سوال ایک شخص جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا اور جب اس نے سجدے سے سر اٹھایا تو امام ابھی سجدے میں تھا تو وہ دوبارہ سجدے میں گیا تو امام نے سر اٹھاوہ اکیلا سجدے میں رہا تو ا س کی اس سجدہ کا کیا حکم ہے کیا جماعت شمار ہوگی یا فرادی یا اس کی نماز باطل ہوگی ؟

جواب جوشخص سہواً امام سے پہلے سجدے سے سراٹھالے اگراسے دوبارہ سجدے میں جانے پر معلوم ہوکہ امام پہلے ہی سراٹھاچکاہے تواس کی نمازصحیح ہے لیکن اگر دونوں سجدوں میں ایساہی اتفاق ہو جائے تواحتیاط کی بناپراس کی نمازباطل ہے۔