اگر کوئی مسافرت میں ہو اور اس کا فریضہ نماز قصر پڑھنا ہو لیکن اس سے نمازقضا ہوگئی یعنی اس نے وقت پر نماز ادا نہیں کی، اب جب کہ وہ اپنے گھر میں واپس پہنچے ہیں اور اس قصر نماز کی قضا بجا لانا چاہتے ہیں تو کیا وہ قضا پڑھتے ہوئے قصر والی نماز پڑھیں گے یا پوری؟

جب نماز قضا ہو رہی ہو اس وقت جو فریضہ ہو اسی حساب سے پڑھیں گے، یعنی قضا ہوتے وقت اگر وہ اپنے گھر میں تھا اور اب وہ سفر میں ہے اور اس قضا شدہ نماز کو بجالانا چاہتا ہے تو اسے چاہیئے اگر چہ وہ سفر کی حالت میں ہے لیکن اس نماز کی قضا بجالاتے ہوئے تمام پڑھیں گے۔ اسی طرح سفر کی حالت میں کوئی چار رکعتی نماز قضا ہو گئی ہے اب وہ اپنے گھر میں اسے بجا لانا چاہتے ہیں تو اسے چاہیئے کہ وہ دو رکعتی پڑھیں یعنی قصر کے حساب سے بجالائیں۔ (جیسے قضا ہوئی ہے ویسے بجا لائی جائیں گی۔)