اگر ہم دودھ دووہتے ہوئے گائے اپنی ٹانگ بالٹی میں ڈال دے، پھر ہم نے اسے نکال کر باہر رکھی بعد میں اس نے پھر وہی ٹانگ جو پہلے ڈالی تھی دوبارہ بالٹی میں ڈالے جبکہ اس کی ٹانگ گیلی اور زمین سے لگی ہوئی تھی، تو کیا دودھ نجس ہو جائے گا؟

گائے کی ٹانگیں ذاتی طور پر پاک ہے۔ ہاں اگر وہ کسی نجس چیز کے ساتھ لگ جائے تو نجس ہو جائے گی اور دوسری کوئی چیز تری کی حالت میں اس سے مل جائے تو وہ بھی نجس ہو جائے گی۔ تو یہاں بھی اگر اس کی ٹانگ پہلے ہی کسی نجاست سے لگنے کی وجہ سے نجس تھی یا وہ زمین نجس تھی جس پر گیلی ٹانگیں رکھنے کی وجہ سے وہ ٹانگ بھی نجس ہو گئی ہو پھر وہ اپنی ٹانگیں دودھ میں ڈالے تو دودھ بھی نجس ہو جائے گا۔ ورنہ صرف ٹانگ ڈالنے کی وجہ سے دودھ نجس نہیں ہوگا۔