کافر کے ہاتھ کا دھلا ہوا برتن استعمال کرنا جائز ہے؟

استعمال کرنا جائز ہونے یا نہ ہونے کا مسئلہ الگ ہے۔ لیکن یہاں مسئلہ یہ ہےکہ کافر کا دھلا ہوا برتن پاک شمار ہوگا یا نہیں؟ تویہاں کافر کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؛ (1) اہل کتاب (2) غیر اہل کتاب اہل کتاب یعنی عیسائی، یہودی وغیرہ کے ہاتھ کا دھلا ہوا برتن، اگر باہر سے کوئی نجاست ڈالنے کا خطرہ نہ ہو تو، پاک شمار کیا جائے گا۔ غیرہ اہل کتاب یعنی ہندو، سکھ وغیرہ کے ہاتھ کا دھلا ہوا برتن وغیرہ پاک شمار نہیں ہوگا۔