ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ جس گھر میں کوئی شخص فوت ہو گیا ہو تو اس کی فوتگی سے چالیس دن گزرنے تک کوئی انڈے، مچھلی، کلیجی، اوجڑی وغیر نہیں بنتی۔ تو سوال یہ تھا کہ کیا فوتگی والے گھر میں یہ چیزیں پکا سکتے ہیں؟ کیا ایسی چیزوں کے پکانے اور بنانے میں کوئی شرعا کوئی ممانعت آئی ہے؟

یہ شاید کسی محلے، یا علاقے کے رسومات میں سے ہوسکتا ہے کہ وہاں ایسے موقعوں پر ان چیزوں کا بنانا ان کے روایات اور رسومات کے خلاف ہوں۔ لیکن شریعت اسلامی میں اس طرح کی چیزوں پر کوئی بھی پابندی نہیں آئی ہے۔