ہمارے بھائی کا چالیسواں جون کے 15 تاریخ کو ہو رہا ہے، لیکن میرے رشتے دار کہہ رہے ہیں کہ چونکہ ان کے دو بچے ہیں اس لیے دو دن کم کر کے 13 تاریخ چالیسویں کا پروگرام رکھے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ وہ چونکہ 15 تاریخ کو جمعرات/ جمعہ بھی ہے اس لیے اسی دن ہی زیادہ بہتر ہوگا۔ لیکن وہ ایک یا دو دن کم کر کے پہلے منانے کا کہہ رہے ہیں۔ آپ ہماری رہنمائی فرمائیں۔

دو بچے، دو دن کم،۔ پیدا ہونے کا دن وغیرہ۔۔۔ یہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا ۔ لیکن چالیسویں کی جہاں تک بات ہے ہم یہ ایام مناتے ہیں اور فاتحہ خوانی اور مجالس ترحیم برپا کرتے ہیں تاکہ مرحوم کو اس سے ثواب ملے۔ اب یہ ٹھیک اسی دن کو یعنی چالیسویں دن کو ہی منانا ضروری نہیں ہے۔ ایک دو دن آگے پیچھے کر سکتے ہیں۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن دو بچے، پیدائش کا دن وغیرہ کو وجہ بنا کر ایک دو دن پہلے یا بعد میں چالیسواں منانا کیا وجہ ہے سمجھ میں نہیں آ رہا۔