میرے شوہر پر سخت جادو کے اثرات ہیں اور وہ چار قل اور آیۃ الکرسی پڑتے ہیں توتھوڑی دیر ٹھیک ہو جاتا ہے پھر جادو کا اثر ہونے لگتا ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے کوئی ورد یا وظیفہ بتا دیں۔ شکریہ

زیادہ سے زیادہ ”مَاشَآءاللہ لَا حَولَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ“ ، آیۃ الکرسی اور سورتین معوذتین (سورہ فلق اور سورہ ناس) کی تلاوت وہ (آپ کی شوہر خود بھی) کریں اور آپ بھی مذکورہ دعا اور آیات کی تلاوت کر کے ان پر دم بھی کریں۔ اِن شَآءاللہ