ہے کہ کسی نے مجھے بتایا کہ جب آخری رکعتوں میں اگر تسبیحاتِ اربعہ پڑھے تو ان تسبیحات سے پہلے بسم الله نہیں پڑھتے۔ اور اگر بسم الله پڑھتے ہیں تو پھر سورہ الحمد پڑھے۔ اور تسبیحات اربعہ کے ساتھ بسم الله نہیں پڑھنا چاہیئے۔ اس بارے میں مجھے بتائیے گا کہ کیا یہ درست ہے کہ تسبیحات اربعہ کے ساتھ بسم الله نہیں پڑھنا چاہیئے؟

ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ جس گھر میں کوئی شخص فوت ہو گیا ہو تو اس کی فوتگی سے چالیس دن گزرنے تک کوئی انڈے، مچھلی، کلیجی، اوجڑی وغیر نہیں بنتی۔ تو سوال یہ تھا کہ کیا فوتگی والے گھر میں یہ چیزیں پکا سکتے ہیں؟ کیا ایسی چیزوں کے پکانے اور بنانے میں کوئی شرعا کوئی ممانعت آئی ہے؟

طلاق سے مربوط ایک سوال ہے کہ بیوی کے کہنے پر 2013 میں ان کو طلاق دی گئی۔ پچھلے سال ان کے والد سے پوچھ کر اس خاتون کی پاکیزگی کی حالت میں علامہ صاحب سے طلاق کے صیغے بھی جاری کروائے۔، علامہ صاحب نے دو جاننے والے کوئی آدمیوں کو گواہ کےلئے لانے کا کہا۔ اب سوال یہ ہے کہ ان کے دوست کو میں نہیں جانتا کہ عادل ہے یا نہیں۔ تو کیا ان کی گواہی قبول ہوگی یا نہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اس طلاق کے اور عدت گزارنے کے بعد کیا عورت پوری طرح آزاد ہے کہ وہ جہاں بھی چاہے شادی کر لے؟

مولانا صاحب، آج کل شادیوں کے دعوتنامے بہت مل رہے ہیں، جہاں پہ بے پردگی اور میوزِک کی بھرمار ہے۔ اور دوسری طرف دعوت قریبی رشتے داروں کی جانب سے آتی ہے۔ ایسے بھائی بہنوں کی دعوت کو مسترد کروں تو قطع رحم کا خیال زہن میں آتا ہے۔ میرا سوال ہے کہ ایسے دو راہے پر میرا کیا فرض بنتا ہے؟

میری بیٹی ہے جس کی عمر 2 سال ہے۔ اور جب میں تلاوت قرآن پاک کے لئے بیٹھتا ہوں تو وہ بھی پاس بیٹھ جاتی ہے اور قرآن پاک کے الفاظ پہ انگلی پھیرتی ہے۔ تو کیا اس کا ایسا کرنا گناہ تو نہیں ہوگا بنا وضو کے؟ یا ہمیں تو گناہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اس کا وضو نہیں ہے۔؟

ہمارے گھر میں جو پانی آتا ہے وہ بہت زیادہ مٹیلا آتا ہے۔ تو اسے صاف کرنے کی بہت کوشش کی ہے، پھر بھی وہ صاف نہیں ہو رہا ہے۔ تو ہم وضو، غسل وغیرہ کےلئے اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ کیا یہ پانی مضاف کہا جائے گا اور وضو غسل نہیں ہو سکے گا یا یہ مطلق شمار کیا جائے گا؟ کیا معیار ہے؟ مہربانی فرما کر اس کی تفصیل بتا دیں۔

ایک سال پہلے میاں بیوی عمرہ کرنے گئے تھے۔ تو انہیں اس چیز کا علم نہیں تھا کہ انہیں طوافِ نسآء بھی کرنا ہے، اور وہ طوافِ نسآء کیئے بغیر واپس آگئے۔ تو اب انہیں مسئلے کا علم ہوا تو وہ چاہتے ہیں کہ ان کی نیابت میں تیسرے کسی شخص سے طواف النسآء کرایا جا ئے۔ تو برائے مہربانی نیابت کا طریقہ کار بیان فرمائیں۔ اور کیا مرد و عورت دونوں کےلئے الگ الگ نائب مقرر کرنا پڑے گا یا ایک نائب دونوں کی جانب سے طواف کر سکتے ہیں؟

