اگر واجب کام نہ کر رہے ہوں اور مستحب کام کر رہے ہوں تو کیا مستحب کاموں کا ثواب ملے گا؟

اگر ایسا ہو کہ آپ کے مستحب کام کرنے کی وجہ سے واجب کام چھوٹ جائے تو ایسے کیے جانے والے مستحب اعمال کا ثواب نہیں ملے گا، کیونکہ واجب مقدم ہے۔ اور ایک مستحب کام کی وجہ سے کوئی واجب نہیں چھوٹنا چاہیے۔ اس کے علاوہ اگر مستحب کام کرنا واجب عمل کے لیے رکاوٹ نہ ہو تو مستحب کام کا ثواب ملے گا، اگر چہ کوئی دوسرا واجب کام انجام نہیں دے رہا ہو، اس واجب کی عدمِ ادائیگی کی وجہ سے اسے سزا ملے گی لیکن مستحب کام کے کرنے کا ثواب مل جائے گا ہاں ممکن ہے کہ اس مستحب کام کا ثواب کم ہو جائے یعنی ثواب میں کمی آجائے۔