اگر یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو کسی پروگرام میں شرکت کے لئے جانا ہو اور یونیورسٹی والے بولیں کہ وہاں جانا آپ پر فرض اور ضروری ہے۔ اور جس پروگرام میں شرکت کےلئے طلبہ نے وہاں جانا ہے اس پروگرام کا کچھ حصہ کنسرٹ پر مشتمل ہو یعنی ایک سیشن گانا گانے اور میوزیکل شو پر مشتمل ہو تو کیا وہاں جانا جائز ہوگا یا جائز نہیں؟

جس پروگرام میں شرکت یونیورسٹی کی جانب سے مطلوب ہو، وہ پروگرام اگر شروع سے آخر تک لہو لعب اور جیسے آپ نے سوال میں پوچھا کنسرٹ وغیرہ جیسے غیر شرعی سیشن پر مشتمل ہو تو ایسے پروگرام میں شرکت جائز نہیں ہے۔ لیکن اگر اس پروگرام کا کوئی ایک حصہ کنسرٹ اور رقص و میوزک پر مشتمل ہو تو آپ کا اس پروگرام میں شرکت کی غرض سے جانے میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن آپ کے لئے ضروری ہے کہ پروگرام کے اس حصے میں شریک نہ ہوں۔