سونے کے زیورات جیسے انگوٹھی، لاکٹ وغیرہ جو خواتین پہنتی ہیں، ایسے بعض زیورات پہ آیة الکرسی یا مقدس اسماء لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ تو کیا واشرومز استعمال کرتے وقت یا غسل کرتے وقت ان زیورات کو اتارنا چاہئے یا اتارے بغیر واشروم جا سکتے ہیں۔؟ مہربانی فرما کے اس بارے میں شرعی احکام سے آگاہ فرمائیں۔

مولانا صاحب، میرا سوال ہے کہ خودکُشی حرام ہے لیکن لوگ کرتے ہیں۔ اور الله تعالیٰ ج نے فرمایا ہے کہ موت کا دن میں نے مقرّر کر دیا ہے۔ تو جب ہر بندے کی موت اللہ نے لکھی ہے کہ کیسے ہونی ہے تو خودکُشی کرنے والے کی موت بھی اللہ نے لکھی ہوئی تھی، تبھی وہ خود کشی کے ذریعے مر گیا۔ یہ سوال بہت پریشان کرتا ہے۔ مہربانی کر کے آپ مجھے سمجھا دیں۔

ہمارے ابو (والد محترم) مرحوم ہو چکے ہیں۔ (الله ان کی مغفرت فرمائے۔) ان کی اولاد میں بہنیں ہی ہیں۔ تو کیا ہم بہنیں مل کے ابو کی قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟ ایسا تو نہیں ہے کہ اگر ہماری بھی قضا نمازیں بھی ہوں، تو ہم ابو کی قضا نمازیں نہیں پڑھ سکتے جب تک ہماری اپنی قضا نمازیں پوری نہ ہوں۔؟

اگر ایک خاتون کے 3 بچے آپریشن سے ہو چکے ہوں اور پھر وہ حاملہ ہو جائے اور ماہر ڈکٹر کی رائے کے مطابق وہ حمل اسکی صحت کیلئے ناقابل برداشت اور حرج کا باعث ہو تو کیا روح داخل ہونے سے پہلے اسقاط کروا سکتے ہیں؟ اور یہ بھی بتا دیجئے گا کہ اسقاط حمل پر جو کفارہ / دیت ہے اس کی کیا تفصیل ہے؟

اگر کسی شیعہ لڑکی کی شادی اہلسنت لڑکے کے ساتھ ہو جائے۔ پھر وہ اس کو تمام شرائط کے ساتھ پیپر پہ لکھوا کے طلاق بھجوا دے تو کیا اس شیعہ لڑکی کےلئے یہی طلاق کافی ہوگی یا اپنے فقہ کے مطابق طلاق کا صیغہ جاری کروانی پڑے گی؟ اور اس کی عدتِ طلاق کب سے شروع ہوگی؟ (شوہر کی طرف سے طلاق نامہ ملنے سے یا اپنے فقہ کے ذریعے طلاق جاری ہونے کے بعد سے؟)

اگلے ماہ کے شروع میں ہمارے گھر شادی ہو رہی ہے۔ لڑکی والے شہر سے باہر کسی جگہ سے آرہے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا ایک ہی مولانا سے دونوں کی نیابت و وکالت میں نکاح پڑھوا سکتے ہیں یا دونوں کو الگ الگ (لڑکی کی طرف سے الگ مولانا اور لڑکے کی طرف سے الگ) بُلوانے پڑیں گے؟ مہربانی فرما کر جلدی اس مسئلے کا جواب دیجئے۔

ہمارے گاؤں میں تو بعض سادات جن کو میں جانتا ہوں وہ مالدار ہیں۔ ان کو تو خمس نہیں دے سکتے۔ لیکن دوسرے سادات کے بارے میں میں نہیں جانتا کہ کون سید ہے اور کون نہیں۔ کیا وہ حقدار ہیں یا نہیں۔ یہ نہیں معلوم مجھے۔ تو کیا میں خمس کی مد میں نکالی گئی رقم یا مال کا حصہ پورا اپنے رشتہ دار حقداروں میں تقسیم کر سکتا ہوں؟ ایسی صورت حال میں میری کیا ذمہ داری ہے؟

