میں نے اور میرے میاں نے کچھ ایک کمیٹیاں ڈالی۔ اپنی گاڑی لینے ک لیے۔ جو اب ہمارے پاس نہیں ہے۔ اب خمس کا سرِ سال آ گیا ہے لیکن پیسے کافی اکٹھے نہیں ہو پائے۔ لیکن کچھ کمیٹیاں نکل آئیں تو کیا ایسے پیسے پر جو ہم نے ضرورت کی چیز کے لیے جمع کیے ہیں، خمس واجب ہے؟

کمیٹی ڈالیں گے تو اگر آپ کا نام سب سے آخر میں آ جائے۔ مثلاً کمیٹی کے دس افراد ہیں دس ماہ کے لیے، اور نو قسطیں پوری ہو چکی ہیں باقی نو لوگوں کو مل چکے ہیں اب دسویں اور آخری آپ کی باری ہے اور جب قرعہ اندازی ہوگی تو آپ کو ہی ملنا ہے۔ اس صورت میں چونکہ ساری قسطیں ادا کر چکی ہیں اور آخر میں آپ کا نام آیا تو آپ کو ایک خمس دینا ہوگا۔ ہاں، آپ کو آخر میں ملا لیکن ابھی آپ کی خمس دینے کی تاریخ نہیں آئی، اور تاریخ خمس سے پہلے آپ ان پیسوں سے اپنی ضرورت کی چیز خرید لیتے ہیں مثلا گاڑی خرید لیتے ہیں تو اس صورت میں آپ پرخمس واجب نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ کا نام مثلاً پہلی قسط ادا کرنے کے ساتھ ہی کمیٹی میں نکل آئے تو چونکہ آپ نے اپنی ساری قسطیں ادا نہیں کی ہیں اور جو پیسے ملے ہیں وہ دوسروں کے پیسے اکٹھے کر کے آپ کو ملے ہیں، جب آپ ساری قسطیں ادا کریں گے تبھی یہ سارا پیسہ آپ کا ہوگا۔ اس صورت میں ساری قسطیں ادا کرنے تک آپ پر خمس واجب نہیں ہوگا تو ادا ہونے سے پہلے پہلے گاڑی خریدیں گے، جو کہ آپ کی ضرورت ہے، پھر آپ پر خمس واجب نہیں ہوگا۔ لیکن اگر آپ