مجسمہ سازی (Sculpting) کے بارے کیا فتوی ہے۔ آیا یہ حلال ہے یا نہیں؟ کیا بچے play dough یا مٹی (clay) سے کوئی جانور یا انسان کی شکل بنا سکتے ہیںَ؟

اگر کسی کا ہدف اور مقصد کسی انسان یا جانور کا مجسمہ بنانا ہو تو اس نیت اور ہدف کے ساتھ مجسمہ سازی جائز نہیں ہے۔ لیکن بچے جو کھیل کود میں جانور یا کسی انسان کی شکل بناتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ بچے یہ چیزیں کسی ہدف کو مدِ نظر رکھ کر نہیں کر رہے ہوتے، بلکہ ان کا مقصد اور نیت کھیل ہی ہے۔