بیمہ (انشورنس) کی مد میں جو رقم ہر سال انشورنس کمپنی کو جمع کی جاتی ہے وہ عام طور پر آدمی کی بچت حساب ہوتی ہے۔ لیکن اگر ایک شخص بیمہ کی مد میں جو رقم جمع کرتا ہے وہ اس کی بچت نہ شمار نہ ہو بلکہ اس کے سالانہ مصرف کہا جائے تو اس سالانہ انشورنس کمپنی کو جمع کی جانے والی رقم پر خمس لگتا ہے یا نہیں؟

بعض طلاب کسی ایک شہر میں ایک مدت تک مقیم ہیں، اور اس دوران وہ اس شہر میں پورا ہفتہ نہیں رہتے، بلکہ وہ ہر ہفتے میں تین دن اسی شہر میں رہتے ہیں اور چار دن دوسرے شہر میں۔ اور یہی طریقہ اس پوری مدت میں ان کا معمول بنا ہوا ہے۔ تو ان دونوں شہروں میں قصر و تمام کے لحاظ سے ان طلاب کے نماز و روزے کا کیا حکم ہے؟

میرے مثانے میں تھوڑا مسئلہ ہےتو جب بھی وضو کرنے کی غرض سے استنجا کرتا ہوں، تو اس کے بعد مجھے شک پڑتا ہے کہ پیشاب کا کوئی قطرہ میرے کپڑے یا بدن پر لگا ہے۔ تو کیا اس سے وہ کپڑا یا بدن ناپاک ہو جاتا ہے اور نماز کےلئے مجھے بدن دھونا یا کپڑے بدلنا چاہئے یا اسی حالت میں نماز پڑھ سکوں گا؟

قرآن مجید میں ارشاد بارئ تعالیٰ ج ہے: ۱: "یقینا تم مردوں کو نہیں سُنا سکتے" (نمل/۸۰) ۲: "آپ ان کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں۔" (فاطر/۲۲) ۳: "مردہ ہیں زندہ نہیں، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ دوبارہ زندہ کر کے کب اٹھائے جائیں گے۔" (نحل/۲۱) سوال یہ ہے: قبرستان میں زیارتِ اہلِ قبور کیوں پڑھتے ہیں؟ جبکہ وہ سن نہیں سکتے اور سمجھ بھی نہیں سکتے۔ اس زیارت کا کیا فائدہ ہوگا مردوں کو؟ مہربانی کر کے سمجھا دیں۔ شکریہ

قرآن مجید میں ارشاد بارئ تعالیٰ ج ہے: ۱: "یقینا تم مردوں کو نہیں سُنا سکتے" (نمل/۸۰) ۲: "آپ ان کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں۔" (فاطر/۲۲) ۳: "مردہ ہیں زندہ نہیں، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ دوبارہ زندہ کر کے کب اٹھائے جائیں گے۔" (نحل/۲۱) ان آیات مجیدہ کی کے روشنی میں یہ سوال ہے کہ تلقین کیوں پڑھتے ہیں "اِسمَع، اِفھَم" سُن اور سمجھ کہہ کر؟

اگر ایک انسان نے اپنی بیوی کو ۲۰۱۴ میں طلاق دی ہے، پہلے کورت کے زریعے طلاق ہوئی تھی، پھر اس شخص نے اس طلاق کی اجازت دے دی تھی۔ اس طلاق کے بعد وہ شخص مسقط چلا گیا تھا۔ وہاں کچھ عرصہ وہ رہا ہے اور اس کا اپنی بیوی (مطلقہ) کے ساتھ رابطہ بھی تھا۔ ابھی وہ واپس آرہا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ دوبارہ وہ نکاح کر لے۔ کیا یہ ممکن ہے؟ رہنمائی فرمائیے گا۔

