قرآن مجید میں چوری کرنے کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے، مگر ہاتھ کاٹنے کا اختیار کس کو ہے؟ اور یہ بھی بتا دیں کہ اسلامی حکومت کس کو کہتے ہیں؟

وہ حکومت جہاں سارے قوانین قرآن و سنت کے مطابق ہو، اورانہی قوانین کا پیروکار ہو اور لوگوں پر بھی یہی قوانین نافذ ہوں، حکومت اسلامی کہلاتا ہے۔ اور اسلامی قوانین میں سے ایک چوری کی سزا کے طورپر چور کا ہاتھ کاٹنا ہے۔ اور اس سزا پر عملدرآمد کرنے کا اختیار حاکم شرع کو حاصل ہے۔ اور حاکمِ شرع وقت کا امام، یا اسکا نمائندہ ہے۔ اور وہی ہستی (امامِ وقت یا اس کا نمائندہ) اس قانون کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے۔