ہماری امام بارگاہ کی عمارت کے باہر امام بارگاہ کے لیے مختص دس پندرہ مرلہ زمیں خالی پڑی ہوئی ہیں، اس خالی زمین پر محلے کے لڑکے کھیلتے ہیں تو کیا یہ کھیلنا جائز ہے؟ امام بارگاہ کی زمین کے اوپر کرکٹ وغیرہ کھیل سکتے ہیں؟

اگر امام بارگاہ کے گراؤنڈ یا دالان میں کھیلنے سے امام بارگاہ کے تقدس پامال ہو یا احترام کا مسئلہ درپیش ہو تو نہیں کھیلنا چاہیے۔