سوال میں جب بھی صبح ننید سے اٹھتا ہو اور ایک دو قدم چلتا ہوں تو ہمیشہ پیشاب کی نالی سے کچھ قطرہ نکلتا ہے اور وہ کپڑے پر گرتا ہے اور اکثر یہ پانی کی طرح ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجھے کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہر صبح کپڑے تبدیل کرنا مشکل ہوتا ہے اور اگر نماز کے بعد سوجاے تو بھی دوبارہ کھبی یہ مسٸلہ پیش اتا ہے تو کیا یہ رطوبت نجس ہے یا پاک اور اس حوالے سے میرا کیا وظیفہ ہے

جواب اس نالی سے جو رطوبت خارج ہوتی ہے وہ یا پیشاپ ہے اگر پیشاپ ہے تو نجس ہے یامنی ہے اگر منی ہے تو غسل واجب ہوتاہے اور ان کے علاوہ تین قسم کی رطوبت ہے مذی ،ودی ،وذی یہ تین پیشاپ کے بعد استبرا کیا ہوتو یہ تین خارج ہونےکی وجہ سے کپڑا یا بدن نجس نہیں ہوتاہے اور وضو کو بھی باطل نہیں کرتاہے لیکن اگر پیشاب ہوتو یہ نجس ہے لیکن اگر باربار آتا ہوحتی ایک نماز کے لیے بھی وقت نہین ملتاہو اس حد تک باربار اتاہے تو اس صورت میں آغا سستانی کی فتویٰ کے مطابق ایک نماز کے لیے ایک وضو کرے تو کافی ہے بار بار اس کو پاک کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن عام حالت میں ہربار کپڑے پاک کرنتے رہنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ نماز کےلیے الک ایک پاک کپڑا رکھے اور باقی حالت میں اسی نجس کپڑے کوہی پہن کربیٹھے تو کوئی مشکل نہیں ہے