روزے کے کفارہ میں تین چیزیں ہیں۔ ایک یہ کہ ساٹھ مسکینوں کھانا کھلانا، ، یا دس افراد کو نیا کپڑا پہنانا، یا غلام کو آزاد کرنا، یا مکمل دو مہینہ روزہ رکھنا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ ایک آدمی نے ساٹھ آدمیوں کو کھانا کھلایا ہے یا کھانے کے پیسے دے دیے ہیں رمضان المبارک یا کسی اور موقع پر، تو کیا کفارہ ادا ہو جائے گاکیا؟

جی، کسی پر ایک کفارہ واجب ہوا ہو تو ان تین کفارات میں سے ایک کی ادائیگی اس پر فرض ہے؛ ساٹھ فقیروں کو کھانا کھلانا، ایک غلام کو آزاد کرنا یا دو مہینہ روزہ رکھنا۔ تو اس شخص نے کفارہ کی مَد میں ساٹھ نفر کو کھانا کھلایا ہے تو اس کا کفارہ ادا ہوگیا ہے۔ دوبارہ ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