ایک بیٹی اپنے والد کا کس حد تک خیال رکھ سکتی ہے؟ اگر وہ بیمار ہوں اور ڈائپر وغیرہ بھی چینج کروانا ہوتو؟

اگر آپ کے والدی کی بیوی (آپ کی والدہ یا کوئی اور) موجود ہوں تو وہ ڈائپر وغیرہ جیسے کام میں آپ کے والد کی مدد وہ کرے گی۔ اگر ان کی کوئی اہلیہ نہیں ہے تو بیٹا موجود ہے تو بہتر ہے کہ وہ ان کی خدمت کرے۔ اور ضروریات کا خیال رکھے۔ اگر ایسا کوئی بھی نہیں ہے اور بیٹی کے پاس اتنی وسعت ہو باپ کی مذکوہ خدمت کے لیے ایک لڑکے کو ملازمت پر رکھ سکتی ہو تو وہ بہتر ہے۔ بصورت دیگر بیٹی کی ہی ذمہ داری ہے کہ وہ باپ کی خدمت بلا واسطہ کرے۔