قضا نمازوں کا طریقہ کار کیا ہے؟ مثلاً کوئی وقت خاص معین ہے یا نہیں؟ اگر انسان ایک دن کی یا دو دن کی قضا نمازیں ایک دن میں پڑھنا چاہے تو کیا اقامت ہر نماز سے پہلے پڑھے یا ایک ہی اقامت کافی ہے؟ اس کے علاوہ ترتیب کے بارے میں بتائیے گا کہ کیا ظہر سے شروع کر کے فجر پہ ایک دن کی قضا نماز کا اختتام کریں گے یا فجر سے شروع کر کے عشا تک نماز پنجگانہ مکمل کرے . . . . .؟

اگر کسی کو کفارے کے دو مہینے روزے رکھنے ہوں توکیا مہینے کا حساب اسلامی (ہجری قمری) کیلینڈر کے مطابق ہوگا؟ اور یہ بھی کہ کیا مہینے کی ابتدا سے روزہ رکھنے کا آغاز کرنا چاہیئے یا درمیانِ ماہ کسی بھی تاریخ سے شروع کیا جا سکتا ہے؟ برائے مہربانی اس کے جواب سے آگاہ فرمائیں۔ جزاڪ الله!

جناب، میں آیۃاللہ سیستانی کا مقلد ہوں، مثلا بعض مومنین ہمیں دینی کتابیں یا سجدہ گاہ وغیرہ خرید کر دیں، اور پیش نماز جا کر مومنین کی ضروت کے مطابق کتابیں وغیرہ خرید کر لے آتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پیش نماز کاروبار کی نیت اور ارادے سے متعلقہ ضروری کتابوں وغیرہ کی قیمت سے زیادہ رقم مومنین سے وصول کر سکتا ہے؟

, جناب میں یہ پوچھنا چاھتی ھوں کہ کیا یہ امر باالمعروف اپنی اولاد بیوی اور چھوٹے بھن بھای پر بھی واجب ھوتا مثلا والدین کا حکم اولاد نہ مانے یا والدین سے بد تمزی کریں یا کوی ایسا کام کریں جو گھر کیلے اور اسکے اپنے لۓ نقصان دہ ھے یا بیوی اپنے شوھر کی اجازت کے بغیر گھر سے باھر چلی جاے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Assalamunalaikum. How can muslim live in harmony with the people who are not of the followers of the books. Since we are not allowed to eat from their hand, they are treated as najas, when they touch us with wet hand we also become najas, sometimes some na mahrem girls bring forward thier hands to handshake with us. But we are prohibited to do so. And when we deny them. This is embarrassing for the other. How in such ristrictions we can live in harmony with these people.

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ یاعلی مدد آغا صاحب ایک شخص نے مرغی کا گوشت بغیر دھوئے فریزر میں رکھا دوسرے دن اسی طرح خون جمع ہوا اور بغیر دھوئے پکا کر مجلس کے بعد مومنین کو کھلادیا آغا صاحب کیا یہ کھانا حرام تو نہیں تھا جس میں فالتو خون بھی شامل تھا جو اس میں سے نکلا ہوا تھا

سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ یاعلی مدد ۔ آغا صاحب مینے ایک مولاناصاحب سے سنا ہے کہ جس عالم کی تقلید میں ہوتے ہیں اگر وہ دنیا سے چلے جائیں تو فوری طور پر اگلے عالم کی تقلید کرنی ہوتی ہے اور ان کا پہلے سے پتہ ہوناچاہیئے کیا یہ صحیح ہے ۔ تو آغا صاحب ایسی صورت میں ہمیں کیسے معلوم کہ کس کی تقلید کرنی ہے شکریہ

میرا سوال یہ ہے کہ میں اس وقت نجف اشرف میں ہوں میرے ساتھ ماہواری کا مسئلہ ہو گیا ہے۔ کل ہم نے مسجد سہلہ جانا ہے اور وہاں سے کربلا جانا ہے اور اس حالت میں مسجد جانا منع ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے بتا دیں کہ کیا کروں؟ کیا حالتِ مجبوری میں مسجد کے صحن میں بیٹھا جا سکتا ہے؟

