ہم کریانہ سٹور چلاتے ہیں۔ سگریٹ چھوٹے بچوں کو بیچنا منع ہے؛ ایسا سگریٹ کی ڈبی پہ لکھا ہوتا ہے۔ مگر ہر دکان والے اسے بیچتے ہیں تو ہم بھی اس کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں نا؟ شریعت کیا کہتی ہے اس بارے میں؟

سگریٹ نوشی کا مسئلہ، مسائل جزئیہ و فرعیہ میں سے ہے۔ اس لیے اس کے بارے میں اپنے مرجع تقلید کی فتویٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں موجودہ مراجع عظام میں سے آیۃ اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی صاحب سگریٹ نوشی کو حرام سمجھتے ہیں۔ ان کے علاوہ باقی مجتہدین اس (سگریٹ نوشی) کو ناپسند عمل سمجھتے ہیں، اور حرام کا فتویٰ کسی نے نہیں دیا۔ لہٰذا اگر آپ آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی کی تقلید میں ہے تو سگریٹ کی خرید و فروخت بھی نہ کریں۔ آپ کے لیے جائز نہیں ہے۔ واِلّا کوئی حرج نہیں ہے۔