اگر پیشاب والی جگہ پہ ہم کوئی کریم لگاتے ہیں تو پیشاب کرنے پہ صرف پانی سے طہارت کرتے ہیں، بنا صابن کے تو کیا وہ جگہ پاک ہو جائے گی یا ضرور ہے کہ پہلے جگہ صابن سے دھوئیں پھر پانی سے؟

اگر چھوٹا پیشاب والی جگہ ہے اور عموما چھوٹآ پیشاب ارد گرد نہیں پھیلتا ہے تو صرف پانی ڈالنے سے پاک ہوجاتی ہے۔ لیکن ارد گرد پیشاب کے قطرے لگے ہوں یا پاخانہ (موٹا پیشاب) والی جگہ ہو اور ارد گرد پھیل گیا ہو تو پھر پہلے صابن وغیرہ سے دھولیں جس سے نمی والی جگہ سے نجاست کے ذرات ختم ہو سکے۔ پھرپانی سے طہارت کرے۔