سلام علیکم، مولانا صاحب، میری جاب (نوکری) ہے۔ اور تنخواہ 32000/ روپے ہے اور گھریلو اخراجات میں سارے پیسے استعمال ہو جاتے ہیں۔ اور کسی اہم کام کے لیے زبردستی بچت کرنی پڑتی ہے تو کیا ایسی حالت میں مجھ پہ خمس اور زکواۃ واجب ہے؟ اور بچت کی رقم جو بھائی کی مدد کے لیے اکٹھی کرنی ہے تو اس پہ بھی خمس کا کیا حکم ہے؟ اور خمس کس کو دیا جا سکتا ہے؟ مہربانی فرما کر وضاحت کیجیے گا۔ میرے پاس ٹی وی سہولت نہیں ہے تاکہ ٹی وی پر سے آپ کے فقہی احکام کا پروگرام استفادہ کروں۔

Question: am aware of the fact that Aqa Sistani does not allow marriage (permanent or temporary) with a non independent and virgin girl without the consent of Wali (father/grandfather) of the girl however i heard that this is not a fatwa by Aqa and is just his opinion based of ETIYAAT E WAJIB and as we all now if it is "Etiyaat" then we can certainly refer to another Marja for that ruling. Now, i need to know the following based on above facts: 1-Whether if above statememt is true or not that this is not a fatwa by Aqs Sistani and is based on Ehtiyaat e wajib only? 2-Once if it is proved that point number 1 is valid then i will ask further questions to take this conversation to the next level but if it is confirmed that Aqa has his own fatwa on this and not opinion based on EHTIYAAT then this conversation will end right here.

alam ..Muja ap sa aik masala pouchna ha..mari shadi 2007 mia hoi.2008 mia Mara bata hoya.. 2009 mia Mara husband na Muja mar k gur sa nikal diya or dosri shadi kr li..case chalta raha 2012 mia muja divorce da di court mia..2014 mia us ki dosri bewi chor k chali gi..tu us na family mia kaha k humri shia wali divorce nahi hoi.or phir patch up kr lia..ab humri life mia sakon nahi..mia na apni syed shia friend sa discuss kiya tu us na batiya k humri divorce ho gi thi per complete hona k.lia sega Jari kerwana tha..us na bola k tumra husband na jhoat bol k tuma sath raka hoya..2 witness k samna divorce da tu molna ko divorce paper show kr k sega jari kerwana perta ha.mia pershan ho k us k sath jo rah ri ho jo haram ha kiya?

Sab Zakreen parte hain aur kitabon main likha hai k jab 313 sache Momneen ki taadad poori ho jaegi tu Maula Zahoor farmaenge. Deen mukammal hone k cheh dahayun k baad 72 jan nisaron ne Karbala saja lee aur Moula Hussain ne Deen Haq ko mitne se bacha liya. Magar aaj pandra sou saalon k baad bhi 313 Momneen tayar nahin ho sake k Aaqa Ka zahoor ho jae. Tu kia ham ye samjhen k Zahoor ko logon ne rok rakha hai. Kia ye baat boseeda nahin lagti. Mera khayaal hai k jis tarha hamen Qayamat ka nahin maloom k kab aegi sawe is k k jab Allah chahe ga. Ye jaise taqdeer hamain nahin maloom k hamari taqdeer main aage kia likha hai ye tu sirf Allah janta hai isi tarha Imam e Zaana A.S ka zahoor bhi bas Allah k hukm se hi ho ga. Hamara kam tu bas Deene haq pe chalne ki puri koshish karte rahna hai. Zahoore Imam Allah par chor k bohat saari aur bhi baaten hain masael ke ambaar hain jis par tawajjo deni ki zaroorat hai. ( Muaashrati masael hain, Maeeshati massael hain, Taalemi masaael hain jis main deeni aur jadeed taleem, Sahat k masaael hain, Kirdaar saazi aur insaan sazi ki simt main kam karne ki zaroorat hai jahan be shumar massael ka sama hai. Hamare har aalim ko aur har zakir ko koi na koi job zaroor karni chaheye. Jaise woh clerk, doctor, engineer, accountant, lawyer, tailor, painter, teacher, ya teejaarat kar sakta hai. Jaise koi khajoor beche ya carpenter ka kaam kare ya truck chalae ya hasbe istetaat chahe tu bara karobaar kare. Magar apna rizq sir deen se wabasta kar lena theek nahin. Is par sab ko sochna chahe aur ek inqilaab lane ki zaroorat hai.

