کچھ لوگ صفر کا مہینہ ختم ہونے کے بعد مٹی کے برتن میں کچھ پیسے ڈال ک توڑ دیتے ہیں۔ تو وہ طریقہ صحیح ہے یا نہیں؟ مہربانی کر کے رہنمائی کیجئے گا۔

مٹی کے برتن میں پیسے ڈال کے اسے توڑ دینے کی نہ کوئی حقیقت ہے اور نہ اس کی کوئی شرعی حیثیت۔ نہ ایسا کرنے کا ثواب ہے نہ گناہ۔ البتہ برتن خود اپنی جگہ ایک مال ہے، اسے ضائع کرنے کا گناہ ہے۔ اور کچھ نہیں۔