اگر کسی خاندان کے فرد کو (Leprosy) یعنی جذام ہو گئی ہے تو اس کے گھر والوں کے لیے کیا حکم ہے اک ساتھ رہنے کے متعلق؟ کیونکہ ہم نے سنا تھا کہ امام کی حدیث ہے کہ اگر تم کسی انسان کو اس بیماری میں مبتلا دیکھو تو ایسے دور ہو جاؤ جیسے کہ شیر دیکھ لیا ہو۔ اور دوسرا یہ ہے کہ واٹر پارک جانے کے متعلق کیا حکم ہے؟ جیسے کہ وہاں غیر اخلاقی لباس میں لوگ ہوتے ہیں اور ہم کو اپنے جوان بچوں کو لے جانا ہے؟ لڑکیاں نہیں، صرف ہمارے لڑکے۔

اگر جذام کا مریض کے بارے میں طبی ماہرین یہی کہتے ہیں کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ جذام کے مریض سے دور رہے تو لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایسے مرض میں مبتلا شخص دے دور رہے، جیسے کرونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ مریض سے دور رہتے اور اس مریض کو الگ تھلک کمرے میں رکھتے تھے۔ اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ دوسرا شخص اس مریض کا قریبی رشتے دار ہیں یا دور کے رشتے دار یا اس کی بنسبت عام انسان، کوئی فرق نہیں ہے۔