Khums k bare main sawaal hai k khums jangon main hasil shuda maale ghaneemat per Anhazrat SAWW ne panchwaan hissa khums ada karne ka hukm diya tha aur jo maale ghaneemat pate the wo ada bhi karte the. Lekin aaj jbke jange nahin hoti hain aur na maal ghaneemat milta hai tab bhi har aadmi per saal k akhir main tamaam ikhraajat ke baad bach jane wale paise per 20% khums ada kia jata hai. Kia Madine ki hukumat main Rasool Allah saww ne male ghaneemat k ilawa bachat per 20% khums sab par lagoo kar dia tha. Is k bare main zara irshaad farma den. Ans:

1.Khums Khums k bare main sawaal hai k khums jangon main hasil shuda maale ghaneemat per Anhazrat SAWW ne panchwaan hissa khums ada karne ka hukm diya tha aur jo maale ghaneemat pate the wo ada bhi karte the. Lekin aaj jbke jange nahin hoti hain aur na maal ghaneemat milta hai tab bhi har aadmi per saal k akhir main tamaam ikhraajat ke baad bach jane wale paise per 20% khums ada kia jata hai. Kia Madine ki hukumat main Rasool Allah saww ne male ghaneemat k ilawa bachat per 20% khums sab par lagoo kar dia tha. Is k bare main zara irshaad farma den.

۔ 1 اگر ہم احرام فیصل آباد باندھ لین اور نیت جدہ ایئر پورٹ پر کرلیں نذر مان کر پی آی اے مین سوار ہو تو کوئی حرض تو نہین ہے۔ اگر ہم کو راتوں رات مکہ پہنچ جائین تو پھر تو دم نہین ہے نہ۔ باقی میری بیگم بھی میرے ساتھ ہوگی کیا اس کو بھی چھت والی بس مین سفر کی اجازت ہے یا نہین یعنی کیا 2: اگر ہم بس میں احرام باندھیں مکہ پہنچنے سے پہلے سورج طلوع ہو جاٗے تو کیا یہ ٹھیک ہے ۳: کچھ دوست حدود کعبہ میں لبیک یا امام زمانہ یا لبیک یا حسین کا نعرہ لگا دیتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے؟ ۴:جب ہم مدینہ سے واپس مکہ ایں گے تو مسجد شجرہ سے دوبارہ احرام باندھیں گے اگر چہ ہمارا یہ عمرہ رجاے مطلوب کی نیت سے ہوگا کیونکہ ایک ہی چاند میں دوسرا عمرہ ہوگا ۔دوپہر کے وقت مدینہ سے سے بس نہیں ملتی لھذا ہم حالت احرام مٰن ہی بند بس پر سفر کرنا ہوگا تو کیا اس کا بھی دم ہوگا ۔اس سے پچنے کا کیا طریقہ ہے؟ ۵: حالت احرام میں شیشہ دیکھنا جاٗئز نہیں لیکن کچھ دوست حالت احرام میں سلفی بناتے ہیں کیا درست ہئ؟

1. What are rulings of Khums? Suppose I have 100 rupees in saving so should I pay 5 rupees Khums according to 5% or 20 rupees according to 5th part. 2. If during prayer I forgot is it third rakat or fourth? Then what are rulings for completion of prayer. 3. What are legal obligations of oral sex with wife. What is allowed in oral sex with wife and what is not allowed? 4. My friend loves a widow. The widow has two daughters. The widow is not ready to marry but she is ready for Nikah Muttah. My friend wants to know either we can recite the Nikah Segha byself without any Molana and evidence. Means without Gawah. Is it allowed or not?

