میرے مثانے میں تھوڑا مسئلہ ہےتو جب بھی وضو کرنے کی غرض سے استنجا کرتا ہوں، تو اس کے بعد مجھے شک پڑتا ہے کہ پیشاب کا کوئی قطرہ میرے کپڑے یا بدن پر لگا ہے۔ تو کیا اس سے وہ کپڑا یا بدن ناپاک ہو جاتا ہے اور نماز کےلئے مجھے بدن دھونا یا کپڑے بدلنا چاہئے یا اسی حالت میں نماز پڑھ سکوں گا؟

کپڑے یا بدن پر نجاست لگنے کا اگر آپ کو یقین ہے تو نماز کےلئے کپڑا بدلے یا بدن دھوئے۔ پھر پاک لباس و بدن کے ساتھ نماز پڑھ لے۔ اور اگر یقین نہیں ہے بلکہ شک ہوتا ہے تو شک کی پرواہ نہ کرے، اسی کپڑے اور بدن کے ساتھ نماز پڑھ لے۔ اور اگرکسی شخس کو پیشاب کے قطرے بار بار ٹپکتے رہنے کی بیماری لاحق ہو تو اندر الگ کوئی کپڑا پہن لیا کرے جب نماز کا وقت ہو تو اس کپڑے کو اتار کر باہر والے کپڑے کے ساتھ نماز پڑھ لے۔