ایک گھر میں پانچ افراد ہیں جن میں سے دو روزے دار ہیں باقی نہیں، تو فطرانہ پانچ افراد کا دینا ہوگا یا دو افراد کا؟ وضاحت فرمائیں۔ شکریہ

عید الفطر کی (چاند) رات غروب آفتاب کے وقت جو شخص بالغ اور عاقل ہو اور فقیر یا کسی دوسرے کا غلام نہ ہو، ضروری ہے کہ اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے جو اس کے ہاں کھانا کھاتے ہوں (چاہے روزہ رکھنے والے ہوں یا نہیں۔ چاہے گھر کے افراد ہوں یا چاند رات کو اس کے ہاں مہمان بنا ہو اور کھانا کھانے والا شمار ہو) ہر شخص کے لیے تقریباً تین کلو(گندم یا آٹا، یا چاول، یا کھجوروغیرہ) مستحق شخص کو دے اور اگر ان کے بجائے ان کی قیمت نقد پیسے کی شکل میں دینا چاہے تب بھی صحیح ہے۔