جب بندہ فوت ہوجاتا ہے تو اس کی حجامت بنانا مثلا سر کے بال کاٹنا، ناخنوں کو کاٹنا وغیرہ کا کیا حکم ہے؟

مرنے کے بعد بغیر ضروت اس کے ناخن، بال وغیرہ نہیں کاٹنا چاہیے۔ جوچیزمیت سے جداہوجائے خواہ وہ اس کے بال، ناخن یا دانت ہی ہوں اسے اس کے ساتھ ہی دفن کردیناچاہئے اوراگرجداہونے والی چیزیں اگرچہ وہ دانت،ناخن یابال ہی کیوں نہ ہوں میت کو دفنانے کے بعدملیں تو(احتیاط لازم کی بناپر ) انہیں کسی دوسری جگہ دفن کردیناچاہئے اور دانت اور ناخن انسان کی زندگی میں ہی اس سے جدا ہو جائیں تو انہیں دفن کرنامستحب ہے۔