اس سال اعلان کے مطابق مثلا فطرہ کی رقم 450 روپے ہے۔ تو میرا سوال یہ تھا کہ چھوٹے بچے کا کتنا فطرہ دینا ہے؟ دو سے پانچ سال کے بچے کا فطرہ؟ اور ایک سال سے کم کا بچہ ہو تو اس کا فطرہ ہوگا یا نہیں؟ ہوگا تو کتنا ہوگا؟

فطرہ سب پر برابر ہوتا ہے، نہ صرف بڑوں کی جانب سے بلکہ عید سے ایک دن پہلے آخری رمضان کو مغرب سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کی طرف سے بھی فطرہ نکالنا ضروری ہے۔ ہر ایک فرد کی جانب سے تقریباً ڈھائی کلو (گندم، جَو، کھجور وغیرہ) یا اس کی قیمت ادا کریں