بالوں کو رنگ (Hair Colour) لگانے سے وضو یا غسل کے صحیح ہونے میں کوئی اشکال تو نہیں ہے؟

وضو یا غسل کرنے کے بعد بالوں کو رنگ/کلر لگانے سے وضو یا غسل پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن وضو یا غسل کرنے سے پہلے بالوں پر کلر لگائیں اور وہ رنگ وضو یا غسل کے پانی کو بدن پر پہنچنے میں مانع اور رکاوٹ ہو جیسے تیل وغیرہ، تو اس کے بعد وضو یا غسل کرنے سے وضو یا غسل صحیح نہیں ہوگا۔ اور اگر وہ رنگ مہندی کی طرح ہو اس کا کام بالوں کو رنگین کرنا اس کا کام ہے، بدن تک پانی کی پہنچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو تو ایسے رنگ اورکلرز کے ساتھ وضو یا غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سے وضو یا غسل کی صحت پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