بیٹی کو باپ کی موت کے بعد جو وراثت ملتی ہے اسکے خمس کا کیا طریقہ کار ہوگا ؟. یعنی جب وراثت میں پیسہ و زمین ملی ہے تو اس پر خمس ہوگا ؟

اولاد کو والدین کی جانب سے جو وراثت میں مال و دولت ملتے ہیں ان پر ملتے ہی خمس واجب نہیں ہے۔ ہاں اگر انہوں نے ان اموال پر جو وراثت میں چھوڑی گئی ہے خمس نہیں دیا ہو تو وارثوں میں تقسیم ہونے سے پہلے ان اموال پر خمس اور دیگر واجبات کا حساب کیا جائے گا کیوں کہ یہ دَین یعنی قرض کی مانند ہے۔ پھر خمس وغیرہ کی ادائیگی کے بعد بقیہ مال و دولت وارثین میں تقسیم کیا جائے گا۔