میڈیکل میں میت کو Disect کیا جاتا ہے۔ ہڈیوں کو بھی معائنہ کے دوران چھونا پڑتا ہے، یہ معمول کا کام ہوتا ہے۔ اس صورت میں غسلِ مس میت واجب ہوتا ہے؟ رہبر معظم کے فتویٰ کے مطابق رہنمائی کیجیے گا۔

اگر غسل میت دینے سے پہلے اسے چھوئے تو غسل مس میت واجب ہو جاتا ہے۔ لیکن ہاں، اگر لیبارٹری کے معائنے کے لیے مثلاً میت کے بدن کی صرف ہڈیاں ہوں اور ہڈیوں کو چھوئے تو غسل واجب نہیں اگر گوشت اور بدن کے دیگر حصوں کے ساتھ ہو تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