سلام علیکم سائیں، سید پر صڈقہ حرام ہے، لیکن اگر ہم خیرات یا مدد کے طور پر تو دے سکتے ہیں، کیونکہ کچھ غریب سادات گھرانوں میں ہماری رشتے داری ہے۔ میں انہیں خمس کی نیت سے نہ سہی پر مدد کی نیت سے دے سکتا ہوں۔ کوئی حرج تو نہیں؟

سادات پر جو صدقہ حرام ہے وہ واجب صدقات ہیں، جیسے زکواۃ، فطرہ وغیرہ اس کے علاوہ مدد کی نیت سے یا دوسرے مستحب صدقات جیسے عقیقہ وغیرہ لینے اور کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کھا سکتے ہیں۔