اگر عصر کے وقت غسل جنابت بجالائے تو کیا اسی پہ مغربین کی نماز بھی پڑھ سکتے ہیں؟ یا مغربین کے لیے الگ وضو کرنا پڑے گا۔

اگر غسل جنابت کے بعد وضو کو باطل کرنے والا کوئی حدث سرزد نہ ہو تب تک جتنی بھی نمازیں پڑھنی ہے پڑھ سکتے ہیں۔ اور جب کوئی مبطِل وضو حدث سرزد ہو جائے تو اس کے بعد میں اگر کوئی نماز پڑھنی ہو تو وضو کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا اگر عصر کے وقت غسل جنابت کیا ہے اور مغرب تک کوئی حدث سرزد نہیں ہوا ہو تو بغیر وضو کے نماز مغربین پڑھ سکتے ہیں۔ اگر مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے کوئی حدث ہوا ہو تو مغربین کےلئے وضو کرنا چاہیئے۔