اگر ایک شخص کا میرے اوپر سُود کا قرض ہو اور جس نے قرض دیا ہے وہ بھول گیا ہو، مگر میری نیت یہ ہو اس کی اصل رقم واپس کرنا چاہتا ہوں مگر خوف ہو کہ مالک سود کے پیسوں کی بھی ڈیمانڈ کرے گا، تو کیا ایسی صورت میں اس کی طرف سے صدقہ دے دوں تو ٹھیک ہوگا جبکہ وہ ہندو ہے؟

مالک کی اجازت کے بغیر اس کا مال صدقہ کے طور پر دینا جائز نہیں ہے۔ ایسا کوئی طریقہ اپنائیں کہ مال مالک کو مل جائے اور آپ کو کوئی اور مشکل بھی درپیش نہ ہو۔