اگر نجس کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے ہیں اور اندر ہی مشین میں خشک بھی کروالیے ہیں مشین سے نکال کر صاف پانی سے نہیں دھوئے تو وہ کپڑے پاک ہوں گے؟ یا جب تک جاری پانی سے کپڑوں کو نہ دھوئیں پاک نہیں ہوں گے؟

اگر مشین کا پانی جاری پانی کے ساتھ متصل ہے یا خود کُر پانی کے برابر یا زیادہ ہے تو کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر قلیل پانی ہے تو کپڑا صاف تو ہو جاتا ہے لیکن پاک نہیں۔ اسے چاہیے کہ جب کپڑا دھل جائے تو صاف اور پاک پانی سے اسے غوطہ لگائے۔ جہاں تک آٹومیٹک مشین میں دھلا ہوا کپڑا خشک کرنے کے بارے میں ہے، خشک کرنا پاک و نجاست کے ساتھ کوئی مربوط نہیں ہے۔ اگر پہلے دھلائی کے وقت پاک شمار کیا گیا ہے تو ابھی بھی پاک ہوگا، ورنہ نہیں۔ کوڈ نمبر #3075 بھی ملاحظہ فرمائیے۔