میرا سوال یہ تھا کہ میری منگنی ہوئی ہے، کیا میں اپنے منگیتر سے موبائل پر بات کر سکتی ہوں؟ واٹساپ پر چیٹ کر سکتی ہوں؟ یا نہیں؟

جب تک نکاح نہیں ہو جاتا تب تک دوسرے مرد و خواتین کی مانند ہیں۔ صرف منگنی دنیوی ایک رسم ہے۔ ہمارے معاشرے کے رسومات کا حصہ ہے۔ عام مرد اور عورت کی طرح شرعی حدود میں رہ کر بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جب تک نکاحِ کا صیغہ نہیں پڑھا جاتا، تب تک میاں بیوی جیسی قربت اختیار نہیں کر سکتے۔