مہربانی فرما کر بی بی شہر بانو سلام اللہ علیہا کا شجرہ بتا دیں۔

بی بی حضرت شہر بانو حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی والدہ تھیں۔ اکثر تاریخی روایات کے مطابق شہربانو ساسانی دور کے آخری بادشاہ یزدگرد کی بیٹی تھی۔ ایران میں اسلام آنے کے بعد وہ امام حسینؑ کی زوجیت میں آئیں اور ان کے بطن سے حضرت امام سجادؑ پیدا ہوئے۔