میری ایک غلط عادت ہے کہ میں ناخن کاٹتا رہتا ہوں۔ بعض لوگوں نے مجھے بتایا کہ اس سے رزق میں کمی ہوتی ہے، نحوست ہوتی ہے۔ تو آپ مہربانی فرما کر اس سلسلے میں رہنمائی فرمائے میری۔

ویسے ناخن کاٹنا خاص طور پر بروزِ جمعہ مستحبات اور اچھی عادات میں سے ہے۔ لیکن ناخنوں کو اگر آپ اپنے دانتوں سے چباتے ہیں تو اس چیز کی اسلام میں مذمت آئی ہوئی ہے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