آغا صاحب، میرا ارادہ ہے کہ اپنے علاقہ/وطن سے دور کسی جگہ جاکر ایک یا دو سال یا زیادہ عرصہ گزارنے کا۔ اب میں اسی ارادہ سے نکلتا ہوں لیکن نکلتے وقت میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ اس جگہ پانچ چھ دن گزار کر ایک ضروری کام کے سلسلے میں واپس اپنے گھر آؤں گا۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ جوپہلے پانچ چھ دن میں اس جگہ گزار کر واپس اپنے وطن آتا ہوں، ان ایام میں میری نماز/روزہ قصر ہونگے یا پورے؟ مہربانی فرمایئے گا۔

دوسری جگہ جہاں آپ کا زیادہ وقت رہنے کا ارادہ ہے وہاں آپ کا جو سب سے پہلے والا چند آیام جو دس دن سے کم ہے، میں آپ کو نماز قصر پڑھنا ہوگی۔ کیونکہ آپ کی نیت سرے سے ہی دس دن سے کم وقت وہاں رہنے کا ارادہ ہے، اس لئے پہلا پان یا چھ دن وہاں پر آپ قصر پڑھیں گے۔