منگنی کے وقت لڑکے والے لڑکی کو جو سامان، لباس میک اپ کے سامان، انگوٹھی وغیرہ دیتے ہیں، اگر منگنی ٹوٹ جائے اور لڑکے والے ڈیمانڈ بھی نہیں کرتے ہیں تو لڑکی والوں کو وہ سامان لڑکے والوں کو واپس کرنا ہوگا یا نہیں؟

منگنی میں لڑکے والوں کی جانب سے جو تحفے تحائف لڑکی کو یا لڑکی والوں کو دی جاتی ہے۔ اس میں عام طور پر یہ شرط تو نہیں ہوتی کہ اگر شادی منعقد ہوئی تو یہ چیزیں تمہاری ورنہ نہیں۔ بلکہ دیتے ہوئے مطلقاً ان کی ملکیت میں دے دیتے ہیں۔ تو اگر لڑکے والے مطالبہ نہیں کرتے ہیں تو واپس کرنا ضروری نہیں ہے۔ اور اگر مطالبہ کرتا ہے تو ٹھیک ہے دے دیں۔