کیا صرف ظہر کی نماز کےلئے غسل جمعہ کفایت کرتا ہے یا عصر کی نماز بھی اسی غسل جمعہ کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ یا عصر کی نماز کےلئے وضو الگ سے کرنا پڑے گا؟

غسل جمعہ کے بعد نماز پڑھنے کےلئے وضو کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف ظہر کی نماز کےلئے یہ کافی ہے بلکہ عصر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر مغرب کی نماز کے وقت تک کوئی حدث (وضو باطل کرنے والی کوئی چیز) سرزد نہیں ہوئی ہو تو اسی غسل جمعہ کے ساتھ مغرب و عشاء کی نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