یہ جو بینک لیز پہ گاڑیاں وغیر دیتے ہیں، ڈاؤن پیمنٹ لے لیتے ہیں ، ڈاؤن پیمنٹ لینے کے بعد وہ جو قسطیں ہوتی ہیں وہ قسط وار ادا کر دینی ہوتی ہیں۔ وہ دیتے رہیں، اور جب آپ ساری قسطین ادا کر دیں تو وہ گاڑی آپ کے نام پر رجسٹر کروا دیتے ہیں۔ اس دوران گاڑی آپ کے قبضے میں دے چکے ہوتے ہیں اور گاڑی آپ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ تو سوال یہ ہے میرا کہ کیا اس طرح گاڑی لینے کے سلسلے میں اسلام اجازت دیتا ہے کیا؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

قسطوں پہ گاڑی لینے میں (جیسے آپ نے سوال میں پوچھا) کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ قسطیں لیتے رہیں اور گاڑی آپ کے حوالے نہ کرے۔ جب ساری قسطیں ادا ہو جائیں تب وہ گاڑی دیں گے آپ کو، تو اس میں اشکال ہے۔ لیکن جیسے آپ نے کہا کہ وہ گاڑی ہمارے حوالے کر دیتے ہیں اور قسطوں کی مکمل ادائیگی کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن آپ کے نام کروا دیتے ہیں۔ تو اس طرح گاڑی لینا جائز ہے۔