ایک بیان سن رہی تھی کہ سجدے کو طول دیں، سجدے میں خدا سے قریب ہوتا ہے، اس میں دعا مانگے۔ تو اس کا مطلب فرض نماز کے سجدے مراد ہے یا الگ سے کوئی سجدہ ہے؟ رہنمائی فرمائیے گا۔

بنیادی طور پر تو فرض نمازوں کے سجدے مراد ہیں، ان کے بارے میں روایات میں ہے کہ انسان اپنی نمازوں کے سجدے میں 70 بار تک ذکر سجدہ پڑھ سکتے ہیں۔ اور سجدہ کی جو حالت ہے یہ عاجزی کی عملی شکل ہے، اللہ تعالیٰ-ج کے سامنے اپنی عجز و انکساری کو بیان کرنے کا عمل نمونہ سجدہ ہے۔ اور اسے طول دینے سے انسان کا تکبر اور خود پسندی ختم ہو جاتا ہے اور اللہ کے سامنے عاجز ہونے کا عملاً اقرار کر رہا ہوتا ہے۔ اس لیے یہ طریقہ فرض نمازوں میں بھی دیگر نوافل و مستحبات میں بھی اچھا اور پسندیدہ عمل ہے۔