جو کرکٹ کھیلی جاتی ہے کیا اس کو جوا یا شرط کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ ان دونوں باتوں پہ روشنی ڈالے اور جو ملک کھیلتے ہیں کیا وہ بھی پیسہ وغیرہ جمع کرواتے ہیں یانہیں؟ جو ملک آپس میں کرکٹ کھیلتے ہیں کسی بھی ملک میں جاکے کھیلتے ہیں مثال کے طور پاکستان میں آتے ہیں، یا دوسرے ملک اپنا پیسہ پاکستان میں جمع کراتے ہیں یا نہیں اگر جمع کراتے ہیں تو کیا شرط ہیں یا نہیں؟ اس بات پر روشنی ڈالے۔

وہ مقابلہ جس میں ہار جیت کا تصور اس طرح ہو کہ طرفین سے پیسے جمع کرے اور جو جیت جائے اسے دونوں سے جمع شدہ پیسے دیے جائیں۔ اگر اس طرح ہو تو اسے شرط کے ساتھ کھیلنا کہا جائے گا اور اس طرح کی شرط کے ساتھ کھیل کھیلنے کی ممانعت آئی ہے۔ لیکن بین الاقوامی مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کی جانب سے کوئی پیسہ وغیرہ جمع نہیں کیا جاتا، بلکہ ملکی یا بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں کے لیے فنڈ مختص کیا جاتا ہے۔ اور جیتنے والے کھلاڑیوں یا جیتنے والی ٹیم کو انعام اس فنڈ سے دیا جاتا ہے۔ اس فنڈ کی مد میں کھلاڑیوں میں مقابلہ کروانے اور جیتنے والے کو اس میں سے انعام دینے میں کوئی حرج نہیں۔