اگر کسی خاندان کے فرد کو (Leprosy) یعنی جذام ہو گئی ہے تو اس کے گھر والوں کے لیے کیا حکم ہے اک ساتھ رہنے کے متعلق؟ کیونکہ ہم نے سنا تھا کہ امام کی حدیث ہے کہ اگر تم کسی انسان کو اس بیماری میں مبتلا دیکھو تو ایسے دور ہو جاؤ جیسے کہ شیر دیکھ لیا ہو۔ اور دوسرا یہ ہے کہ واٹر پارک جانے کے متعلق کیا حکم ہے؟ جیسے کہ وہاں غیر اخلاقی لباس میں لوگ ہوتے ہیں اور ہم کو اپنے جوان بچوں کو لے جانا ہے؟ لڑکیاں نہیں، صرف ہمارے لڑکے۔

جناب، مجھے حجاب کے بارے میں بتائیے کہ حجاب کا مطلب صرف سر کو چھپانا ہے یا چہرے کو بھی چھپانا ہے؟ اسلام میں کیا ضروری ہے؟ چہرہ بھی چھپانا ضروری ہے یا صرف سر کو؟ میں جب مارکیٹ یا سکول جاتی ہوں تو چہرہ بھی چھپاتی ہوں اور جب کسی شادی یا اس جیسے دیگر پروگرام میں جاتی ہوں تو صرف سر کے اوپر پہنتی ہوں۔۔۔ مجھے بتائیے گا کہ کونسا درست ہے۔

"سوال: کرایہ دار مکان مالک کو ڈپوزٹ کے طور پر، جو پیسا دیتا ہے کیا اس پر خمس واجب ہے؟ اور کیا مکان مالک کو کرایہ دار سے ملنے والے ڈپوزٹ کی رقم کا خمس دینا واجب ہے؟ جواب: کرایہ دار جب پیسا واپس لے تو خمس واجب ہے،لیکن مالک مکان پر خمس واجب نہیں ہے۔ اس مسلے میں اگر کرایہ دار 2 ماہ میں پیسے واپس لے تو بھی خمس واجب ہے یا ایک سال کے بعد?"

1. "wazo krty howey agr wash baisan se cheintein kpron pe par jaein to kia wo cheintein na pak hn?r libaas ko namaz prhny se pehly dhona ya badlna zarori he k ni....? 2. agr baramda jis mn dhoop ni parti r oska farsh kachi mitti ka ho r chota bacha 2 3sal ka pishaab kr de.r zameen jazab kr jaey r boo b na aey jb k whan dhop ni parti to kia os jagga pe musalah bichaa k namaz parhi ja skti he ya wo jaga pak ni? 3. kia hath dhoty howey bismilah parhy bgair hath pak ni hoty.mn ne aksar khawteen ko khany peeny k bartano ko dhoty howy zor zor se kalma prhty daikha he.kia kalma prhy bagair sirf pani se dhony se hath ya bartan ya nijas kapry pak ni hoty. 4. agr kisi bartan ko kutta monh laga jaey to os ko kitni dafa dhony se wo pak ho ga? 5. aksar gaaon mn chon k khuly sehen hoty hn to kutty wagairA sehen se guzar jaty hn.kia sirf kutty k guzarny se jaga napak ho jati he?"

میں جوائنٹ فیملی (مشترکہ خاندان) میں رہتا ہوں۔ میری پریشانی یہ ہے کہ میں علیٰحدہ ہونا چاہتا ہوں۔ جوائنٹ فیملی میں میری امی، ابو اور دو بہنیں رہتی ہیں۔ اور ایک بھائی ہے جو باہر رہتا ہے۔ اور گھر کا ماحول ہر وقت بہنوں کی وجہ سے تناؤ رہتا ہے اور امی بھی ان کی مانتی ہے اور ان کی سائیڈ لیتی ہیں۔ مہربانی فرما کر مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟

اگر کسی نے شعبان کی 30 تاریخ کو شعبان کی نیت سے روزہ رکھا ہو اور رمضان کا مہینہ گزر جانے کے بعد یہ معلوم ہو کہ وہ شعبان کی 30 نہیں بلکہ رمضان کی پہلی تاریخ تھی تو کیا وہ اس روزے کو رمضان کا روزہ شمار کر سکتا ہے یا اس کو ایک قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ اور کیا اس کا کوئی کفارہ بھی ہوگا؟