ایام فاطمیہ (س) میں کیا ہم شاپینگ کر سکتے ہیں۔ جیسے شادی کے ضروری سامان کی خریداری کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یعنی تیرہ جمادی الاولیٰ اور تین جمادی الثانی (جو کہ مخصوص شہادت کی تاریخ ہے) کے علاوہ باقی جو ایامِ فاطمیہ کی مناسب سے ہم مناتے ہیں ان میں ہم شادی یا دیگر خوشی کے محافل وغیرہ کے لیے شاپینگ وغیرہ کرسکتے ہیں؟
کسی بھی جائز مقصد کے لیے خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں ان ایام میں کوئی خوشی کے محافل سجانا مناسب نہیں ہے۔ باقی خریداری کسی بھی قسم کی ہو، کر سکتے ہیں۔