اگر بیوی اپنے شوہر کو اپنا بھائی بول دے یا یہ کہہ دے کہ آج سے میں تیری بہن اور تو میرے لیے بھائی ہے۔ اس بارے میں رہنمائی فرما دیجیے۔

ایسا کہنے سے کوئی اثر لاگو نہیں ہوگا۔ یعنی بیوی کا شوہر کو بھائی کہنے سے یا شوہر کا بیوی کو بہن کہنے سے ان کا نکاح متاثر نہیں ہوگا۔ البتہ ایسا نہیں کہنا چاہیے۔