سوا ل میرا کسی سے نکاح انقطاعی ہوئی ہے اس کے احکام کیا کیا ہے مجھے تفصیلا بیاں کرے تا کہ میں ان سب کو انجام دوں ؟

جواب نکاح ابقطاعی کی شرائط کچھ وہی ہے جو نکاح دائم کی ہوتی ہے اس میں بھی ولی کی اجازت شرط ہے اور مدت اور مہر کو معین کرناچاہے اور صیغہ پڑھنا بھی ضروری ہے لیکن اس میں بیوی کا خرچہ شوہر پر واجب نہیں ہے او ر نکاح متعہ میں عورت کو کہیں جانےکےلیے شوہر کی اجاز ت کی ضرورت نہیں ہے جبکہ دائمی میں شوہر کی اجازت کے بغیر عورت گھر سے نہیں نکل سکتی ہے اور دائمی میں تمکیں یعنی اگر شوہر ہمبستری کرنا چاہے تو بیوی اس کو منع نہیں کرسکتی ہے لیکن متعہ میں دونوں راضی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بیوی کو جماع سے منع کرنے کاحق ہے اور نکاح دائم میں طلاق ہوتی ہے اور اس میں صرف مدت باقی ہے تو اس کو بخش دینا ہے اور اگر ختم ہوجایے تو پھ روہ خود فارغ ہوجاتی ہے اور نکاح دائم میں طلا دینے کےلیے دو عادل گواہ کا ہونااور عورت کا حیض سے بھی پاک ہونا شرط ہے اس میں شرط نہیں ہے دائم میں طلاق کے بعد تیں ماہ یا تیں حیض تک عدت گزارنا ہوتا ہے اگر ہمبستری ہوئی ہو تو لیکن اس میں دو حیض یا پنتالس دن بعدکسی او ر سے شادی کرسکتی ہے ۔