کون سے ایسے خاص خدا کے القاب ہیں جو ہم مولا علیؑ کو نہیں کہہ سکتے ؟

اسماء ِ الٰہی میں سے خود علی (جو کہ امام علیہ السلام کا اسمِ گرامی ہے) بھی ہے۔ لیکن بعض اسماء اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے، جسے مولا علیؑ کے ساتھ یا کسی اور شخصیت کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، جیسے؛ خود لفظ اللہ، رازق، خالق وغیرہ ایسے صفات ہیں جسے امیر المؤمنین علیہ السلام کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