سوال کیا اہل سنت لڑکی کی کسی شیعہ لڑکے کے ساتھ نکاح ہوسکتی ہے وہ بھی نکاح اہل سنت کے طریقہ پر ہوجبکہ نکاح میں اہل سنت اور اہل تشیع میں فرق ہے ان کے ہاں نکاح میں ولی اجازت شر ط نہیں ہے اور اہل تشیع میں شرط ہے تو شیعہ لڑکی ہویا لڑکا ہواس کی ولی کی اجازت نہ ہو تو نکاح جائز اور صحیح ہے یانہیں ہے

جواب لڑکی اگر سنی ہے تو چونکہ اہل سنت کے ہاں ولی کی اجازت شرط نہیں ہے اس کے بغیر بھی نکاح صحیح ہے لیکن اہل تشیع میں جو صیغہ خاص ہے نکاح کے لیے جس میں ایجاب اور قبول ہوتی ہے اس کاپڑھنا ضروری ہے صر ف راضی ہونا کافی نہیں ہے لیکن بعد میں رسومات میں اور بچے کس مذہب کے پیروی کرےیا حج پرجائے تو طواف نسا کا مسئلہ اور اس کے علاوہ باقی چیزوں کی وجہ سے اختلاف کا خطرہ ہو تو اس صورت میں نہ کرے تو بہتر ہے لیکن ان باتوں کی وجہ سے اختلاف کا خطرہ نہ ہوتو اس صورت میں اشکال نہیں ہے