کیا شوہر اپنی بیوی سے پیسے مانگ سکتا ہے؟ شادی ہوئے ایک عرصہ ہوا ہےاب تک ایک روپیہ بھی اپنی بیوی کو نہیں دیا اور کہا تھا حق مہر بہت جلد انہیں دیں گے لیکن اب تک وہ بھی نہیں دیے۔ لڑکی (اس کی بیوی) کسی تعلیمی ادارہ میں ملازمت کر رہی ہے۔ تو کیا شوہر کا اپنی بیوی سے پیسے مانگنا جائز ہے؟ وضاحت کیجئے گا۔

شوہر کا اپنی بیوی سے پیسے مانگنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے۔ لیکن بیوی کی اپنی مرضی ہے۔ اگر وہ دینا چاہیں تو دے سکتی ہیں اگر نہ دینا چاہیں تو نہ دیں اور انکار کریں۔ یعنی شوہر کو پیسے دینا بیوی پر فرضِ شرعی نہیں ہے۔