اگر ایک شخص گورنمنٹ کی ملازمت سے پنشن آتا ہے، اور اس کو پنشن کے موقع پر گورنمنٹ کچھ رقم دے دیتی ہے۔ تو کیا اس پنشن کی صورت میں ملنے والی رقم پر خمس واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

میرے علم کے مطابق گورنمنٹ جو پنشن کی مد میں رقم پنشنر کو دیتی ہے اس رقم کا ایک حصہ وہی پیسہ ہوتا ہے جو اس ملازم کی تنخواہ سے دورانِ ملازمت گورنمنٹ چند فیصد کی شکل میں کاٹ رہی ہوتی ہے، وہی پنشن کے وقت پنشنر کو ادا کرتی ہے۔ اور دوسرا حصہ گورنمنٹ اپنی طرف سے اس پنشنر کو دیتی ہے۔ پنشن کی رقم میں سے وہ حصہ جو آپ کی تنخواہ کی کٹوتی کا مجموعہ ہے اس پر جونہی پنشن کی رقم مل جاتی ہے اس پر فوراً خمس واجب ہو جاتا ہے۔ لیکن دوسرے حصے، جو گورنمنٹ اپنی طرف سے اسے دیتی ہے اس پر رقم ملنے سے سال گزر جانے یا خمس دینے کی تاریخ پہنچنے کے بعد اس رقم کی بچت پر خمس واجب ہوجاتا ہے۔