ایک لڑکا اور لڑکی ہے جو دونوں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھتے ہیں تو کیا ان دونوں کا نکاح اہل سنت کے فقہ کے مطابق ہو جائے گا؟

فقہ جعفریہ کے ہاں نکاح میں ایجاب اور قبول شرط ہے۔ لڑکی کی طرف سے ایجاب اور مرد کی جانب سے قبول ہو۔ یہ نکاح پڑھنے والا کسی بھی مسلک کا عالم ہو وہ نکاح کے شرائط کے مطابق نکاح کا صیغہ پڑھے تو نکاح درست ہے۔ سنیوں والا نکاح یا شیعوں والا نکاح نہیں کہا جائے گا۔ اگر ہمارے فقہ میں جو نکاح کے شرائط ہے اس کے مطابق نکاح کا صیغہ پڑھا گیا ہو یا پڑھا جائے تو وہ نکاح واقع ہے اور درست ہے۔ ورنہ چاہے وہ ایک شیعہ مولوی پڑھے اور غلط نکاح پڑھے یا شرائط نکاح کا خیال نہ رکھے تو وہ نکاح بھی باطل ہے۔