اگر سجدہ میں ذکر سجدہ کے علاؤہ کوئی دوسرا زکر بھول کر پڑھ لیں تو کیا حکم ہے؟

نماز کے سجدے میں کوئی بھی ذکر پڑھ سکتے ہیں۔ اور بہتر ہے کہ اختیاری حالت میں سجدے میں تین مرتبہ " سُبْحانَ اللهِ " یا ایک مرتبہ "سُبْحانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی وَبِحَمْدِهِ " کہے گرچہ ہر وہ ذکر کہنا جس میں خداوند متعال کی تعظیم اور تمجید ہو کافی ہے لیکن احتیاط واجب کی بنا پر اسی مقدار میں ہو مثلاً تین مرتبہ "الْحَمْدُ ‌لِلّهِ " یا تین مرتبہ "اللهُ أَكْبَرُ" کہے۔ لیکن دوسرے اذکار کا پڑھنا جیسے صلوات ، دعا اپنے یا مؤمنین کے لیے خداوند متعال(ج) سے حاجت کا طلب کرنا سجدے کے واجب ذکر کے عنوان سے کافی نہیں ہے اور جو شخص "سُبْحانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی" کو صحیح طور پر ادا نہیں کر سکتا تو لازم ہے کہ دوسرے ذکر جیسے تین مرتبہ "سُبْحانَ اللهِ" کہے۔